الف عین
لائبریرین
فرزانہ، تمھاری ایک بات سے متفق ہوں۔ میرا ہی ایک شعر ہے
قریب جائیں تو احساسِ فاصلہ ہوگا
یہ لوگ دور سے کتنے قریب لگتے ہیں
ایک زمانہ تھا جب بشیر بدر کے ساتھ اکثر دن کےلمحات گزرتے تھے اور بعد میں صلاح الدین پرویز سے تو یارانہ تھا۔ لیکن پھر جب رنگ واضح ہوئے تو پھر ان لوگوں سے ایسا دور ہوا کہ ادب سے ہی قطعِ تعلق کر دیا 1971۔72 کے بعد سے۔ اب جا کر دوبارہ فعال ہوا ہوں تو اب زیادہ تر لوگوں سے ورچوال رشتہ زیادہ ہے۔ بس ایک شخصیت اب بھی یاد آتی ہے جنھوں نے متاثر تو کیا لیکن کبھی مایوس نہیں کیا اپنی انا وغیرہ کے مطاہرے سے۔ یہ تھے خلیل الرحمن اعظمی۔ بہتر یہی ہے کہ ادیبوں سے بس ایسا ہی ربط رکھا جائے۔