اقتباس
انسان بڑی دلچسپ مخلوق ہے پروین۔ یہ جانور کو مصیبت میں دیکھ کر برداشت نہیں کرسکتا لیکن انسان کو مصیبت میں مبتلا کرکے خوش ہوتا ہے۔ یہ پتھر کے بتوں تلے ریشم اور بانات کی چادریں بچھا کر ان کی پوجا کرتا ہے لیکن انسان کے دلوں کو اپنے ناخنوں سے کھروچ کر رستا ہوا خون چاٹتا ہے۔ انسان اپنی کار کے...