محمود احمد غزنوی
محفلین
صفویوں سے متاثر ہو کر مغل بادشاہ ہمایوں نے بھی اپنی سلطنت کا نشان شیر و خورشید رکھا تھا۔
اسکے پیچھے بھی ایک کہانی ہے۔ وہ یہ کہ جب برصغیر میں ہمایوں کو فرید خان عرف شیر شاہ سوری کے ہاتھوں پے درپے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تو اس نے ایران کی طرف راہِ فرار اختیار کی اور اسی سفر کے دوران اسکی ملاقات نظام سقّہ سے ہوئی تھی جس نے اسے ایک دن اور ایک رات کی پناہ دی تھی، جسکے عوض اس ہمایوں نے اس سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ برسرِ اقتدار آگیا تو نظام سقّے کو ایک دن کیلئے ہندوستان کا بادشاہ بنائے گا۔
ہمایوں نے ایران میں پندرہ سال تک پناہ حاصل کئے رکھی اور ایک روایت کے مطابق صفوی سلطان کی شرط کے مطابق شیعہ مذہب قبول کیا۔ واللہ اعلم۔