جب نتجہ نکلہ، تو ورنیکلرفائنل کا وظیفہ تو مجھے صرف دو برس کے لئے ملا لیکن درود شریف کا وظیفہ میرے نام تا حیات لگ گیا۔
یہ ایک ایسی نعمت مجھے نصیب ہوئی ' جس کے سامنے کرم بخش کے سارے "اجیپھے" گرد تھے۔ اس کے لئے نہ پرانی باؤلی کے پانی میں رات کو دو دو پہر ایک ٹانگ پر کھڑا ہونا پڑتا تھا ۔ نہ کنویں...