ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
تعبیر ہے جس کی حسرت و غم اے ہمنفسو وہ خواب ہیں ہم
اے درد بتا!کچھ تو ہی بتا،اب تک یہ معمہ حل ہو نہ سکا
ہم میں ہے دلِ بے تاب نہاں یا آپ دلِ بے تاب ہیں ہم
میں حیرت و حسرت کا مارا خاموش کھڑا ہوں ساحل پر
دریائے محبت کہتا ہے آ کچھ بھی نہیں...