دنیا بھر میں مراسمِ عزاداری (۱۴۳۴ ہجری)

نایاب

لائبریرین
نہ میں‌مومن وچ مسیتان، نہ میں‌وچ کفر دیان ریتاں
نہ میں‌پاکاں وچ پلیتاں، نہ میں‌موسیٰ نہ فرعون
نہ میں‌بھید مذہب دا پایا، نہ میں‌آدم حوا جایا:bighug:

بس پھر رکیں بیس سال ہم بھی ایسے ہو جائیں گے :grin: ابھی ہمیں 6-7 سال ہی ہوئے ہیں باقی 13-14
ذرا صبر میرے محترم بھائی اگلے سال " پونم " میں جب ہماری بھابھی آپ کے سنگ ہوں گی تو
آپ سیدھے سچے مومن بن جائیں گے ۔ سب کس بل نکل جائیں گے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت منفرد دھاگہ ہے، بہت اچھا لگا دیکھ کر، ٹی وی پر بہت کم دکھاتے ہیں بلکہ دکھاتے ہی نہیں سوائے چند ایک جگہوں کے۔
 

حسان خان

لائبریرین
واہ کیا نظم و ضبط ہے

مجھے یہ کہتے ہوئے اچھا تو نہیں لگ رہا کیونکہ میں خود پکا پاکستانی ہوں، لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کو چھوڑ کر آپ کو تقریبا ہر جگہ نظم و ضبط دکھ جائے گا۔ نہ صرف یہ بلکہ اگر آذربائجان کی تصاویر دیکھی جائیں تو ان کی عزاداری میں ایک وقار ہے، ایک شائستگی ہے جو دکھنے میں بھی بھلی لگ رہی ہے۔ جب کہ پاکستان کی عاشورا کی تصاویر دیکھی جائیں تو سوائے قمیص اترے ہوئے لوگوں کے، اور خون میں لت پت جسموں کے زیادہ کچھ اور نظر نہیں آئے گا۔ میرا خیال ہے پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کو بھی اپنی عزاداری کے لیے آذربائجان کا باوقار انداز اپنا لینا چاہیے۔
 

حسان خان

لائبریرین
بہت منفرد دھاگہ ہے، بہت اچھا لگا دیکھ کر، ٹی وی پر بہت کم دکھاتے ہیں بلکہ دکھاتے ہی نہیں سوائے چند ایک جگہوں کے۔
ٹی وی والوں کو یش چوپڑا اور بال ٹھاکرے جیسوں سے فرصت ملے تو کچھ ڈھنگ کی چیزیں دکھائیں۔

کچھ تصاویر نہیں کھلیں شاید سائز کی وجہ سے
اُن تصاویر پر رائٹ کلک کر کے view image پر کلک کیجیے، وہ بھی کھل جائیں گی۔
 

حسان خان

لائبریرین
اگرچہ بنگلہ دیش میں شیعہ مسلمانوں کی تعداد بہت قلیل ہے، لیکن چونکہ امام حسین کی ذاتِ والا پر کسی فرقے کا اجارہ نہیں، اس لیے ڈھاکہ میں ہر سال دس محرم کے روز شہید امام کی یاد میں تعزیوں کا ایک بڑا جلوس نکلتا ہے۔ یہ ماتمی جلوس تو نہیں ہوتا، لیکن چند لوگ اس میں سینہ کوبی کرتے جاتے ہیں۔ اُس جلوس کی اس سال کی چند تصاویر یہ رہیں:
2012-11-25-18-17-28-November............Twenty%20Five%2035.jpg

1353865067-shia-muslims-in-dhaka-mourns-for-imam-husain_1631953.jpg

1353865069-shia-muslims-in-dhaka-mourns-for-imam-husain_1631956.jpg

1353865077-shia-muslims-in-dhaka-mourns-for-imam-husain_1631967.jpg

1353865078-shia-muslims-in-dhaka-mourns-for-imam-husain_1631969.jpg

1353865082-shia-muslims-in-dhaka-mourns-for-imam-husain_1631974.jpg
 

حسان خان

لائبریرین
ترکی کا چاند ستارے سے سجا اور شہداء کے خون سے رنگا پرشکوہ پرچم شاہِ شہیداں کے آزادی بخش پرچم کے ہمراہ۔۔۔ یہ بھی پرسوں کی تصویر ہے۔ ویسے اپنے ملک سے محبت کرنا کوئی ترکوں سے سیکھے، چاہے کوئی مذہبی تہوار ہو یا دنیوی، یہ سرخ پرچم ہمیشہ نظر آئے گا۔
1353920372_3242.jpg


ترکی کے کچھ مزید مناظر:
1353920401_3237.jpg
1353920381_3308.jpg

1353920427_3330.jpg

1353920350_3311.jpg
 

یوسف-2

محفلین
میں اس دھاگے میں تصاویر شیئر کرنے سے قبل کچھ باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔ میں سنی والدین کا ایک بے دین بیٹا ہوں، اس لیے ان تصاویر کا مقصد اپنے فرقے کی تبلیغ کرنا نہیں ہے۔ البتہ مجھے شیعیت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، اور ثقافتی طور پر میں شیعیت کے بہت زیادہ نزدیک ہوں۔ لہذا اسلام کے تمام تہواروں اور رسومات میں عزاداری کے مراسم میں مجھے سب سے زیادہ جاذبیت نظر آتی ہے۔
نو کمنٹس :)
بس محفلین یہ نوٹ فرما لیں کہ دینی و مذہبی معاملات میں برادرم حسان خان کے جملہ مراسلات و خیالات ایک ”بے دین“ شخص کے ہوتے ہیں :)
 

حسان خان

لائبریرین
نو کمنٹس :)
بس محفلین یہ نوٹ فرما لیں کہ دینی و مذہبی معاملات میں برادرم حسان خان کے جملہ مراسلات و خیالات ایک ”بے دین“ شخص کے ہوتے ہیں :)

بے دین ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میں مسلمان نہیں ہوں۔مسلمان ہونا تو میری ذاتی و ثقافتی شناخت کا حصہ ہے، اس کا میرے عقائد یا ایمان سے کیا تعلق؟ جب عقائد رکھتا تھا اس وقت بھی مسلمان تھا، اور اب اگر بے عقیدہ ہوں تو اس وقت بھی مسلمان ہوں اور دمِ آخر تک رہوں گا۔ :)
 

انتہا

محفلین
بے دین ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میں مسلمان نہیں ہوں۔مسلمان ہونا تو میری ذاتی و ثقافتی شناخت کا حصہ ہے، اس کا میرے عقائد یا ایمان سے کیا تعلق؟ جب عقائد رکھتا تھا اس وقت بھی مسلمان تھا، اور اب بے عقیدہ ہوں تو اس وقت بھی مسلمان ہوں اور دمِ آخر تک رہوں گا۔ :)
ان شاءاللہ، اللہ ہم سب کو ایمان کامل پر خاتمہ نصیب فرمائے، آمین۔
 

عسکری

معطل
بے دین ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میں مسلمان نہیں ہوں۔مسلمان ہونا تو میری ذاتی و ثقافتی شناخت کا حصہ ہے، اس کا میرے عقائد یا ایمان سے کیا تعلق؟ جب عقائد رکھتا تھا اس وقت بھی مسلمان تھا، اور اب اگر بے عقیدہ ہوں تو اس وقت بھی مسلمان ہوں اور دمِ آخر تک رہوں گا۔ :)
یار آپ ایک سائیڈ لے لو اوکے :laugh:
 
Top