نتائج تلاش

  1. شارق مستقیم

    اردو ایکشن ویڈیو گیم

    خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں سافٹ ویئر کی انڈسٹری تیزی سے میچیور ہورہی ہے اور کئی سمت میں بیک وقت ترقی کر رہی ہے۔ اب پاکستان میں ڈیویلپ کردہ ایک وڈیو گیم بھی مارکیٹ میں آیا ہے۔ کمانڈو 4 کے نام سے ہے اور اسے مائیکروپوائنٹ نے ڈیویلپ کیا ہے۔ خاصا پروفیشنل کام کیا گیا ہے۔ http://www.commando4.com/
  2. شارق مستقیم

    لینکس میں مانیٹر ریزولوشن بڑھانے کا طریقہ؟

    میں لینکس میں اپنے مانیٹر کی ریزولوشن 1024 ضرب 768 سے نہیں بڑھا پاتا حالانکہ مجھے یقین ہے کہ میرا مانیٹر اور گرافک کارڈ اسے سپورٹ کرتا ہے۔ کیا کوئی اور ایسا کامیابی سے کرچکا ہے؟ میں یوبنتو لینکس استعمال کر رہا ہوں جو گنوم 2 پر مبنی ہے۔
  3. شارق مستقیم

    پاکستان بمقابلہ بھارت پہلا ٹیسٹ میچ

    فضول میچ بہت ہی فضول میچ ہوا ہے اور وہی بات کہ پچ کو الزام دیا جارہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ موسم نے باؤلروں کو بڑی اذیت سے بچا لیا۔
  4. شارق مستقیم

    فانٹ سموتھنگ

    اصل اصطلاح شکریہ جیسبادی، اینٹی الیاسنگ ہی دراصل اس کی اصل اصطلاح ہے باقی فونٹ سموتھنگ عام انسانوں کے لئے مائیکروسافٹ نے نرم گرم term نکال دی ہے جیسے اب وہ رس‌س کو ویب فیڈز کا نام دے رہے ہیں۔
  5. شارق مستقیم

    میری ڈائری کا ایک ورق

    گہر ی باتیں ڈائری تو میں بھی بڑی باقائدگی سے لکھتا تھا مگر اب ادھر ادھر اتنے مشاغل پال لئے کہ وقت نہیں ملتا۔ ویسے میں آپ لوگوں کی طرح گہر ی باتیں نہیں کرتا تھا ڈائری سے اور دن بھر کے واقعات + ان پر تبصرے ہی درج کیا کرتا تھا۔
  6. شارق مستقیم

    ابنِ صفی

    ایک وقت تھا ایک وقت تھا جب شمشاد کے بقول ہر للو پنجو عمران سیریز لکھ رہا ہوتا تھا اور یہ تو ابن صفی کے وقت سے ہی شروع ہوگیا تھا مگر اب تو میرا خیال ہے صرف مظہر کلیم ہی اس میدان میں کام کر رہے ہیں۔ نبیل جوزف تو ابنِ صفی کا ہی کردار ہے۔ جوانا مظہر کلیم کی اختراع ہے۔
  7. شارق مستقیم

    باجوڑ ایجنسی میں امریکی بمباری

    اس عاشقی میں نبیل یہ جرات مندانہ ردِ عمل آپ نے کہاں دیکھا۔ میں تو کل کا اخبار دیکھتا رہا اور اس میں یہی نظر آیا کہ صدر صاحب سینیٹر کیری سے کچھ اس طرح کی گفتگو کر رہے ہیں کہ پاکستان امریکہ کا اہم حلیف ہے اور اس کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ وہی رٹا رٹایا سارا۔ بات بس وہی...
  8. شارق مستقیم

    بیبل پیڈ

    نہیں سائٹ دیکھنے سے تو نہیں لگتا کہ یہ مر کر بھی اس کا سورس دیں گے :)
  9. شارق مستقیم

    ابنِ صفی

    جاننا چاہ رہا تھا کہ یہاں اردو ادب کے معروف جاسوسی ناول نگار ابنِ صفی کے کتنے چاہنے والے موجود ہیں۔ ابنِ صفی سے میں نے بہت سیکھا ہے اور وہ میرے پسندیدہ لکھاری ہیں۔ میں ان پر ایک ویب سائٹ بنانے کا بھی ارادہ رکھتا ہوں۔ ان کے بارے میں کچھ روابط: http://www.compast.com/ibnesafi/index2.htm...
  10. شارق مستقیم

    بیبل پیڈ

    یونی کوڈ کے شائق استعمال کنندگان کے لئے ایک اچھا ٹیکسٹ ایڈیٹر بیبل پیڈ ہے۔ اس میں ایک curious یوزر کے لئے خاصے مزیدار آپشن موجود ہیں۔ فری ویئر ہے مگر صرف ونڈوز کی فیملی کے لئے دستیاب ہے۔ آزمائش شرط ہے۔ ربط یہ ہے: http://www.babelstone.co.uk/Software/BabelPad.html
  11. شارق مستقیم

    فانٹ سموتھنگ

    آپ میں سے بیشتر یقیناً جانتے ہوں گے مگر ان کے لئے جو شاید لاعلم ہوں کمپیوٹر پر اردو پڑھتے ہوئے ایک بہت ہی سہل آپشن فانٹ سموتھنگ کا ہے۔ اردو کے فونٹ چونکہ اسکرین پر پڑھنے میں دشوار ہوتے ہیں اس لئے اس فیچر کے استعمال سے ان کو پڑھنے کے لئے ملائم بنایا جا سکتا ہے اور کچھ عرصے کے استعمال کے بعد میرے...
  12. شارق مستقیم

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    لفظِ بور اشعار میں غلطی کی ہے مگر تشریح خوب ہے شمشاد! یہ لفظِ بور کا استعمال آپ نے خاصا کیا ہے۔ معذرت کے ساتھ پوچھ سکتا ہوں کہ اس لفظ کا ایسا استعمال آپ نے کہاں سیکھا؟
  13. شارق مستقیم

    اسلام اور قفل

    وضاحت اس تین پوسٹ کی بحث میں یہ سمجھ نہیں آیا کہ مقفل کیا چیز ہوئی یا قفل کیوں کر استعمال ہوا۔ کیا کوئی وضاحت کرے گا؟
  14. شارق مستقیم

    خلا میں دہشت گردی

    اونچی دیواریں سیکیورٹی کے بارے میں کہیں پڑھا تھا کہ یہ اونچی دیواریں بنانے سے حاصل نہیں ہوسکتی۔ حفاظتی حوالے سے امریکہ کے سارے اقدامات ایسے ہی ہیں جیسے اونچی دیواریں بنانا۔ کہنا تو ان کا یہی ہے کہ امریکہ اب پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہے۔
  15. شارق مستقیم

    اردو لنک مسنجر

    دلچسپی یہ سوال پہلے بھی اٹھ چکا ہے کہ چیٹ کا آپشن ہو یا نہ ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ افتخار صاحب بہت اچھی تجویز گوگل میسنجر کے حوالے سے بھی دے چکے ہیں اس پر بھی کوئی خاص رد عمل نہیں آیا تھا۔ سچ یہی ہے کہ لوگ چیٹ کے آپشن میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
  16. شارق مستقیم

    ایم کیو ایم

    شائستگی دوست خاصا خطرناک موضوع چھیڑا ہے ڈر ہے کہیں جنگ و جدال نہ چھڑ جائے یہاں۔ آئیندہ لکھنے والوں سے درخواست کروں گا کہ جو بھی خیالات ہوں آپ کے شائستگی کا دامن کسی طور نہ چھوڑیں۔ جیسا کہ لباس والی پوسٹ میں تلخی دیکھنے میں آئی۔ باقی میں تو اس پر یہی کہہ سکتا ہوں: آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے...
  17. شارق مستقیم

    ٹائم ٹیبل

    پبلک میں زکریا کی بات سے متفق ہوں اور یہ سوال اسی وجہ سے کیا تھا۔ میرا خیال ہے کہ پبلک ہوجانے کے بعد ہی نامہ نگار حضرات اس کام میں سنجیدہ ہو سکیں گے۔ باقی شاکر یہ بتائیں کہ انہیں نیوز پوسٹ کرتے ہوئے کیا دقت آرہی ہے۔ لاگ ان ہی نہیں ہو پارہے یا کچھ اور۔
  18. شارق مستقیم

    ٹائم ٹیبل

    نبیل یہ بتائیں کہ جریدے کے لانچ کے حوالے سے آپ کے ذہن میں کوئی تاریخ ہے۔
  19. شارق مستقیم

    تعارف کوئی بات تو کریں۔۔شرمانا کس بات کا!

    نوٹ کیا ہے ویسے بھی میں نے نوٹ کیا ہے کہ فورم کو بسانے والی اوولین قیادت مثلاً (منتظمین کو چھوڑ کر) جیسبادی، اعجاز اختر، قدیر، منہاجین، جہانزیب ان لوگوں نے اب پوسٹ کرنا خاصی کم کردی ہے اور نئی پود مثلاً افتخار راجہ، شمشاد، بوچھی وغیرہ زیادہ محفل کو آباد رکھ رہے ہیں۔ یہ سب بہت اچھی بات ہے...
  20. شارق مستقیم

    چلیں جی تیار ہو جائیں ۔ انڈیا کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد

    اہم سیریز جی ہاں بہت اہم سیریز ہے اور دونوں ٹیمیں سیریز کی فتوحات کے بعد کھیل رہی ہیں۔ امید تو ہے کہ بہت ہی خوب مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
Top