گزرتے لمحو، میں تھک گیا ہوں ، بکھر گیا ہوں
میںساتھیوں سے بچھڑ گیا ہوں
یہ ساتھیوں کی مفارقت بھی عجیب شے ہے
کہ جتنا عرصہ یہ ساتھ چلتے ہیں
چھوٹی چھوٹی فضول باتوں پہ روٹھ جاتے ہیں اور لڑتے ہیں
دوستوں کے جواں ارادے شکست کرتے ہیں
راستے کی صعوبتوں سے انھیں ڈارتے ہیں اور آپ ڈرتے ہیں...