بوجھو تو جانیں

شمشاد

لائبریرین
اس تصویر کو 30 سیکنڈ تک دیکھیں اور پھر بتائیں اس میں کتنے اراکین ہیں ؟

2vmvj4l.gif
 

شمشاد

لائبریرین
اگلی پہیلی :

گوری ہے یا کالی ہے
چُھپ کر رہنے والی ہے

جب بھی پکڑی جاتی ہے
اپنی جان گنواتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اتنی جلدی جواب بھی آ گیا۔ اچھا اچھا سمجھ گیا کہ کیوں اتنی جلدی جواب آیا ہے۔ :wink:

ٹھہریں اب کوئی مشکل ڈھونڈ کے لاتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
رکھی تھی چپ چاپ وہ کیسی
لگتی تھی بس ایسی ویسی

آپ نے اپنے ہونٹ ہلائے
اس نے آپ کو گیت سنائے
 

علمدار

محفلین
بہت اچھے شمشاد بھائی :)

اب مزید کوئی مشکل پہیلی ڈھونڈ کے لائیں-
میں بھی پوچھنا چاہتا ہوں
[align=left:fae4be6086]5+5=50[/align:fae4be6086]
یہ کیسے ممکن ہے کہ صرف ایک لائن لگانے سے یہ فارمولہ درست ہو جائے؟؟؟
 

علمدار

محفلین
چلیں جی میں جواب بتا دیتا ہوں تاکہ اگلی پہیلی دی جا سکے-
= کے نشان کے اوپر / لگا دییں تو یہ بن جائے گا کہ 5+5 ان کا حاصل جمع 50 نہیں ہے-
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد نے کہا:
اتنی جلدی جواب بھی آ گیا۔ اچھا اچھا سمجھ گیا کہ کیوں اتنی جلدی جواب آیا ہے۔ :wink:

ٹھہریں اب کوئی مشکل ڈھونڈ کے لاتا ہوں۔

:) یہ پہیلی پڑھی ہوئی تھی میری پہلے اس لئے جواب آ گیا جلدی ۔۔۔ آپ ایسا ویسا کچھ مت سجھیں ۔۔۔ :p
 

تفسیر

محفلین
سر میں ہوں پر بال میں نہیں
بیسن میں ہوں پر دال میں نہیں
سریت میں ہوں پر چال میں نہیں
سرگم میں ہوں پر تال میں نہیں

میں کیا ہوں؟ :lol:
 

سارہ خان

محفلین
یہ تقسیم کا نشان نہیں شمشاد بھائی ۔۔ = پر سلیش لگانے کا مطلب ہے برابر نہیں ۔۔ یعنی 5+5 برابر نہیں ہے 50 کے ۔۔۔
 
Top