اردو محفل کے اسرار و رموز

فرقان احمد

محفلین
آپ کا سوال سمجھ میں نہیں آیا۔ U+06D4 یونیکوڈ میں اردو ختمے کا کوڈ پوائنٹ ہے۔
اصل میں، ہمیں تکنیکی معاملے کی سمجھ نہیں۔ 'اردو ختمے' سے آگاہی ہے تاہم یہ کوڈ پوائنٹ کیا ہے اور یہ یو پلس فلاں فلاں کیا ہے اور کس طرح کارآمد ہے؟ اس بابت کچھ سمجھ نہیں آئی۔ معذرت، اس معاملے میں بالکل کورا سمجھیے گا۔
 
اس کو آپ سمجھنے کی کوشش نہ کریں۔ ان کے کہنے کا مطلب ہے کہ "۔" موجود ہے۔ :)
 
آدم

محفلین
کافی تلاش کے بعد بھی، میں کسی لڑی پہ ریئکٹ کرنے کا آپشن نہیں ڈھونڈ پایا جیسے کہ کسی لڑی کو دوستانہ یا پر مزاح قرار دینا وغیرہ۔ مجھے اندازہ ہے کہ کوئی آسان سا ہی طریقہ ہو گا، لیکن فی الحال نہیں مل سکا مجھے۔ کوئی رہنمائی فرما دے۔ شکریہ
 
جوں ہی آپ کے مراسلوں کی تعداد 50 سے زیادہ ہوجائے گی، آپ کو یہ سہولت حاصل ہوجائے گی۔
 
عباس رضا

محفلین
ہمیں کسی مخصوص مراسلے کا ٹھیک سے لنک دینا نہیں آتا تھا۔ عثمان بھائی نے رہنمائی کی کہ مطلوبہ مراسلے یا پوسٹ کی تاریخ پہ کلک کر کے لنک کو کاپی کیجیے اور پھر لنک کے آپشن میں جا کے اسے پیسٹ کیجیے۔ بات بظاہر معمولی تھی لیکن ہماری سمجھ سے باہر تھی۔
مراسلے کے نیچے بائیں طرف ہیش سائن کے ساتھ پرما لنک ہوتا ہے اس کا لنک بھی یہی کام کرتا ہے۔ جیسے اس مراسلے کا پرما لنک ہے: 67#
 
آخری تدوین:

بافقیہ

محفلین
سر ورق کے علاوہ بقیہ زمرے اور لڑیاں جو زیر نگرانی نہیں ہیں وہ کہاں ملیں گے؟
مطلع فرمائیں نوازش ہوگی۔
 
فرقان احمد

محفلین
ٹیگ کیسے کرتے ہیں؟
@ کی علامت ٹائپ کر کے اسپیس دیے بغیرمطلوبہ رکن کا نام لکھیے، اگر نام کے نیچے ٹاپ اپ اسکرین پر یہی نام ظاہر ہو جائے، تو اس پر کلک کر دیجیے۔ یہ کام کامیابی سے ہو جائے تو سمجھ جائیے گا کہ ٹیگ درستی سے ہو گیا ہے۔ :)
 
بافقیہ

محفلین
ٹیگ کیسے کرتے ہیں؟
الف عین

اچھا مناسب۔
 
Top