بیت بازی

ظفری

لائبریرین
نہ تیرا خدا کوئی اور ہے، نہ میرا خدا کوئی اور ہے
یہ جو قسمتیں ہیں جدا جدا ، یہ معاملہ کوئی اور ہے
 

عمر سیف

محفلین
یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں
ان میں کچھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں
تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہیں
ورنہ یہ لوگ تو بیدار نظر آتے ہیں
 

حجاب

محفلین
ایک ہی فن تو ہم نے سیکھا ہے
جس سے ملیئے اُسے خفا کیجیئے
مجھکو عادت ہے روٹھ جانے کی
آپ مجھے منا لیا کیجیئے ۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بتا دے مجھے زندگی
پیار کی راہ کے ہمسفر
کس طرح بن گئے اجنبی
یہ بتا دے مجھے زندگی
(جاوید اختر)
 

شمشاد

لائبریرین
اپنا انجام تو معلوم ہے سب کو پھر بھی
اپنی نظروں میں ہر انسان سکندر کیوں ہے
(سدرشن فاخر)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


نئے زمانے کا کرب اوڑھے ضعیف لمحے ، نڈھال یادیں
تمہارے خوابوں کے بند کمروں میں لوٹ آئیں تو لوٹ آنا



 

شمشاد

لائبریرین
اڑتے اڑتے آس کا پنچھی دور افق میں ڈوب گیا
روتے روتے بیٹھ گئی آواز کس سودائی کی
(قتیل شفائی)
 

شمشاد

لائبریرین
آ دیکھ مجھ سے روٹھنے والے تیرے بغیر
دن بھی گزر گیا میری شب بھی گزر گئی
(باقی صدیقی)
 

شمشاد

لائبریرین
شعر پہنچنے میں تاخیر ہو گئی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سفر میں راہ کی آشوب سے نہ ڈر جانا
پڑے جو آگ کا دریا تو پار کر جانا
(عالم تاب تشنہ)
 

بدتمیز

محفلین
مشرق سے ہوا مغرب کو جا رہی ہے
مشرق سے ہوا مغرب کو جا رہی ہے
نسو پھجو بےوقوفوں آندھی آ رہی ہے
 
Top