سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شاہد شاہ

محفلین
6126_F9_BE-_A30_D-4059-8699-_CD8_BC5_CD12_BA.jpg
 

فرقان احمد

محفلین
اپنی تمام تر بشری کمزوریوں کے باوصف ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم رہنما تھے۔ ان کے ساتھ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ظالمانہ برتاؤ کیا گیا۔ ایک ذہین و فطین فرد کو ہم سے چھین لیا گیا؛ تاہم یہ بات اپنی جگہ سچ ہے کہ بھٹو کا نام لے کر ہمیں بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے اور اپنی شناخت کھو بیٹھی ہے۔ یہ ایک شرم ناک داستان ہے۔ یہی حال رہا تو شاید بھٹو کا نام لینے والا بھی باقی نہیں بچے گا۔ عمران خان کے پاس سنہری موقع تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ووٹرز کو اپنی طرف کھینچ لیتے تاہم پچھلے پانچ برس میں خان صاحب نے پرواسٹیبلشمنٹ سیاست کی ہے جس کا انہیں وقتی طور پر فائدہ ہوا ہو گا تاہم لانگ ٹرم میں انہیں اس پر پچھتانا پڑے گا۔
 

فرقان احمد

محفلین
مثالوں سے واضح کریں۔ تمام کے نمبر مساوی ہیں
ایمپائر کی انگلی کا مسلسل تذکرہ اور چیف آف آرمی اسٹاف سے دھرنے کے دنوں میں شرمیلی مسکراہٹ کے ساتھ ملاقات بھلائے نہیں بھولتی۔ اس سے زیادہ تفصیل میں کیا جانا صاحب! نواز شریف صاحب بھی یہی کچھ کرتے رہے؛ عمران خان سے یہ توقع نہ تھی۔
 
یمپائر کی انگلی کا مسلسل تذکرہ اور چیف آف آرمی اسٹاف سے دھرنے کے دنوں میں شرمیلی مسکراہٹ کے ساتھ ملاقات بھلائے نہیں بھولتی۔
دھرنا صغیر اول میں بنو پاشا و قبیل داروں کی اخلاقی، مالی و عددی حمایت سے مستفید ہوئے رہنا کم جرم تھا جو اب ایوان بالا کے انتخابات میں وائسرائے بلوچستان کے احکامات پر مکمل عمل درآمد بھی کر ڈالا۔
یوں محسوس ہوتا ہے کہ خان صاحب کہیں نا کہیں سے بلیک میل ہو رہے ہیں۔
 

شاہد شاہ

محفلین
ایمپائر کی انگلی کا مسلسل تذکرہ اور چیف آف آرمی اسٹاف سے دھرنے کے دنوں میں شرمیلی مسکراہٹ کے ساتھ ملاقات بھلائے نہیں بھولتی۔
دھرنے کے دوران حکومت نے خود آرمی چیف کو ثالث بننے کا عندیہ دیا تھا۔ وہاں صرف عمران خان ہی نہیں قادری صاحب بھی گئے تھے۔ وزیر داخلہ کی موجودگی میں میٹنگ ہوئی تھی
 

فرقان احمد

محفلین
دھرنے کے دوران حکومت نے خود آرمی چیف کو ثالث بننے کا عندیہ دیا تھا۔ وہاں صرف عمران خان ہی نہیں قادری صاحب بھی گئے تھے
حکومت میں کون سا فرشتہ بیٹھے ہوئے تھے؟ وہی اسٹیبلشیائی سیاست دان ہی تھے نا! :)
اب ہم آپ سے 'عندیہ'کی وضاحت طلب کریں تو کیسا لگے گا؟ :) چلیے، آپ کو امتحان میں نہیں ڈالتے ہم!
 

فرقان احمد

محفلین
متفق یہ سب ایک ہی قبیل کے ہیں۔ ایسے میں اسٹیبلشمنٹ کیخلاف جہاد کی سمجھ نہیں آتی۔ خاص کر جب وہ سیاست دان کر رہے ہوں
اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جدوجہد جینوئن سیاست دان کر رہے ہوتے تو ہم بھی ان کی حمایت میں پیش پیش ہوتے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top