آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
سدا مہکتی رہے یہ محفل اردو آمین

اِک غم ہے ۔ اُسے بھی بھول جائیں
پی رکھّی ہے کیا شراب ہم نے
ایسے کہ سنو تو ہنس پڑو تم
دیکھے ہیں عجیب خواب ہم نے

دور کنارا
مصحف اقبال توصیفی

نایاب
 

زینب

محفلین
ہر ایک لمحہ مجھے رہتی ہے تازہ شکایت

کبھی تجھ سے ،کبھی خود سے،کبھی اس زندگی سے

وہ بےکیفی کا عالم ہے کہ دل چاہتا ہے

کہیں روپوش ہو جاؤں اچانک خامشی سے
 

ادریس آزاد

محفلین
ہر ایک لمحہ مجھے رہتی ہے تازہ شکایت

کبھی تجھ سے ،کبھی خود سے،کبھی اس زندگی سے

وہ بےکیفی کا عالم ہے کہ دل چاہتا ہے

کہیں روپوش ہو جاؤں اچانک خامشی سے


اس میں اگر "وہ بے کیفی کا عالم ہے کہ دل یہ چاہتا ہے" ہو تو وزن ٹھیک ہوجائے گا۔ممکن ہے ٹائپنگ کی مسٹیک ہو
 

مغزل

محفلین
میں نے تعبیر کو تحریر میں آنے نہ دیا
خواب لکھتے ہوئے محتاجِ بشارت لکھا
عزم بہزاد
( غزل بھی آج پیش کردیتا ہوں)
 

مغزل

محفلین
ملے تو مل لیے ، بچھڑے تو یاد بھی نہ رہے
تعلقات میں‌ایسی روا روی بھی نہ ہو ۔۔۔

سمجھے ۔۔ ؟؟
اب آہی گئےتو تو لگے ہاتھوں میری غزلیں بھی دیکھ لو ۔۔۔
 

زینب

محفلین
کئی ستاروں کو میں جانتا ہوں بچپن سے
کہیں بھی جاؤں میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

وہ ایک پیڑ ہے آ، اس سے مل کے رو لیں
یہاں سے تیرے میرے راستے بدلتے ہیں
 

ارشد خان

محفلین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اُ مید

وہ تو پتھر ہیں جو گر جاتے ہیں ٹکڑے ہو کر
حوصلے بھی کبھی مسمار ہوا کرتے ہیں

/ شاعر نا معلوم /
 

مغزل

محفلین
تم تراشے ہوئے بت ہو کسی محراب کے بیچ
ہم زوائد ہیں جو پتھر سے نکل جاتے ہیں ۔
توقیر تقی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top