مہمان اس ہفتے کی مہمان "محفل کی مانو"

عائشہ عزیز

لائبریرین
یا
وعلیکم السلام ۔ ایک بار پھر زبردست مہمان کے ساتھ آئی ہیں تعبیر۔
:)
ملنسار ، بااخلاق اور شرارتی سی بچی۔ یہ رائے بالکل نہیں بدلی۔ عائشہ محفل پر میرے پسندیدہ لوگوں میں شامل ہیں۔
ہائے اللہ جی اپیا! سچی میں کیا؟
میرا خیال ہے عائشہ نے ہی مجھے کہیں آواز لگائی تھی۔ بلکہ اب تو جب کبھی میں اور عائشہ ایک ہی وقت پر آن لائن ہوں تو مجھے انتظار رہتا ہے کہ کب عائشہ مجھے دیکھیں اور کب اپیا کی آواز لگائیں۔
اپیاااااااا
ملنساری والی عادت بہت اچھی لگتی ہے۔ اور اندازِ گفتگو بہت دلچسپ لگتا ہے۔
:)
سیکھ تو نہیں سکی لیکن مزے کی بات لگتی ہے جب عائشہ سعود بھائی کو دھمکیاں لگاتی ہیں۔
اففف پانپ بے چاری میں ۔۔اپیا میری دھمکیوں کا اثر کون لیتا ہے بھلا؟:noxxx:
بہت سی دعائیں۔ روشن مستقبل ، دلی سکون اور ان گنت خوشیوں کے لئے۔ آمین
جزاک اللہ! :)
فرمائش شاید ریپیٹ ہو رہی ہے لیکن یہی فرمائش ہے کہ جب بھی فارغ ہوں کچھ لکھ ماریں۔
اپیا آپ کو تو پتا ہے مجھے لکھنا نہیں آتا۔ آپ لکھا کریں ناں تو میں کچھ سیکھ لوں گی پھر شاید لکھنا آجائے! :)
عائشہ کا اوتار اور پیغامات ، عائشہ ہی کی طرح بہت اچھے لگتے ہیں اور وہ جس بھی سیکشن میں جاتی ہیں رونقیں بکھیرتی جاتی ہیں۔ ایسے ہی رہیں ہمیشہ۔
:)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یا
:)

ہائے اللہ جی اپیا! سچی میں کیا؟
جی بالکل سچی میں۔ :)


اففف پانپ بے چاری میں ۔۔اپیا میری دھمکیوں کا اثر کون لیتا ہے بھلا؟:noxxx:
لیتے ہیں ناں۔ واقعی میں۔ :)


اپیا آپ کو تو پتا ہے مجھے لکھنا نہیں آتا۔ آپ لکھا کریں ناں تو میں کچھ سیکھ لوں گی پھر شاید لکھنا آجائے! :)
مجھے لکھنا آتا ہوتا :( تو یہاں ہر طرف تحریروں کے ڈھیر نہ لگے ہوتے۔ آپ ماشاءاللہ بہت اچھا لکھتی ہیں۔ اس لئے لکھتی رہا کریں۔ :)
خوش رہیں بہت سا۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
جب میں نے محفل جوائن کی، تو ناعمہ کے ساتھ مجھے ویلکم کہنے والوں میں عائشہ بھی شامل تھی۔۔ اس کے بعد انٹرویو اسٹارٹ ہوا اور اس میں بھی عائشہ نے سوالات پوچھے۔ اور اس کے بعد "کون ہے محفل میں آیا" تھریڈ میں عائشہ سے بات شروع ہوئی اور پھر ایسا ہوا کہ ہر روز میری عائشہ سے بات ہوتی۔۔ بابا کے جانے کے بعد عائشہ ہمیشہ میرے لیے پریشان رہتی تھی اور مجھے ہنسانے کی کوشش کرتی تھی۔ لو یو سو مچ عائشہ۔۔ اور عائشہ بالکل ویسی ہی ہے جیسا میں نے سوچا تھا۔۔ بہت ہی معصوم، کئیرنگ اور تھوڑی سی شرارتی بھی۔۔ :):):)
لو یو ٹو سوئیٹ اپیا :)
میرے انٹرویو میں ہی سب سے پہلے بات ہوئی تھی۔۔ اور ویسے ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا کہ عائشہ سے کسی کی بات نہ ہوئی ہو۔۔ اتنی سوئیٹ بندی سے تو سب ہی بات کرتے ہیں ناں :):) اور پھر اکثر اسکائپ پر بات ہوتی ہے۔۔ تو بہت مزہ آتا ہے۔۔ ہم لوگ اکثر ناعمہ کے خٌاف سازشیں وہی پر کرتے ہیں یہ اور بات ہے کہ ناعمہ پاس بیٹھی سن رہی ہوتی ہے۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی
:p
عائشہ بہت کئیرنگ ہے، سب کا خیال رکھتی ہے، بہت پرخلوص ہے۔۔ ہر ایک کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتی ہے۔۔ کسی کو کوئی پریشانی ہو، عائشہ ساتھ ہی پریشان ہو جاتی ہے۔۔ اور جب تک وہ ٹھیک نہ ہوں۔۔ عائشہ ان کے لیے پریشان رہتی ہے۔۔ بہت محنتی ہے۔۔ بہت لائق۔۔ جب کوئی عائشہ کی تعریف کرتا ہے ناں تو مجھے لگتا ہے کہ میری تعریف ہو رہی ہے۔۔ ہی ہی ہی۔۔

اچھا بابا! لیکن اتنی تعریفیں سننے کے بعد بھی میں دھمکیاں بند نہیں کرنے والی۔۔یہ آپ کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے ناں:p
ہنسنا مسکرانا، شرارتیں کرنا (دیکھ لو بچُو میں نے تم سے سیکھا ہے یہ) کسی بات کا برا نہ ماننا۔۔ اور اپنے سارے کام محنت اور لگن سے کرنا۔۔ یہ سب عائشہ سے ہی سیکھا ہے میں نے۔۔ :)
ہمشہ خوش رہو، ہنستی رہو۔​
اپیااااا :)
عائشہ یار یہ سائنس فکشن موویزز کم دیکھا کرو ناں۔۔۔ تم نے بھی ایک دن جیک انکل کی طرح بن جانا ہے۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی
اپیا پہلے ہی ختم ہونے والی ہیں ، اور کیا دیکھا کروں بھلا ؟ صرف لیکچر؟
ابھی تو آپ کو اپنا وعدہ پورا کرنا ہے بچو میرے ساتھ مووی دیکھنے کا۔۔یاد ہے ناں! :p
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ مانو،،،سب کی مانو ہیں،،سب کوبہت عزت دیتی ہیں اوربہت فرینڈلی ہے۔پہلاتاثر بھی یہ ہی تھااورابھی بھی قائم ہے:)
2"بات چیت توہوتی رہتی ہےلیکن یہ یادنہیں پہلی بارکب ہوئی تھی:)
3:عائشہ بہت لائق بچی ہےبہت مخلص ہےاُس کو سب کو ڈیل کرنااچھےسے آتاہے:)
4:خوش رہنا:)
5:ایسےہی رہناہمیشہ:)
6:میں نےکیامشورہ دیناہےوہ جوبھی کرتی ہےاچھاکرتی ہے:)
عائشہ کااوتاریہ ظائرکرتاہےکہ وہ واقعی مانو بلی ہے،،،،میاؤؤؤؤؤؤؤؤں
:) :) :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت کچھ سیکھا نہ اب سب کو کیا بتائیں :)
ہی ہی ہی بھیا مجھے لگا آپ کہیں گے "مجھے کیا پتا؟":p
پیغام یہی کہ اپنا بہت خیال رکھا کرو نہ۔​
پوری نیند سویا کرو ٹھیک سے کھایا پیا کرو :)
بچوں کے پیار محبت سے رہا کرو۔​
بچوں سے تو ہمیں وہ بات یاد آجاتی ہے۔​
"بچوں پر ظلم نہ کیجئے نہ ہونے دیجئے" :)
جی اچھا بھیا​
جی اچھا بھیا​
جی اچھا بھیا​
جی اچھا بھیا​
دیکھا میں کتنی فرمانبردار ہوگئی ہوں :p
فرمائش ہممم م​
چھوٹو وہ کیا فرمائش تھی بھلا:ROFLMAO:
ارے ہاں وہی والی ناں بھیا !!! :p
جو سیکشن چھوٹو کو پسند ہو ہر اس سیکشن میں۔​
اور ویسے بھی سب سےاچھی بات کہ جو سیکشن عجیب سے ہیں وہاں سے چھوٹو کا گزر ہی نہیں ہوتا :)
رہا اوتار تو اسی کی بدولت تو مانو، مانو ہے :)
:)
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
معذرت چاہتی ہوں کہ اس بار ٹاپک کچھ لیٹ ہو گیا ہے
وقت آگیا ہے پھر سے ایک نئی مہمان شخصیت کا
اس ہفتے کہ مہمان شخصیت ہیں
عائشہ عزیز
محترم بہنا
سدا ہنستی مسکراتی خوش و شادو آباد رہیں آمین
وہ کہتے ہیں نا کہ
"دیر آید درست آید "
تاخیر تو ہوئی مگر " مہمان " بہت خوب چنا ہے ۔
ویسے بھی " بیٹیاں " تو ہوتی ہی مہمان ہیں ۔
اور دعا یہی ہوتی ہے کہ جلد از جلد یہ اپنے اپنے گھروں میں جائیں اور سدا خوش و شادوآباد رہیں ۔
عائشہ عزیز بھی اک چھوٹی سی پیاری بٹیا ہے میری
اللہ اس پر سدا مہربان رہتے زندگی کی راہوں کو آسان فرمائے آمین ۔

1)۔عائشہ عزیز کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
عائشہ عزیز
نیٹ پر آباد اس عالمی گاؤں میں نام اور نک ہی ہماری شناخت ہوتے ہیں ۔
اور میں عادت سے مجبور سامنے آنے والے نام و نک پر اپنے خودساختہ فارمولے آزماتے
شخصیت کو جاننے کی کوشش کرتا ہوں ۔
عایشہ بٹیا کے بارے پہلا تاثر یہی تھا کہ
یہ اک علم و عقل کی حامل الھڑ البیلی شخصیت ہیں جو کہ یقین مستحکم کو ہمراہ لیئے شوخی و شرارت سے ہمہ دم رواں زندگی سے لطف لیتی ہیں ۔
اور میرا یہ تاثر ابھی تک پوری معنویت سے قائم ہے ۔ اور دعا ہے کہ اللہ تعالی بٹیا رانی کی زندگی میں سدا اپنی رحمتوں آسانیوں کا سایہ رکھے ۔
اور یہ سدا اپنے الھڑ پن شوخی و شرارت سے اپنے پیاروں کے لبوں پہ مسکراہٹ بکھیرتی رہیں ۔ آمین

2)۔ پہلی دفعہ عائشہ سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
یہ تو یاد نہیں کہ پہلی بار بٹیا سے گفتگو کب شروع ہوئی ۔ لیکن ان سے کبھی اجنبیت بھی محسوس نہیں ہوئی ۔
جب بھی بٹیا کی جانب سے کبھی " نایاب انکل " کی صدا آتی ہے ۔
دل سے دعا نکلتی ہے ۔

3 )۔ آپکوعائشہ کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟
معصومانہ شوخی و شرارت
خاص کر جب یہ محترم ابن سعید سے ان کے سٹائل میں گفتگو کرتی ہیں ۔

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے عائشہ کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
ریاضی کا اک فارمولہ سیکھا کہ
کسی تکون کا تیسرا ضلع کیسے تلاش کرتے ہیں ۔
مزید بھی کبھی ریاضی نے ستایا تو بٹیا رانی سے ہی سیکھوں گا ۔

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
بٹیا رانی کم از کم 90 پرسنٹ نمبرز کے ساتھ شاندار کامیابی کی خبر

7)عائشہ کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
اوتار کا انتخاب بھی ان کی شخصیت میں موجود شوخی و شرارت کا عکاس ہوتا ہے ۔
شرارتی بلی جو کہ معصوم سی نظر رکھتی ہے ۔
اردو محفل کے چمن کے ہر گوشے میں مٹر گشت کیا کریں ۔
بہت ساری دعائیں بٹیا رانی کے نام
اللہ قبول فرمائے آمین
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ہممم مم میں سچ سچ ایک بات بتاتی ہوں جب عائشہ محفل میں آئیں تو ان دنوں میں محفل میں بہت ہی کم تقریبا" نہیں آتی تھی اور جب تک میں آنے لگی تو عائشہ کی سب لوگوں سے کافی حد تک جان پہچان ہوچکی تھی اور میرے چچا جی پر بڑے مزے سے قبضہ جما کر انھیں چچا جی کہتی تھی تو شروع میں تو عائشہ مجھے کوئی اتنی خاص اچھی بھی نہیں لگی :rolleyes: لیکن بعد میں مجھے وہ اچھی لگنے لگی :) لیکن میں اب کافی حد تک ریسرو سی ہوگئی ہوں اس لئے زیادہ اظہار نہیں کرتی اور اس سے زیادہ عائشہ کی تعریف بھی نہیں کرسکتی:p
ملائکہ بہنا ویسے میں تو شمشاد چاچو کو "چاچو" ہی بولتی ہوں اور اگر چاچو واقعی میں آپ کے چچا جی ہیں تو آپ کو اس کی کیا پروا کہ ان کی اور کتنی بھتیجیاں یا بھتیجے ہوں؟ :)
اور بائی دا وے آپ کیوں ریسرو ہوگئی ہیں؟ ایسا نہیں ہونا چاہیے بالکل بھی ۔۔اچھا! ایک آپ ہی تو میری کلاس فیلو ہیں۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
مشورہ: عائشہ آپی اور سب بہنوں اور بھائیوں کے لئے کہ مجھے ہمیشہ اپنا چھوٹا بھائی کہنا اور سمجھنا۔ کیونکہ مجھ سے بڑا کوئی نہیں ہے، لہٰذا مجھے اس چیز کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔ اور جب کوئی مجھے "چھوٹا بھائی" کہتا ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے۔
چھوٹے بھیا میں تو آپ کو یہی کہتی ہوں ناں! اور یقینا سمجھتی بھی ہوں :)
آپ نے بی ایس میں فزکس ہی کیوں رکھی، ریاضی کیوں نہیں رکھی؟
اور آپ کو شاعری سے اتنی چڑ کیوں ہے؟
فزکس مجھے پسند ہے چھوٹے بھیا ۔۔اور جہاں تک ریاضی کی بات ہے تو اس میں زیادہ تر کوئسچنز کی پریکٹس ہوتی ہے فارمولاز یوز ہوتے ہیں جبکہ فزکس میں پہلے ہم ان فارمولا کا بیک گراؤنڈ دیکھتے ہیں ان کو ڈرائیو کرتے ہیں اور پھر ان کو اپلائی کرتے ہیں۔ ان سب باتوں کے علاوہ بھی بس فزکس مجھے پسند ہے جب ہم نے داخلے کے فارم جمع کروائے تھے تب بھی میں نے میتھ میں فارم جمع نہیں کروایا تھا صرف فزکس میں ہی کروایا تھا۔ :)
اور شاعری سے چڑ نہیں ہے بس شاعری ایسی اچھی لگتی ہے جیسی علامہ اقبال کرتے تھے۔ جس میں کوئی میسج ہوتا ہے۔ اس کی مجھے سمجھ نہ بھی آئے تو میں بہت احترام سے سنتی ہوں۔ دوسری شاعری بھی اچھی لگتی ہے اگر آسان ہو اورسمجھ آ جائے تو ۔۔۔لیکن زیادہ ترسمجھ نہیں آتی۔​
عید پر پی ٹی وی پر جو مزاحیہ شاعری کے پروگرام لگتے ہیں وہ بھی سنتی ہوتی ہوں۔ اس لیے شاعری سے چڑ وغیرہ نہیں ہے۔ :)

محفل کے ٹاپ 5 اوتارز میں سے ایک عائشہ آپی کا اوتار بھی ہے۔
اور پلیز آپ میرے دھاگوں میں اور خاص کر بزمِ سخن میں لازمی آیا کریں۔
اچھا چھوٹے بھیا ضرور آیا کروں گی۔ انشاء اللہ :)
اگر میں بھول جاؤں تو آپ بلا لیا کریں لیکن پھر اگر مجھے کسی چیز کی سمجھ نہ آئی تو میں نے آپ کو بہت تنگ کرنا ہے۔ ہاں جی! :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ہائے میرا مصعوم ،بےچارا،کیوٹ بچہ :p
اتنا کیوٹ جوابت ہے کہ میرا بےساختہ دل کر رہا ہے آپکو بڑا سا ہگ دینے کو
شمشاد بھائی یہاں آئیں پلیز اور ملائکہ بچے کا شکوہ دیکھیں
ملائکہ بچے ہم دونوں ایک ہی کشتی کے سوار ہیں اور وہ کہتے ہیں نا جو تیرا حال ہے وہ میرا حال ہے:p :p :p
میں بھی تب غائب تھی اور جب میں واپس آئی تو میرے ایس بی یعنی سعود بھائی پر قبضہ ہو چکا تھا اور ایک ساتھ تین تین نے کر رکھا ہے اب میں نام نہیں بتاؤنگی :p لیکن میں ایمشونلی بلیک میلنگ سے پھر سے اپنی کچھ کچھ جگہ پا چکی ہوں
تعبیر اپیا آپ نے تو یقینا یہ بات مذاق میں کہی ہوگی ورنہ سعود بھیا تو آپ کے اتنے اچھے بھیا ہیں۔ اور آپ کی جگہ کوئی بھی نہیں لے سکتا نہ ہماری محفل میں اور نہ ہی بھیا کی سوئیٹ سی اپیا کے طور پر۔۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ شروع سے ہی بھولی بھالی، ذہین اور باؤلی سی لگتی ہے مجھے۔ ویسے تو میری کوئی بہن نہیں اگر ہوتی تو بالکل عائش جیسی ہی ہوتی۔:)
ہوتی کیا مطلب بھیا۔۔۔میں آپ کی بہنا نہیں ہوں کیااا؟​
وہ جس انداز سے بھیا کہہ کر منہ چڑاتی :p ہے مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔:)
بھیاااا :p:tongue:
مشورہ: پڑھائی پر زیادہ دھیان دینا بعض دفعہ نقصان دہ ہوتا ہے۔ اور کمپیوٹر پر زیادہ دیر نہیں بیٹھتے یہ سر درد اسی وجہ سے ہوتا ہے اکثر۔:)
جی اچھا بھیا۔ آپ کو جب لگے مجھے زیادہ دیر ہوگئی ہے محفل میں۔۔بس ڈانٹ دیا کریں! :)

اوتار یہی رکھنا کیوں کہ یہ آپ کی پہچان ہے۔:)
اور جاتے جاتے کچھ مصالحہ
محفل کی بڑی بوڑھیوں سے دور رہا کرو تھوڑا۔۔۔ :laugh:


اوکے بھیا
ہائیں ویسے ہیں کون یہ بڑی بوڑھیاں؟:p
اگر کوئی ہیں تو میں قریب رہنا پسند کروں گی کیونکہ بزرگوں سے تو رونق ہوتی ہے ناں بابا!
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
1)۔عائشہ عزیز کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟​
پہلا تاثر ایک کیوٹ اور پالے بچے کا تھا اور اب بھی ہے​
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
2)۔ پہلی دفعہ عائشہ سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟​
محفل پر بڑی بڑی باتیں اور کارنامے اکثر میرے غائب ہونے کے بعد ہی ہوتے ہیں :p
اور عائشہ بھی تب ہی آئیں تھیں جب میں یہاں سے کافی ٹائم کے لیے غیر حاضر تھی۔​
کوئی تھریڈ تھا محفل پر عائشہ کو مبارک باد کا اور میں نے وہاں عاشو بچےکو مبارک باد دی تھی اسکے بعد مجھے عاشو بچے نے ذاتی پیغام بھیجا یوں کچھ جان پہچان ہوئی اور عاشو میرا پیارا سا بچہ بن گیا تب سے​
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
3 )۔ آپکوعائشہ کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟​
ماشاءاللہ اتنی چھوٹی سی عمر میں میرے پیارے سے بچے میں ڈھیروں خوبیاں ہیں​
عاشو بچے کی شرارتیں​
عاشو بچے کی ذہانت​
اور ہر ایک سے اچھے سے بات کرنا​
ایک بات جو مجھے سعود نے بتائی ہے عاشو کے بارے میں وہ سب سے زیادہ پسند ہے وہ یہ کہ عاشو کبھی جھوٹے وعدے نہیں کرتی اور جھوٹ بولنے سے بچنے کی کوشش کرتی ہے۔​
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif
536389mts365i0j8.gif

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے عائشہ کی شخصیت سے سیکھا ہے​
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)​
سعود مجھے کہتے ہیں کہ اپیا آپ نھنی پری سے کچھ سکھیں​
کچھ تو سکھا دو پلیز :p
سوری سوری بتاتی ہوں یہی کہ چھوٹی چھوٹی باتیں بہت معنی رکھتی ہیں اور اپنی فیلنگز کا اظہار کرنا چاہیے اور کسی سے یہاں بات کرنے کو دل چاہے تو اسے آواز دےلینی چاہیے جیسے عاشو بچہ کسی کو آن لائن دیکھتے ہیں محفل کی بارہ دری میں ٹیگ کرتی ہیں۔​
(کیا مصیبت ہے یہاں 20 سے زیادہ امیجز پوسٹ نہیں ہو رہیں اب دوسرے پیغام میں باقی پوسٹ کرنا پڑے گا)​
اپیا آپ بھی ناں! اور بھیا بھی ناں! :) :) :)
 
Top