آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟ (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
پیسے ابھی جمع تو ہیں۔۔ لیکن میری وِش لسٹ زیادہ لمبی ہو گئی ہے۔ :(
دعا کریں۔۔مجھے آسانی سے ہفتے میں ایک ، دو دن والی جاب مل جائے۔:(

جمع شدہ رقم فوراً میرے پاس جمع کروا دو، ایسا نہ ہو یہ تمہاری وش لسٹ کی نذر ہو جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پانچ سو کیلو میٹر کا پانچ گھنٹوں میں سفر کر کے آئے تھے، نیند سے بے حال ہو رہے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں بھائی ایسی بات نہیں ہے کہ کچھ پلا دیا، آگے ابھی انہوں نے بارہ سو کیلو میڑ اور جانا ہے، تو ظاہر ہے تازہ دم ہونے کے لیے نیند بہت ضروری ہے۔
 

تیشہ

محفلین
animated029.gif


سوچ رہی ہوں حلیہ درست کروں اور بال بناؤں تاکے پاسپورٹ سائز تصویریں اچھی آسکیں ۔ ورنہ ہر بار چڑیلوں جیسی صورت میں بن کر باہر نکل آتیں ہیں :music: آج کچھ اہتمام کرکے تصویر بناوالوں کیا پتا کچھ بہتر بن کر نکل آئے ۔

animated029.gif


:chalo:
 

تعبیر

محفلین
سوچ رہی ہوں کہ اب کپیوٹر کی جان چھوڑ ہی دوں پر میرا دل کچھ پوسٹ کرنے کو چاہ رہا ہے
ایک اور سوچ ائی ابھی ابھی کہ شمشاد جی آج کہاں ہیں کوئی نیا پیغام نظر نہیں آرہا انکا ؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ تعبیر، اصل میں کیا ہے کہ کچھ زیادہ ہی مصروف ہو گیا ہوں اس لیے محفل کو وقت نہیں دے پا رہا۔
 

تیشہ

محفلین
پیسے ابھی جمع تو ہیں۔۔ لیکن میری وِش لسٹ زیادہ لمبی ہو گئی ہے۔ :(
دعا کریں۔۔مجھے آسانی سے ہفتے میں ایک ، دو دن والی جاب مل جائے۔:(


:confused:

میں سوچ رہی ہوں کہ تم میرا ایڈریس کس لئے اور کیونکر کنفرم کر رہی ہو۔؟ :rolleyes: پھر سوچا تو مجھے سمجھ آگئی ہے ۔ تم باز آجاؤ ماو ، تم نے مجھ سے مار کھانی ہے ۔ :beating: ایڈریس میں نے تمھیں اسلئیے نہیں دیا تھا :boxing: ،
خبردار ، ،۔۔ ۔ بس :( ابھی تو تم سوگئی ہوگی ورنہ میں ابھی کال کرتی ۔ اور خبر لیتی ،
میں موؤی دیکھ رہی تھی اسلئے نیٹ پے نہیں تھی ،، اور ابھی ایسے ہی ای میل چیک کی ۔
تمھارا تیکیسٹ مجھے نہیں ملا ،، ملا ہوتا تو اسی وقت آنسر کرتی ،،

اب صبح ہونے کا انتظار کرو :hatoff:
:music:
 

ماوراء

محفلین
ہاں ٹیکسٹ نہیں ملا آپ کو۔ ابھی تک پینڈنگ ہے۔

لیکن اب تو میں نے بھیج دیا۔:( اب مارنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
 

ماوراء

محفلین
اور باجو۔۔ آپ نے میری یہ پوسٹ کیوں کوٹ کی ہے؟ :p

اس لیے نہیں لکھا تھا۔ ابھی بہت پیسے ہیں۔ وہ تو میں نے نیا موبائل لینا ہے 6000 کا ہے، اسی لیے کہا تھا۔
 

تیشہ

محفلین
ہاں ٹیکسٹ نہیں ملا آپ کو۔ ابھی تک پینڈنگ ہے۔

لیکن اب تو میں نے بھیج دیا۔:( اب مارنے کا کوئی فائدہ نہیں۔


:confused:

تمھیں میں نے صبح نکلنے سے پہلے ،، ای میل کی تھی :twisted:
تم باز نہیں آئی اور بیھج دیا :mad: ،۔۔ کیا ضرورت ہے بیجھنے کی ؟ تم چھوٹی ہو مجھ سے ، بڑی نہیں ، اور چھوٹے صرف لیتے اچھے لگتے ہیں دیتے ہوئے نہیں
nononono.gif


اب میں کیا بولوں کہ تم پوسٹ کرچکی ہو :( ،
 

تیشہ

محفلین
اور باجو۔۔ آپ نے میری یہ پوسٹ کیوں کوٹ کی ہے؟

اسلئیے کہ اس تھریڈ میں تمھاری پوسٹ مجھے یہی نظر آئی تھی تو کرلی ۔

( ماورہ ۔ ۔ سارہ میرے لئے تھریڈ نا کھولے کوئی بھی ،۔۔ ، تم سب مجھے تیکیسٹ پے وشِ ِ کرلینا مگر یہاں کچھ نا کھولنا ،
سارہ تم بھی ،۔ ۔ ۔
 

ماوراء

محفلین
نہیں۔۔۔ اب میں بڑی ہو گئی ہوں۔ :grin:
میں نے رات کو ہی پیک کر لیا تھا، آخری بار ایڈریس کنفرم کرنا چاہ رہی تھی، لیکن میں نے بھیج دیا۔ امید ہے سالگرہ تک مل جائے گا۔ اور امید ہے کہ آپ کو پسند بھی آئے گا۔ :blush:

اور تھریڈ نہیں کھولیں گے۔ میل یا ایس ایم ایس میں ہی وِش کر دیں گے۔ لیکن میں سوچ رہی ہوں کل والا ایس ایم ایس آپ کو کیوں نہیں ملا۔ پہلے پاکستان نہیں جاتا تھا اور اب انگلینڈ بھی۔ :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top