یہ حقیقت ہے یا اک وہم و خیال آئینہ ہی رو برو ہے میں کہاں (واصف علی واصف)
ا اعجازعظیم محفلین نومبر 9، 2006 #421 یہ حقیقت ہے یا اک وہم و خیال آئینہ ہی رو برو ہے میں کہاں (واصف علی واصف)
شمشاد لائبریرین نومبر 9، 2006 #423 یہ آرزو ہی رہی کوئی آرزو کرتے خود اپنی آگ میں جلتے جگر لہو کرتے (حمایت علی شاعر)
عمر سیف محفلین نومبر 9، 2006 #424 یہ مانا اور بھی تم کو جہاں میں ہیں بہت سے غم مگر دُنیا کے میلوں میں ہمیں مت بھول جانا تم مرے اشعار ہیں جتنے، تمھارے نام کرتا ہوں غزل جب بھی سنو میری غزل میں ڈوب جانا تم (نوید ہاشمی)
یہ مانا اور بھی تم کو جہاں میں ہیں بہت سے غم مگر دُنیا کے میلوں میں ہمیں مت بھول جانا تم مرے اشعار ہیں جتنے، تمھارے نام کرتا ہوں غزل جب بھی سنو میری غزل میں ڈوب جانا تم (نوید ہاشمی)
شمشاد لائبریرین نومبر 9، 2006 #425 میں آرزوِ جاں لکھوں کہ جانِ آرزو تو ہی بتا دے ناز سے ایمانِ آرزو (اختر شیرانی)
ا اعجازعظیم محفلین نومبر 10، 2006 #426 وہ چاند شخص کہیں روشنی میں ڈوب گیا ہم اپنا ہاتھ ہلاتے ہیں روتے جاتے ہیں ہمارے رونے پہ وہ ہنستے ہیں تو یوں ہی سہی ہم ان کو اور ہنساتے ہیں روتے جاتے ہیں
وہ چاند شخص کہیں روشنی میں ڈوب گیا ہم اپنا ہاتھ ہلاتے ہیں روتے جاتے ہیں ہمارے رونے پہ وہ ہنستے ہیں تو یوں ہی سہی ہم ان کو اور ہنساتے ہیں روتے جاتے ہیں
ا اعجازعظیم محفلین نومبر 10، 2006 #428 یہ کیسا خوف تھا رخت سفر بھی بھول گئے وہ کون لوگ تھے جو اپنے گھر بھی بھول گئے (نوشی گیلانی)
شمشاد لائبریرین نومبر 10، 2006 #429 یوں بزم گلر خاں میں ہے اس دل کو اضطراب جیسے بہار میں ہو عنادل کو اضطراب (مصطفی خان شیفتہ)
الف عین لائبریرین نومبر 11، 2006 #430 بارشیں چھت پہ کھلی جگہوں پہ ہوتی ہیں مگر غم وہ ساون ہے جو ان کمروں کے اندر برسے بشیر بدر
شمشاد لائبریرین نومبر 11، 2006 #431 یہ فیضِ عام شیوہ کہاں تھا نسیم کا؟ آخر غلام ہوں میں تمہارا، قدیم کا (مصطفٰی خان شیفتہ)
ظ ظفری لائبریرین نومبر 11، 2006 #432 آنسو تھے کہ ختم ہوئے ، جی ہے کہ اُمڈا آتا ہے دل پہ گھٹا سی چھائی ہے، کُھلتی ہے نہ برستی ہے
سارہ خان محفلین نومبر 11، 2006 #433 یوں تو پتھر کی بھی تقدیر بدل سکتی ہے شرط یہ ہے کہ اُسے دل سے تراشا جائے
ڈاکٹر عباس محفلین نومبر 11، 2006 #434 یوں بھی کم آمیز تھا محسن وہ شہر کے لوگوں میں لیکن میرے سامنے آکر اُور ہی کچھ انجان ہوا
شمشاد لائبریرین نومبر 11، 2006 #435 اُس بزم میں ہر چیز سے کمتر نظر آیا وہ حسن کہ خورشید کے عہدے سے بر آیا (مصطفٰی خان شیفتہ)
ڈاکٹر عباس محفلین نومبر 11، 2006 #436 اسے گنوا کے میںزندہ ھوں اس طرح محسن کہ جیسے تیز ھوا میں چراغ جلتا ھے
شمشاد لائبریرین نومبر 11، 2006 #437 یہ رازِ محبت ہے نہ افسانہ بلبل محرم ہو میری بادِ صبا ہو نہیں سکتا (مصطفٰی خان شیفتہ)
شمشاد لائبریرین نومبر 11، 2006 #439 چاہت کا اک میٹھا میٹھا درد جگانے شام ڈھلے تیری یادیں آ جاتی ہیں مجھکو رلانے شام ڈھلے (حسن امام)
حجاب محفلین نومبر 11، 2006 #440 یہ اہلِ بزم تنک حوصلہ سہی پھر بھی ذرا فسانہء دل ابتداء کرو اُس سے فراز ترکِ تعلق تو خیر کیا ہوگا یہی بہت ہے کم کم ملا کرو اُس سے۔
یہ اہلِ بزم تنک حوصلہ سہی پھر بھی ذرا فسانہء دل ابتداء کرو اُس سے فراز ترکِ تعلق تو خیر کیا ہوگا یہی بہت ہے کم کم ملا کرو اُس سے۔