ایک تری چپ سے محفل اداس ہے

فرقان احمد

محفلین
:):):)
سوری مذاق کیا۔۔ آپ بھی تو چپ چپ رہتے ہیں اس لیے:)
بہنوں کا مذاق کب سے برا لگنے لگا؟ سلامت رہیں! :)

ہم تادیر چپ نہیں رہتے۔ہم اپنی موجودگی کا احساس دلائے رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ :) یہ الگ بات کہ مراسلات کی تعداد میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
ہم ابھی بھی سیالکوٹ میں ہیں... ...کھاؤ یہ بھی کھاؤ....یہ بھی ٹرائ کرو...افف بندہ کتنا کھائے...بس جی محبتیں..ہیں پنجاب والوں کی...
 

اکمل زیدی

محفلین
چلو جی رخت سفر باندھ لیا...کوچ کی تیاری...الوداع سیالکوٹ....بڑے بے مروت ہیں تیرے شہر والے...ہمیں ایک کپ چائے نہ پلائ....آپ سمجھ تو گئے ہونگے;)
 
ہم ابھی بھی سیالکوٹ میں ہیں... ...کھاؤ یہ بھی کھاؤ....یہ بھی ٹرائ کرو...افف بندہ کتنا کھائے...بس جی محبتیں..ہیں پنجاب والوں کی...

الوداع سیالکوٹ....بڑے بے مروت ہیں تیرے شہر والے...ہمیں ایک کپ چائے نہ پلائ....
:eek:
 

اکمل زیدی

محفلین
آگے ایک جملہ اور بھی تھا اور سب کچھ اسی میں تھا اور اسی کا حصہ آپ نے چھوڑ دیا ....اس سے پتہ چلتا ہے آپ سمجھ گئے...:D
 
السلام علیکم !
ہم کچھ دنوں سے محفل پر بے نام سی خاموشی محسوس کر رہے ہیں ،ہمیں محفل بہت ادھوری ادھوری سی محسوس ہو رہی ہے ، جسم میں سرد لہر دوڑا دینے والا سناٹا محفل میں چھا سا گیا ہے ، فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ والی لڑی بھی سنسان نظر آرہی ہے۔ آپ کے پسندیدہ اشعار! والی لڑی بھی روز ایک نئے شعر سے محروم دن گزار دیتی ہے۔ برجستہ جملوں پر مسکرائٹوں کی جگہ اداسی نے لے رکھی ہے ۔علم وحکمت اور دانائی بھری گفتگو کے ماہر نے لبوں پر جب سے قفل ڈالا ہے ہر ایک محفلین کشمکش میں مبتلا ہے کہ آخر ایسا کیا ہوا جو محفل میں موجود ہوتے ہوئے بھی شریک محفل نہیں ۔قبلہ محترم محمد وارث صاحب ہمیں آپ کی خاموشی منظور نہیں ، خدارا ایسا مت کیجیے ،ہم سب آپ سے دلی وابستگی رکھتے ہیں ۔اگر ہم سے کوئی شکایات ہے تو ہم خود کو آپ کی عدالت میں پیش کیے دے رہے ہیں مگر آپ کو ایسے خاموش نہیں رہنے دے سکتے ۔آپ کی خاموش سے کئی طالب علم آپ کی علم وحکمت سے محروم ہورہے ہیں ۔اردو محفل کا گلشن آپ جیسی معزز ہستیوں کی بدولت ہی سجا ہوا ہے ۔ہمیں بہت شدت سے انتظار ہے کہ کب آپ اپنے لبوں سے محبت اور شفقت بھرے پھول محفلین کی نظر کرتے ہوئے اپنی خاموشی ترک کرتے ہیں ۔
عدنان بھائی! واقعی؟ یہ اندازِ تحریر کہاں چھپا رکھا تھا؟ :)
 
عدنان بھائی! واقعی؟ یہ اندازِ تحریر کہاں چھپا رکھا تھا؟ :)
آپ کا شکریہ مریم ،
یہ انداز تحریر آپ محفلین کی محبت نے ہمیں سکھایا ہے ،اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں ،یہ تو محفل کے باذوق ماحول کی کرامت ہے ۔:)
 
البتہ تمام تر کوشش کے باوجود یہ نہ سِکھا سکے۔
بھیا اگر سب کچھ سیکھ لیا تو آپ لوگوں کی محبت بھری تربیت سے محروم ہوجائیں گے ،
اس لیے ہم زیادہ کچھ سیکھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے ۔جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر کام چلارہے ہیں ، ہمارے لیے اتنا ہی بہت ہے ۔:p:LOL::D
 
Top