بہت ہی حیرت کی بات ہے

شمشاد

لائبریرین
یہ رضوان اور محب کوئی گہری سازش کر رہے ہیں جو اتنے زیادہ دنوں سے ادھر آنے کی فرصت نہیں مل رہی ان کو۔
 

ظفری

لائبریرین
مجھےتو یہ لگتا ہے کہ محب اور رضوان نے قیصرانی کو اغوا کر لیا ہے ۔۔ دیکھنا ۔۔ اب کچھ ہی دنوں بعد اردو محفل پر اغوا برائے تاوان کا ایک دھاگہ منظرِ عام پر آجائے گا ۔ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
اگر یہ بات ہے تو بہت گھاٹے میں رہیں گے دونوں، پلے سے کچھ دے دلا کر چھوڑنا پڑے گا انہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
پہلے بھی غلام نامی آدمی کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی تھی ۔۔ مگر اب خود ہی کود پڑے ہیں اس میدان میں ۔۔۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی قیصرانی تو آ گئے، اب پتہ نہیں تاوان دے کر چھوٹے ہیں یا انہوں نے ہی پلے سے کچھ دے دلا کر چھوڑا ہے۔
 

F@rzana

محفلین
“بہت ہی حیرت کی بات ہے“

یہ موضوع ہے یہاں کا جس کے تحت مجھے یہ حیرت ہے کہ عید کے بعد سے محفل کا جوش و ولولہ کدھر گیا؟
کئی ممبران غیر حاضر یا غائب ہیں!

یہی سوال مجھ سے بھی کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

میری بیماری ،ٹی وی، ریڈیو اور اخبار کی مصروفیات سے سب واقف ہیں لہذا مجھے تو چھوٹ مل جاتی ہے، پر باقی سب کو کیا ہوا؟
یہ پھیکا پھیکا سا سماں،کیوں؟
:shock:
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح کہا آپ نے۔

دو خاصے معروف اراکین محب اور رضوان پتہ نہیں کن مصروفیات میں گم ہیں۔

اب کچھ نئے اراکین آئے ہیں، خاصا آنا جانا ہے ان کا محفل میں۔ امید ہے ان کے آنے سے کسی حد تک پرانے اراکین کی کمی پوری ہو گی۔
 
Top