آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

زبیر مرزا

محفلین
آپ گُڑ والی چائے بنا لیا کریں۔کافی مزیدار ہوتی ہے
ویسے آپکی چائے میں پانی اور دودھ کا کیا تناسب ہوتا ہے
گُڑوالی چائے بھی اکثر پیتا ہوں - آدھا پانی آدھا دودھ - ارےبھئی پنجابیوں کی چائے میں دودھ زیادہ ہی ہوتا ہے
ویسے مجھے نمک والی چائے بھی بہت پسند ہے ( چینی اورنمک دونوں اس میں شامل ہوتے ہیں)
 
گُڑوالی چائے بھی اکثر پیتا ہوں - آدھا پانی آدھا دودھ - ارےبھئی پنجابیوں کی چائے میں دودھ زیادہ ہی ہوتا ہے
ویسے مجھے نمک والی چائے بھی بہت پسند ہے ( چینی اورنمک دونوں اس میں شامل ہوتے ہیں)
میں تو آجکل دودھ پتی کے مزے لیتا ہو یعنی نو پانی اونلی مِلک+پتی
 
گُڑوالی چائے بھی اکثر پیتا ہوں - آدھا پانی آدھا دودھ - ارےبھئی پنجابیوں کی چائے میں دودھ زیادہ ہی ہوتا ہے
ویسے مجھے نمک والی چائے بھی بہت پسند ہے ( چینی اورنمک دونوں اس میں شامل ہوتے ہیں)
کیا آپ کو پتہ نہیں کہ زیادہ نمک معدے میں کینسر کا باعث بنتا ہے۔تازہ تحقیق کے مطابق ایک آدمی کو دن میں صرف 6 گرام نمک کھانا چاہئیے
ذرا اسے پڑھیں
 
زبیر مرزا

محفلین
دعوتیں اکیلے اکیلے شمشاد جی ایسا ظلم نا کیا کرو
ہم بھی تھے تیرے منظورنظراب چاہے تو تُواقرار نہ کر
سوبارکھا جی بھر کے مگر
غیروں کے گھرجاکے تنہا افطار نہ کر
 
شمشاد

لائبریرین
آج افطاری میں پھلوں کی چاٹ، پکوڑے، کھجور تو ہوتی ہی ہے، ساتھ میں دودھ سوڈا اور آخر میں حسب معمول چائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
دعوتیں اکیلے اکیلے شمشاد جی ایسا ظلم نا کیا کرو
ہم بھی تھے تیرے منظورنظراب چاہے تو تُواقرار نہ کر
سوبارکھا جی بھر کے مگر
غیروں کے گھرجاکے تنہا افطار نہ کر
غیروں کا گھر نہیں تھا، ایک کمپنی کی طرف سے ہوٹل میں تھی۔

اپنی کمپنی کی طرف سے یکم اگست کو ہے۔
ویسے 28 جولائی کی بھی افطاری کی دعوت محفوظ ہے۔

اللہ برکت دینے والا ہے۔
 
عدیل منا

محفلین
عدیل منا صاحب آئیں اپنے رمضان المبارک احوال بتائیں[/quote]
زحال بھائی،السلام و علیکم!
آج دمام میں سحری 3:35 پر اور افطار 6:30 پر ہوئی ہے۔ سحری میں تو عام روٹین کا کھانا ہوتا ہے جبکہ افطار میں کچھ اہتمام ہوتا ہے۔ زمزم اورکھجور سے افطاری کرنے کے بعد پھلوں سے دو دو ہاتھ ہوتے ہیں۔ کبھی آلو بخارہ و خوبانی تو کبھی اورنج و کیلا کی شامت آتی ہے۔ پھلوں کے معاملے میں تو ہم دو جمع دو کے قائل ہیں مگر پکوڑے اور سموسے کو ہم ایک ساتھ برداشت نہیں کرتے۔ البتہ دہی بھلے ہماری افطاری میں ایسے رچ بس چکے ہیں کہ ان کے بغیر افطاری کا لطف نہیں آتا۔
عدیل بھائی غالباً عمرہ ادا کرنے گئے ہوئے تھے، اسی لیے محفل سے غیر حاضر تھے۔
شمشاد بھائی، السلام و علیکم!
جی بلکل، والدین عمرے پر آئے ہوئے ہیں انہیں کے ساتھ دس دن مکہ میں قیام کیا۔ عمرے بھی کیے اور زیارات بھی کیں۔ سب محفلین جن اصحاب سے باقاعدہ تعارف ہے، نام لے کر اور باقی بھی سب خاص کر آپ کیلئے (آپ نے کہا بھی تھا) مکہ حرم شریف میں اور مسجد نبوی شریف میں خصوصی دعائیں کیں۔ مدینہ جاتے ہوئے بدر کی طرف رخ کیا وہاں شہداء البدر کی بھی زیارت کی۔ واقعہ البدر جو کہ تاریخ میں پڑھ چکے ہیں کی یاد تازہ ہوگئی۔
شہداء البدر کی فہرست بھی وہاں لگی ہوئی ہے، ایک تصویر (اگر تبرک کہنا درست ہے تو) یہاں لگا رہا ہوں۔
shuhadaAlBadar1.jpg
 
Top