اسکول لائف کی کوئی نصابی نظم شئیر کریں

ایک نظم اور بھی جو انابیہ سناتی ہے

عذرا کی گُڑیا ---------- سوئی ہوئی ہے
گھنٹی بجاؤ ----------اس کو جگاؤ
توبہ ہے میری ----------میں نہ جگاؤں
وہ رو پڑے گی ---------- مجھ سے لڑے گی
:)
بہت پیاری نظم
بچوں کی زبانی سننے کا لطف کچھ اور ہے
اللہ ہمیشہ شاد و آباد رکھے آمین
 
فلک شیر

محفلین
قبلہ شاہ جی! آٹھویں جماعت میں یہ نظم پڑھی اور روانی و موسیقیت نے اتنا اثر کیا کہ دن رات ہم اسے گنگنایا کرتے تھے.........ابھی بھی کئی دفعہ دور کیا جاتا ہے.............:):):)
آپ کی محبت و شفقت کے لیے شکر گزار ہوں .........
اس میں کوئی شک نہیں اس نظم میں موسیقیت اور روانی کمال درجہ کی ہے
اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
 
سید عاطف علی

لائبریرین
واللہ کیا یاد دلا دیا :)
مجھے بھی کچھ کچھ یاد ہے
نہ جانے کون سی کلاس میں پڑھی تھی
شریک محفل کرنے کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
شہزاد بھائی۔ نہ یہ ہمارے کسی کورس یا کلاس میں تھی ۔ نہ میں نے یہ کہیں لکی دیکھی بس بڑے بھائی بہن سے سنی لیکن سلیس موزوں اوررواں ہونےسبب کچھ بچپن کے حافظےکے گوشوں میں محفوظ رہ گئی۔ہمارے والد صاحب ہم سے اکثر عام باتیں بھی موزوں کرتے تھے مثلا" مجھ سے اکثر کہتے تھے ” بھائی گڈو کتاب پڑھ لی کیا “۔ اور صبح اکثر اس طرح جگاتے " بھائی گڈو اٹھو اٹھو اٹھّو " ۔اور پہلی بحر جو سیکھی وہ "فاعلاتن مفاعلن فعلن" یہ تھی۔بس اس طرح موزوں چیزیں خوب یاد رہتی تھیں۔
 
بہت خوب :)
بچپن کی سنہری یادیں ہمیشہ حافظے میں تازہ رہتی ہیں
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی خوب سید شہزاد ناصر صاحب۔۔۔۔۔!

بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے اس سے بچوں کی پیاری پیاری نظمیں ایک دھاگے میں جمع ہو جائیں گی۔

بہت لطف آیا نظمیں پڑھ کر سب دوستوں کا بے حد شکریہ۔۔۔۔!
 
بہت ہی خوب سید شہزاد ناصر صاحب۔۔۔ ۔۔!

بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے اس سے بچوں کی پیاری پیاری نظمیں ایک دھاگے میں جمع ہو جائیں گی۔

بہت لطف آیا نظمیں پڑھ کر سب دوستوں کا بے حد شکریہ۔۔۔ ۔!
پسند کرنے کا شکریہ جناب :)
اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے
کچھ آپ بھی شریک کریں نا
 
Top