اس سال کہاں کی سیر کا ارادہ ہے؟

نوشاب

محفلین
جناب اپنا وہ حال ہے کہ "ملا کی دوڑ مسجد تک"۔
وقت ملنے پہ منحصر ہے۔ کم سے کم اردہ تو وادیء سوات کا ہے کہ بہت عرصہ (16 سال) ہو گئے سوات گئے ہوئے۔
کچھ زیادہ وقت ملا اور بدوائی پاس کھل چکا ہوا تو سوات کے ساتھ کمراٹ ویلی۔ اور شاید چترال وغیرہ بھی۔
مزید وقت ملا تو چترال سے گلگت براستہ شندور پاس بھی۔
تاہم یہ سب خیالی پلاؤ شلاؤ است۔ اللہ کرے کہ کچھ موقع شوقع ملا جائے۔
یاز بھائی اگر جھیل سیف الملوک کا چکر لگا تو پریوں کی تصویریں ضرور اپ لوڈ کیجیے گا۔۔
سنا ہے اب بھی وہاں پریاں آتی ہیں؟
 
یاز

محفلین
یاز بھائی اگر جھیل سیف الملوک کا چکر لگا تو پریوں کی تصویریں ضرور اپ لوڈ کیجیے گا۔۔
سنا ہے اب بھی وہاں پریاں آتی ہیں؟
جی جی ضرور۔ ویسے اتنی تمازت میں پریوں کا میک اپ خراب ہونے کا کافی اندیشہ ہے، لہٰذا فوٹوشاپ کا استعمال لازمی ٹھہرے گا۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
اگست میں نوابوں کی نگری لکھنو جانے کا ارادہ ہے اس کے علاوہ دارجلنگ یا سکم.
زبردست جناب۔ اگرچہ ہم نے دیکھا تو نہیں اور نہ ہی دیکھنے کا کوئی امکان ہے، لیکن سکم اور خصوصاً دارجلنگ ہمارے پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے۔ کہیں پڑھا تھا کہ دارجلنگ کے قریب کچھ مقامات ایسے بھی ہیں جہاں دنیا کی پہلی اور تیسری بلند ترین پہاڑی چوٹیاں یعنی ماؤنٹ ایورسٹ اور کنچن چنگا ایک ہی مقام سے دیکھی جا سکتی ہیں۔
 
یاز بھائی اگر جھیل سیف الملوک کا چکر لگا تو پریوں کی تصویریں ضرور اپ لوڈ کیجیے گا۔۔
سنا ہے اب بھی وہاں پریاں آتی ہیں؟

جی جی ضرور۔ ویسے اتنی تمازت میں پریوں کا میل اپ خراب ہونے کا کافی اندیشہ ہے، لہٰذا فوٹوشاپ کا استعمال لازمی ٹھہرے گا۔
لگ بھگ ماہ قبل تو وہاں پریوں کا نام و نشان نہ تھا غالباً ان پریوں میں میراثیانہ جرثومے پائے جاتے۔ برف سے گھبراتی ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
محترم احباب السلام علیکم
ہمارے ایک دوست کا قولِ زریں ہے کہ ہر سال کم ازکم ایک نئی جگہ ضرور دیکھنی چاہئے۔
دنیا بھر میں تو سیروسیاحت کے بے شمار مواقع میسر ہیں، لیکن پاکستان میں عمومی طور پہ سیروسیاحت کے لئے پہاڑی علاقوں میں ہی جانے کا رواج ہے اور وہ بھی گرمیوں کے موسم میں۔
سو ایک بار پھر گرمیوں کا سیزن شروع ہو چکا ہے۔
تو کیوں نہ ذرا اس بابت بات چیت ہو جائے کہ اس سال کہاں کی سیاحت کا ارادہ ہے۔
زیک بھائی! آپ سے اظہارِ خیال کی گزارش ہے۔
میرے پلانز بس شروع ہونے والے ہیں۔ میرا اس بار ارادہ پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں کا بھی ہے مگر وہ ظاہری بات ہے گرمیاں ختم ہونے کے بعد۔ میدانی علاقوں میں سے میں ساہیوال، ہڑپہ، ملتان اور بہاولپور ہو آیا تھا اب گھڑی خدا بخش، چولستان، کراچی اور موئن جوڈرو کا پلان ہے۔ اس ویک اینڈ پر میں اسلام آباد کے نزیک ایک جنگلی ٹریک پر جاؤں گا اور پھر اس کے بعد مالم جبہ اور کالام۔ میرا بھائی ایک ٹور لے کر گللگت، کھپلو،خنجراب اور ہنزہ جائے گا اگر قسمت ہوئی تو اس کے ساتھ شامل ہو جاؤں گا ورنہ منہ دیکھوں گا۔
 
زبردست جناب۔ آپ کے پلانز تو خاصے لمبے چوڑے ہیں۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
 
محمدصابر

محفلین
الحمدللہ۔ ہم تو آج سوات آن پہنچے۔ اتنی گرمی ہے کہ الامان الحفیظ۔ صلواتیں الگ سے سننے کو ملیں کہ ۔۔۔۔۔ یہ کیسا پرفضا مقام ہے؟ کونسی سیر، کہاں کی سیر؟ وغیرہ وغیرہ۔
کل انشاءاللہ کالام پہنچیں گے تو شاید موسم مہربان دکھائی دے۔
میں جب پہلی دفعہ مینگورہ پہنچا تھا تو اس دن بھی شدید گرمی تھی تاریخ بھی 2 جون ہی تھی۔ شدید کوفت ہوئی کہ کہاں آ گئے ہیں لیکن شام ہوتے ہیں موسم ایسا بدلا کہ آج تک یاد کرتے ہیں۔ :)
 
یاز

محفلین
میں جب پہلی دفعہ مینگورہ پہنچا تھا تو اس دن بھی شدید گرمی تھی تاریخ بھی 2 جون ہی تھی۔ شدید کوفت ہوئی کہ کہاں آ گئے ہیں لیکن شام ہوتے ہیں موسم ایسا بدلا کہ آج تک یاد کرتے ہیں۔ :)
یہاں بھی الحمدللہ کل سہہ پہر کے بعد موسم نے یوٹرن لیا اور رات کو کمبل لے کر سوئے۔
 
Top