1)مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟
مقدس اپیا جب محفل پر آئیں تو اچھا لگا تھا۔ تاثر یوں تھا کہ ایک سوئیٹ سی اپیا ہیں یوکے سے آئی ہیں، انگریزی بولتی ہیں اور اردو بہت اچھی لکھتی ہیں۔ تھوڑی شرارتی ہیں اس لیے میری ان سے خوب نبھے گی۔
2)۔ پہلی دفعہ
مقدس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا جو کہ ہے تو ناممکن؟
میں نے اپیا کو خوش آمدید کہا تھا اور پہلے پہلے تو میری مقدس آپی سے تھوڑی کم بات ہوتی زیادہ تر ناعمہ اور چاچو سے بات کرتی تھیں۔ پھر لائبریری کا کام جب شروع ہوا تو اپیا اتنی کہانیاں ٹائپ کرتی تھیں کہ اکثر میں سوچتی بلکہ ایک دو دفعہ سعود بھیا کو کہا بھی کہ مقدس آپی کی آنکھیں دکھیں گی ان کو کہیے اتنا زیادہ کام نہیں کیا کریں کمپیوٹر پر۔۔دیکھا آپی مجھے آپ کا کتنا خیال ہے۔
پھر آہستہ آہستہ ہم بات کرنا شروع ہوئے محفل والے دھاگے میں اور کبھی کہیں کسی اور جگہ جب اکھٹے ہو جاتے تو خوب سازشیں کرتے۔ اور پھر لائبریری پراجیکٹس شروع ہوئے تو اسی حوالے سے فون پر بھی بات ہوتی تھی اور ڈھیر ساری گپ شپ بھی رہتی (اور جب فرسٹ ٹائم فون پر بات ہوئی ۔۔
)
3 )۔ آپکو مقدس کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟
اپیا کے ساری باتیں بہت اچھی ہیں، بہت کیئرنگ ہیں۔ مجھے یاد ہے جب میں پہلے رات کو دیر سے جاگا کرتی تو آپی کا فون آتا کہ بچے اتنی دیر تک کیوں جاگ رہی ہو اور مجھے اتناااااا اچھا لگتا تھا۔ مقدس آپی بالکل میری بڑی بہن کی طرح ہیں۔ اور پتا ہے جب ہم اکٹھے بات کرتے ہیں ناں تو مقدس آپی ہمیشہ میرا ساتھ دیتی ہیں۔۔ ناعمہ کا نہیں ہی ہی ہی
مجھے مقدس آپی کا مجھے سوئیٹی پائی کہنا بہت اچھا لگتا ہے اور ناں جب وہ کہتی ہیں "اوووو میرا بچہ!!!" تو مجھے اتنی ہنسی آتی ہے ناں اور اتنااااا اچھا بھی لگتا ہے۔
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے مقدس کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟
مقدس آپی بقول انہی کے انگریز ہیں ناں تو میں ان سے انگریزی سیکھتی ہوں۔
اور ویسے بھی اگر محفل پر کچھ پریشانی ہو لائبریری وغیرہ میں تو آپی منٹوں میں حل کر دیتی ہیں۔ اور بتاؤں کیا سیکھا!! ۔۔یہ کہ جب ہم بڑے آدمی بن جائیں تب بھی بہن بھائیوں کو ٹائم دینا اتنا ہی امپورٹنٹ ہے۔ مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب میں کبھی مقدس آپی کو دھمکیاں دیتی ہوں اور وہ جتنی بھی مصروف ہوں تھوڑا سا ٹائم نکال کر میرے سے بات ضرور کرتی ہیں۔ ہی ہی ہی
اور بتاؤں مجھے مقدس آپی کو تنگ کرنا اتنااااا اچھا لگتا ہے ناں اسپیشلی ان کی نقل کر کر کے
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟
مقدس اپیا اکثر میرے سے مشورے کرتی رہتی ہیں
مثلاَ عائشہ آج کیا پکاؤں؟
اور میں بھی ان کو اپنے مفید مشوروں سے نوازتی رہتی ہوں مثلا اگر بہت سا کام کرنے والا ہے تو کیا کریں؟ اگر کھانا پکانا ہے تو اس سے ضروری کام کیا ہو سکتا ہے؟
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
مقدس آپی جانتی ہیں ناں جو بھی کہنا ہے۔ لو یو اپیا جانی!
کروں تو مقدس آپی پوری کریں گی؟ ویسے تو میں اپیا سے فرمائشیں کرتی رہتی ہوں پر چونکہ آپ نے کسی ایسی فرمائش کا کہا ہے جو پہلے نہ کی ہو تو اس لیے
مقدس آپی جلدی سے ایک گلاس دودھ پی لیں ناں
7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟
مقدس آپی کے سارے اوتار بڑے اچھے ہوتے ہیں۔ مجھے یاد ہے جب اپیا پہلے پہلے آئی تھیں تو کافی عرصے تک کوئی اوتار نہیں لگایا تھا کہ کوئی ایسا اوتار نہیں ملتا تھا جو ان کی شخصیت کی ترجمانی کرے۔
ہائیں دستخط ہیں کیا آپی کے؟
ہر زمرے میں پائی جاتی ہیں ناں لیکن اب میری محفل پر اپیا سے کم بات ہوتی ہے۔ بڑا آدمی ہیں ناں بابا! سمجھا کریں
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
اتنے دلچسپ سلسلے شروع کرتی ہیں اپیا اور میں ان کے دھاگے ضرور پڑھتی ہوں (لائبریری پراجیکٹ کے علاوہ
)
اپنے بارے میں مقدس اپیا کے کمنٹس اور اکثر جب ہم قبلہ اپیا حضور! سے فاتح بھیا اور سعود بھیا کے انداز میں بات کرتے ہیں ناں تو اتنا مزہ آتا ہے۔ سعود بھیا کا تک بندی والا دھاگہ جو ہے ناں وہاں ہم نے ثابت بھی کیا تھا کہ ہم بھیا لوگوں سے اچھی مشکل اردو بول سکتے ہیں۔ بھیا لوگ تو انگشت بداں رہ گئے تھے۔
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں یا کوئی تحفہ دینا چاہیں؟
ٹائیٹل ریزرو کرتی ہوں۔ بس یہ میری اچھی اپیا ہیں۔ مقدس آپی ذرا سر نیچے کیجئے!
اممم وہ والا سانگ جو ہے ناں "ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے" وہ آپی کو ڈیڈیکیٹ کرنا چاہتی ہوں۔
تحفہ
اور
اافف میں بھاگ رہی ہوں یہاں سے