باجوہ ڈکٹرائین

جاسم محمد

محفلین
کیا ایسی ہی بات نواز شریف نے نہیں کی تھی؟ یہ جو کل سے ڈان لیکس معتبر ہو گئی ہیں، اس کی روشنی میں اس بارے میں مبینہ ڈاکٹرائن کی تعریف کیسے کی جائے گی؟
اس بارہ میں لیگی حضرات زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں کہ اندر کی کہانی تھی کیا؟ سرکاری ورژن تو یہی ہے کہ عسکری اداروں اور سول حکومت کی بند کمرے میں میٹنگ ہوئی تھی۔ جو بعد ازاں ڈان اخبار میں "لیک" ہو گئی ۔ اب یہ لیک کسی غفلت کے تحت ہوئی یا اس وقت کی لیگی حکومت نے فوج کو دباؤ میں لانے کیلئے ایسا کیا۔ بہرحال یہ ایک بہت خطرناک سیکورٹی بریچ تھا۔ جس پر بروقت ایکشن لیا گیا۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہی کہ خان صاحب ایسا کام کریں تو نوبل پرائز، کوئی اور کرے تو غداری کا سرٹیفیکیٹ۔
نواز شریف اور عمران خان میں بنیادی فرق ہی یہی ہے کہ عمران کپتانی ذہنیت ہونے کی وجہ سے پوری ٹیم کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں۔ جبکہ نواز شریف شاہی صفات کی بدولت اوپر سے فوج کو ڈنڈا دیتے تھے۔ نتیجہ سب کے سامنے ہے:
سول اور فوجی قیادت کالعدم تنظیموں سے جان چھڑانے کے لیے ایک صفحے پر نظر آرہی ہے
 
جاسم محمد

محفلین
کیا ایسی ہی بات نواز شریف نے نہیں کی تھی؟
نواز شریف نے جو بات فوج سے بند کمرے میں کہی تھی وہ 100 فیصد درست تھی۔ مگر ملک کی سالمیت سے متعلق یہ حساس اور خفیہ باتیں ڈان اخبار میں لیک ہو جانے کے بعد وہ خود سیکورٹی رسک بن کر سیاست میں ابھرے تھے۔
 
فلک شیر

محفلین
یہی کہ خان صاحب ایسا کام کریں تو نوبل پرائز، کوئی اور کرے تو غداری کا سرٹیفیکیٹ۔
میاں صاحب اچھے آدمی ہیں ، ہم نے مان لیا
مگر آپ کہاں خدمت خلق کرتی پھر رہی ہیں ، یہ سمجھ نہیں آئی ، ویسے یہ بات کل گوگل پلس کے بند ہونے کی خبر سے مجھے یاد آئی :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین

السلام علیکم فلک شیر بھائی۔ کیسے ہیں آپ؟
گوگل پلس بند ہو گیا؟ مجھے تو عرصہ ہی ہو گیا اسے کھولے ہوئے۔
ویسے میں یہاں ہی ہوں۔ بس تماشائے اہل کرم دیکھنے سے فرصت نہیں ملتی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
نواز شریف اور عمران خان میں بنیادی فرق ہی یہی ہے کہ عمران کپتانی ذہنیت ہونے کی وجہ سے پوری ٹیم کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں۔ جبکہ نواز شریف شاہی صفات کی بدولت اوپر سے فوج کو ڈنڈا دیتے تھے۔ نتیجہ سب کے سامنے ہے:
واہ۔ انصافی مفکرین کی لاجکس کے کیا کہنے۔
 
فلک شیر

محفلین
السلام علیکم فلک شیر بھائی۔ کیسے ہیں آپ؟
گوگل پلس بند ہو گیا؟ مجھے تو عرصہ ہی ہو گیا اسے کھولے ہوئے۔
ویسے میں یہاں ہی ہوں۔ بس تماشائے اہل کرم دیکھنے سے فرصت نہیں ملتی۔
وعلیکم السلام فرحت آپا
الحمدللہ بخیر ہوں
مجھے کل ہی خبر ملی، کہ عنقریب اسے بند کر دیا جائے گا
ماشاءاللہ
اہل کرم تماشا دکھاتے رہیں گے، آپ انہیں معذور سمجھ کر معاف فرمائیں :)
 
کیا ایسی ہی بات نواز شریف نے نہیں کی تھی؟ یہ جو کل سے ڈان لیکس معتبر ہو گئی ہیں، اس کی روشنی میں اس بارے میں مبینہ ڈاکٹرائن کی تعریف کیسے کی جائے گی؟
ایک لطیفہ یاد آگیا ہے، امید ہے کہ ڈان لیکس اور مبینہ ڈاکٹرائن پر روشنی ڈالی جا سکے گی۔

اطلاعی گھنٹہ بجی، نئی نویلی دلہن نے دروازہ کھول کر دیکھا تو باہر ایک فقیر تھا۔ اس نے خیرات مانگی، دلہن بولی بابا معاف کرو اور دروازہ بند کر کے واپس ہو لی۔ ساس نے پوچھا کون تھا، بہو نے بتایا کہ فقیر تھا میں نےکہہ دیا کہ معاف کرو۔

ساس نے غصے سے بہوکو دیکھا اور فوراً دروازے پر پہنچی اور جاتے ہوئے فقیر کو آواز دے کر بلا لیا۔ فقیر نزدیک آیا تو ساس نے پوچھا، ہاں کیا بات ہے؟ فقیر نےسوال دہرا دیا۔۔۔ ساس بولی 'بابامعاف کرو'۔

فقیر طیش میں آ کر بولا کہ کیا یہی جواب دینے کے لیے واپس بلایا تھا جبکہ یہ جواب میں پہلے والی بی بی سے سن چکا تھا۔

ساس بولی ۔۔۔ گھر کی مالکن میں ہوں وہ کون ہوتی ہے انکار کرنے والی۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
ایک لطیفہ یاد آگیا ہے، امید ہے کہ ڈان لیکس اور مبینہ ڈاکٹرائن پر روشنی ڈالی جا سکے گی۔

اطلاعی گھنٹہ بجی، نئی نویلی دلہن نے دروازہ کھول کر دیکھا تو باہر ایک فقیر تھا۔ اس نے خیرات مانگی، دلہن بولی بابا معاف کرو اور دروازہ بند کر کے واپس ہو لی۔ ساس نے پوچھا کون تھا، بہو نے بتا دیا کہ فقیر تھا میں نےکہہ دیا کہ معاف کرو ۔

ساس نے غصے سے بہوکو دیکھا اور فوراً دروازے پر پہنچی اور جاتے ہوئے فقیر کو آواز دے کر بلا لیا۔ فقیر نزدیک آیا تو پوچھا ہاں کیا بات یے؟ فقیر نےسوال دہرا دیا۔۔۔ ساس بولی 'بابامعاف کرو'.

فقیر طیش میں آ کر بولا کہ کیا یہی جواب دینے کے لیے واپس بلایا تھا جبکہ یہ جواب میں پہلے والی بی بی سے سن چکا تھا۔

ساس بولی ۔۔۔ گھر کی مالکن میں ہوں وہ کون ہوتی ہے انکار کرنے والی۔
ڈان لیکس غلط تھیں تاہم آن بان شان لیکس درست ہیں ۔۔۔!
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم السلام فرحت آپا
الحمدللہ بخیر ہوں
مجھے کل ہی خبر ملی، کہ عنقریب اسے بند کر دیا جائے گا
ماشاءاللہ
اہل کرم تماشا دکھاتے رہیں گے، آپ انہیں معذور سمجھ کر معاف فرمائیں :)
ویسے گوگل پلس اچھی جگہ تھی۔ اس کافی ہاوس کی طرح جہاں بہت رش نہیں ہوتا اور انسان چند گھڑی خاموشی اور سکون سے بیٹھ سکتا ہے۔
آپ کے مشورے پر ہی عمل ہوتا ہے۔ بس دیکھی جا اور بس دیکھی ہی جا والا حساب ہے۔
آپ خود کہاں گم ہیں اور کیوں؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
نواز شریف نے جو بات فوج سے بند کمرے میں کہی تھی وہ 100 فیصد درست تھی۔ مگر ملک کی سالمیت سے متعلق یہ حساس اور خفیہ باتیں ڈان اخبار میں لیک ہو جانے کے بعد وہ خود سیکورٹی رسک بن کر سیاست میں ابھرے تھے۔
اب مجھے سمجھ آئی کہ عبداللہ محمد آپ کو 'بوہت مزاخیہ ہو جی' کیوں کہتے ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ایک لطیفہ یاد آگیا ہے، امید ہے کہ ڈان لیکس اور مبینہ ڈاکٹرائن پر روشنی ڈالی جا سکے گی۔

اطلاعی گھنٹہ بجی، نئی نویلی دلہن نے دروازہ کھول کر دیکھا تو باہر ایک فقیر تھا۔ اس نے خیرات مانگی، دلہن بولی بابا معاف کرو اور دروازہ بند کر کے واپس ہو لی۔ ساس نے پوچھا کون تھا، بہو نے بتایا کہ فقیر تھا میں نےکہہ دیا کہ معاف کرو۔

ساس نے غصے سے بہوکو دیکھا اور فوراً دروازے پر پہنچی اور جاتے ہوئے فقیر کو آواز دے کر بلا لیا۔ فقیر نزدیک آیا تو پوچھا ہاں کیا بات ہے؟ فقیر نےسوال دہرا دیا۔۔۔ ساس بولی 'بابامعاف کرو'۔

فقیر طیش میں آ کر بولا کہ کیا یہی جواب دینے کے لیے واپس بلایا تھا جبکہ یہ جواب میں پہلے والی بی بی سے سن چکا تھا۔

ساس بولی ۔۔۔ گھر کی مالکن میں ہوں وہ کون ہوتی ہے انکار کرنے والی۔
واہ۔ کیا بروقت اور بر محل لطیفہ یاد آیا ہے۔ :applause:
 
جاسم محمد

محفلین
واہ۔ انصافی مفکرین کی لاجکس کے کیا کہنے۔
اب مجھے سمجھ آئی کہ عبداللہ محمد آپ کو 'بوہت مزاخیہ ہو جی' کیوں کہتے ہیں۔
آپ کو شاید یاد نہ ہو لیکن ہمیں اچھی طرح یاد ہے کہ ڈان لیکس سکینڈل پر حکومت اور فوج نے مشترکہ انکوائری کروائی تھی۔ جس میں آئی بی، آئی ایس آئی، ایم آئی اور دیگر سول سیکورٹی تحقیقاتی ادارے بھی شامل تھے۔ لیکن اس انکوائری رپورٹ میں سے کیا نکلا؟ Rejected
 
تو؟ میں نے پرانی نہیں کل کی خبر کی بات کی ہے جس کے مطابق اب یہی ڈان لیکس معتبر قرار دی جا رہی ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
تو؟ میں نے پرانی نہیں کل کی خبر کی بات کی ہے جس کے مطابق اب یہی ڈان لیکس معتبر قرار دی جا رہی ہیں۔
ڈان لیکس ایک انتہائی خطرناک سیکورٹی بریچ تھی کہ کیسے وزیر اعظم کے اپنے دفتر سے حساس اداروں کی موجودگی میں ہونے والی خفیہ میٹنگ معروف ترین انگریزی اخبار میں لیک کر گئی؟ ظاہر ہے یہ حرکت اس میٹنگ میں موجود افراد میں سے کسی نے کی تھی۔
جہاں تک اس کے معتبر ہونے کا سوال ہے تو بیشک ڈان لیکس میں نواز شریف کا بیانیہ درست تھا۔ جس پر آج عمل بھی ہو رہا ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ملکی سالمیت سے متعلق اعلی ترین اداروں کی خفیہ میٹنگ پبلک اخبار میں چھاپ دی جائیں
 
اچھا۔ آپ کہہ رہے ہیں تو یہ بھی ٹھیک ہو گا۔ ورنہ لوگوں کے پاس آپ کے اس آرگیومنٹ کے جواب بھی موجود ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کو شاید یاد نہ ہو لیکن ہمیں اچھی طرح یاد ہے کہ ڈان لیکس سکینڈل پر حکومت اور فوج نے مشترکہ انکوائری کروائی تھی۔ جس میں آئی بی، آئی ایس آئی، ایم آئی اور دیگر سول سیکورٹی تحقیقاتی ادارے بھی شامل تھے۔ لیکن اس انکوائری رپورٹ میں سے کیا نکلا؟ Rejected
یونیورسٹی میں میری ایک ہم جماعت تھی جو ہر ریسرچ پیپر کو قابل یقین بنانے کے لیے ایک ہی سکالر کا حوالہ دیا کرتی تھی جب کہ پروفیسر اسے کہہ کہہ کر تھک جاتے تھے کہ بی بی موصوف کی جس دلیل کا آپ حوالہ دے رہی ہیں فی الوقت اس پر بات نہیں ہو رہی یا ہو سکتی لیکن محال ہے جو وہ باز آ جائے۔
سکول میں نئی نئی تشریح کرنی سیکھی تو ایک ہم جماعت ہر شور کی تشریح میں اقبال کا یہ شعر ڈال دیا کرتی تھی۔
خدا کے بندے تو ہیں ہزاروں، بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے
میں اس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندے سے پیار ہو گا
 
Top