سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیرک

محفلین
ن لیگ کا نیا نعرہ؛ آرمی چیف کو عزت دو!
نیب ترمیمی قوانین کا عوضانہ کہو، نیب قوانین سے یہ قانون کے شکنجے سے نکلے،
اب معاوضے کے طور پر خاکی بندے کو 5 سال مزید ملیں گے، اس ہاتھ دے اس ہاتھ لے، قسمیں کیا دھندہ کرتے ہیں یہ کالے چہروں والے۔
 

جاسم محمد

محفلین
میری مانیں تو آج کے بعد یہ خاکی، حکومت، عدلیہ اور سیاسی دھندے والیاں ایک تو خود کو پوتر مخلوق ظاہر کرنا بند کر دیں، اب اس بات کو کوئی یقین نہیں کرے گا۔ ان سے بہتر تو وہ ویشیا ہے جو دھندے کو دھندہ کہتی اورسمجھتی ہے، اسے کوئی قومی مفاد کا لبادہ نہیں اوڑھاتی یا خود کو ناگزیرمخلوق قرار نہیں دیتی۔ ان سب کو مان لینا چاہیے کہ یہ دھندے پر بیٹھی ویشیائیں سے بھی بدتر ہیں، سمجھ لیں کہ ریٹ مناسب ہو تو سب کچھ کرنے کو ہمہ وقت تیار ملتی ہیں، علم الیقین تو تھا ہے اب بات عین الیقین کے بعد حق الیقین تک جا پہنچی ہے اس لیے ان پر اب آخ تھو، شکر ہے میں گزشتہ 5 سال سے غیر جانبدار ہوں، جس کی آج مجھے جتنی خوشی ہو رہی ہے، اتنی کبھی نہیں ہوئی، الحمدللہ۔
جتھے دی کھوتی اوتھے آ کھلوتی!
 

زیرک

محفلین
کچھ کم فہم دوست اسے بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنانےکےلیےبھارت کی آرمڈ سروسز کے سروس رول میں تبدیلی سے جوڑ رہے ہیں کہ دیکھ لیں جی وہاں تو کوئی طوفان نہیں اٹھا،۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ وہاں جنرل بپن راوت کو بطور آرمی چیف کوئی توسیع نہیں ملی، انہیں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنایا کر پاکستان آرمڈ فورسز کے چیئرمین جوائنٹ سروسز چیفس کی طرز کا نیا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے جو کہ تمام مسلح افواج کا کمانڈر ہوتا ہے جس میں آرمی، ائیر فورس اور نیوی سمیت دیگر کورز شامل ہوتی ہیں۔ جنرل بپن راوت اب تمام سروسز کی کمانڈ کریں گے جبکہ جنرل ایم ایم نروانے اب نئے آرمی چیف ہوں گے۔ پاکستان میں بھی یہی کام ہو سکتا تھا، جنرل باجوہ کو چیئرمین جوائنٹ سروسز چیفس بنا دیتے، جیسے ماضی میں جنرل مشرف کو بنایا گیا تھا، لیکن پاکستان میں اصل طاقت آرمی چیف کو حاصل ہے، جنرل باجوہ کو 4 سال کی ایکسٹنشن کا مطلب ہے، حکومت اب 4 سال دے کر 4 سال حاصل کرنے کی دھندہ کرے گی، یہی نہیں نئے قوانین کے رو سے وزیراعظم کی صوابدید ہو گی کہ وہ انہیں یا ان کے بعد کسی دوسرے آرمی چیف کا مزید 3 سال کی توسیع دینے کے مجاز ہو جائیں گے، گویا ایک ہاتھ دے کر دوسرے ہاتھ لینے کی گندی گیم کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سے سپر سیڈ ہونے والے جنرلز میں بے چینی بڑھے گی اور کوئی ایک نہ ایک دن دوسرے کا تختہ الٹ کر اس کا حساب لے لے گا۔
 

زیرک

محفلین
جتھے دی کھوتی اوتھے آ کھلوتی!
سارے کھوتے تے کھوتیاں اکو اصطبل چ پہنچ گئے نیں، ویسے بھی تقریباً سبھی پارٹیوں کی لیڈرشپ خاکیوں کی نرسری کے پودے ہیں، ان کو کھاد بھی تو وہی مہیا کرتے ہیں، مالی اپنے پودے کی رکھوالی کرتا ہے، پودا اسے دھوپ میں گھنی چھاؤں مہیا کرتا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
سارے کھوتے تے کھوتیاں اکو اصطبل چ پہنچ گئے نیں، ویسے بھی تقریباً سبھی پارٹیوں کی لیڈرشپ خاکیوں کی نرسری کے پودے ہیں، ان کو کھاد بھی تو وہی مہیا کرتے ہیں، مالی اپنے پودے کی رکھوالی کرتا ہے، پودا اسے دھوپ میں گھنی چھاؤں مہیا کرتا ہے۔
ن لیگ کا جنازہ ہے، دھوم سے نکلے
 

زیرک

محفلین
آئین کی محافظ عدالتِ عظمیٰ کا امتحان شروع
کچھ آئینی ماہرین کے مطابق وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کرکے غیر آئینی کام کیا ہے ؟ اگر ان کا کہنا درست ہے تو اب عدالتِ عظمیٰ کا امتحان شروع ہو گیا کیونکہ وہ آئین کی محافظ ہے، اب دیکھتے ہیں وہ انصاف کرتے ہیں یا وہ بھی کوئلے کے دھندے میں منہ کالاکرتے ہیں؟ کیونکہ آئین کے آرٹیکل 243 میں توسیع نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ایسے میں آرمی ایکٹ آئین کے آرٹیکل کے متصادم ہوگیا ہے۔ جب کوئی سب آرٹیکل آئین کے آرٹیکل کے متصادم ہو تو سب آرٹیکل خودبخود معطل ہوجاتا ہےکیونکہ آئین مقدم ہے، دیکھتے ہیں عدالتِ عظمیٰ کو یہ نظر آتا ہے یا وہ اسے نئے نظریۂ ضرورت کی مٹی میں دفن کردے گی؟۔
 

زیرک

محفلین
٭جنرل یحییٰ خان کے رنگین دور میں بھی جنرل رانی،ترانہ، نورجہاں وغیرہ صدارتی محل کو ہیرا منڈی کا ذیلی اڈہ بنائے ہوئے تھیں، نتیجہ 1971 میں آدھا پاکستان ہاتھ سے گیا اور بنگلہ دیش بن گیا۔
٭جنرل پرویزمشرف کی شراب نوشی، اداکاراؤں اور فنکاراؤں کے ساتھ ناچنے گانے اور رنگینیوں کی داستان ہمارے لیے کارگل کے زوال اور ملک میں بم دھماکوں کے نہ رکنے والے سلسلے پر جا رکی۔
٭ اور آج بھی دیکھیں تو وہی کچھ ہو رہا ہے، ریاست شغلیہ کے چنیدہ(امریکی عدالت کےسرٹیفائیڈ زانی) وزیراعظم اور ڈاکٹرائن گروپ کے جنرل سب جنرل یحییٰ کی طرف راتیں رنگین کر رہے ہیں۔ حریم شاہ، صندل خٹک، زرتاج گل جیسی رنگین کہانیاں، نتیجہ 2019 میں کشمیر ہاتھ سے گیا۔
٭٭٭الغرض جنرل عیوب خان ہو یا جنرل یحییٰ خان، جنرل مشرف ہو یا باجوہ سبھی کے ادوار میں یہ خود یا ان کی حمایتی حکومتوں میں ملک کے اعلیٰ طبقے نے اقتدار کے ایوانوں کو ہیرا منڈی بنائے رکھا اور آج بھی یہ گندگی پھیلائی جا رہی ہے۔
 

زیرک

محفلین
اقتدار کے کتے مسلم حکمران اور مسلم دنیا کی تباہی
مسلم دنیا کے زوال کے اسباب ڈھونڈنے کی کوشش کریں تو یہ حقیقت ہمارا منہ چڑانے لگتی ہے کہ دشمن ہمارے اپنے مسلمان حکمران ہی ہیں جو اپنے اقتدار کو دوام دینے کے لیے مسلمان ممالک میں عوام کا کشت و خون بھی برداشت کر لیتے ہیں،ہمیں غیر مسلم طاقتوں نے تو نقصان پہنچانا تھا ہی کیونکہ وہ تو ہماری صریح دشمن ہیں، لیکن ہمیں جو گھر سے مار پڑتی ہے اس کا زیادہ دکھ ہوتا ہے۔ نام نہاد مسلم حکمرانوں کے مفادات نے ہی مسلم دنیا کو اس حال تک پہنچایا ہے، کشمیر، فلسطین، شام، عراق، لیبیا،سوڈان کہیں بھی دیکھ لیں، اگر تو امریکا، روس، اور نیٹو ان پہ حملہ آور ہو جائیں تو باقی ممالک کے حکمرانوں کی گھگھی بندھ جاتی ہے اور ایک آدھ مذمتی بیان دینے کے بعد وہ معاملہ اللہ پر چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ کہیں اگلی باری ان کی ہی نہ لگ جائے۔ ابھی کل ہی کہ بات لگتی ہے کہ جب امریکا لیبیا کو تہ و تیغ کر کے تیل کے ذخائر پر قبضہ جما کر چلا گیا، لیکن مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم اوہ آئی سی سوائے ایک آدھ مذمتی بیان کے دو لفظ زیادہ نہیں بولی۔ ترک صدر طیب اردووان نے صرف ابھی یہ اعلان ہی کیا تھا کہ "وہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنے اور لیبیا کو خانہ جنگی سے بچانے کے لیے ترک فوجی دستوں کو لیبیا بھیج رہا ہے"۔ طیب اردووان کے اس اعلان کے بیان کی ابھی سیاہی بھی خشک نہ ہوئی ہو گی کہ امریکی گیم خراب ہوتے دیکھ کر نام نہاد اوہ آئی سی نے بھی اردووان کو نہ صرف دھمکی دی بلکہ ترک فوجی دستوں کو لیبیا نہ بھیجنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
 

زیرک

محفلین
پی آئی اے دعوے بہتری کے اشاریے تنزلی ہے
چلیں ہم تھوڑی دیر کے لیے یہ فرض کر لیتے ہیں کہ پی پی پی اور ن لیگ چور تھے نا اہل تھے، جب چور اور ڈاکو ملک چلا رہے تھے تو PIA کا خسارہ 45-40 ارب روپے سالانہ ہوا کرتا تھا جس پر باجوہ ڈاکٹرائن شدید پریشان تھی اور پھر محکمہ زراعت کی نرسری کے توسط سے ملک پر ایماندار لوگ مسلط کئے گئے۔ پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ 2019/2020 کے پہلے 6 ماہ کے اعداد و شمار جس کے بارے میں ٹی وی اینکر ڈاکٹر دانش کہہ رہے ہیں کہ صرف پہلے 6 ماہ کا خسارہ 32 ارب روپے سامنے آیا ہے، اگر یہی تناسب پورا سال رہتا ہے تو ٹیکسز ملا کر PIA کا اس مالی سال کا خسارہ 75 ارب روپے ہو جائےگا۔ کہا جاتا ہے کہ ائیر لائن پہلے سے اچھی حالت میں ہے، اس پر بھی ظلم یہ ہے کہ ملازمین کو تنخواہیں تک نہیں دی جا رہیں۔ جبکہ حکومتی چمچے کڑچھے یا کفگیر جو مرضی نام رکھ لیں یہ کہتے نہیں تھکتے کہ پی آئی اے اب بہتر ہو رہی ہے۔
 

زیرک

محفلین
"نئے سال میں عوام خوشخبریاں سنیں گے"۔ عمران خان
خوشخبری نمبر 1: بجلی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا
خوشخبری نمبر 2: پٹرول 2 روپے 61 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل2 روپے8 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا
خوشخبری نمبر 3:گھریلو صارفین کے لئے LPG گیس کی قیمت میں 24 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا
مستقبل کی خوشخبری نمبر 4: جنوری کے پہلے ہفتے میں گیس کی قیمت میں اضافے کی ہو گی، بس انتظار کیجیئے
عوام پوچھتی ہے حکومت عوام کی فلاح کے لیے کیا کر رہی ہے، جواب آتا ہے "ٹک ٹاک پر پیار بھری وڈیوز وڈیوز کھیل کر دل بہلا رہی ہے"۔
کیا ایک بار پھر کسی نے وزیراعظم کو شیلٹر ہومز کے دورے پر ٭ بنا دیا؟
حکومتی کھٹمل اس پر ٭٭٭ سکتے ہیں
 

زیرک

محفلین
دفاعی اداروں کےنامعلوم افراد چیف جسٹس اور نظریۂ ضرورت
آج کی خبر تھی کہ کرنل(ر) انعام الرحیم جن کو لاپتہ افرادکی تلاش پرکی گئی درخواست کی سپریم کورٹ میں پیروی کرنے کی جسارت پر 'نامعلوم افراد' نے اغواء کیا ہوا تھا۔ آج لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں وزارت دفاع کے نمائندے نے بالآخر عدالت میں آ کر لاپتا کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کو اپنی تحویل میں رکھنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ بتایا کہ 'ان کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف وزری پر دفاعی اداروں نے حراست میں لیا گیا ہے'، جس پر فاضل جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے ان کو کل کورٹ کے روبرو پیش کرنے کی احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ کرنل انعام کو 2 ہفتے قبل راولپنڈی میں گھر سے نامعلوم افراد نے اٹھا لیا تھا۔ گزشتہ کل چیف جسٹس سپریم کورٹ کو ان کی گمشدگی بارے بتایا گیا تھا، وکلاءجانب سےان کی بات اٹھانے پر چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ ان کے کیس کا خیال رکھا جائے گا لیکن پھر نجانے کیا ہوا ؟ انہوں نے درخواست گزار کےاغوا ہونے کی خبر ملنے کے باوجود درخواست کو عدم پیروی کی وجہ سے خارج کر دیا۔ بظاہر یہی لگتا ہےکہ نئے چیف جسٹس صاحب نے نظریۂ ضرورت کو پھر سےزندہ کر دیا ہے؟ دوسری جانب ہمیشہ کی طرح قوم کو فتح کرنے کی شوقین ڈیپ سٹیٹ ایک بار پھر نئی ریاستِ بدمعاشیہ کی بنیاد رکھنے کے لیے پورا پورا زور لگا رہے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
میرا قائد
عزم و استقلال کا پہاڑ

آج سے پینتیس برس قبل فوجی جرنیل کے آگے جس طرح ہاتھ باندھے کھڑا تھا،
آج بھی ویسے ہی کھڑا ہے۔

نیلسن مینڈیلا سے زیادہ استقامت دکھانے والا،
یہ ہے ہم سب کا گوالمنڈیلا!!! بقلم خود باباکوڈا
81375698_2753084281426176_5754764690647416832_n.jpg
 

زیرک

محفلین
میرا قائد
عزم و استقلال کا پہاڑ

آج سے پینتیس برس قبل فوجی جرنیل کے آگے جس طرح ہاتھ باندھے کھڑا تھا،
آج بھی ویسے ہی کھڑا ہے۔

نیلسن مینڈیلا سے زیادہ استقامت دکھانے والا،
یہ ہے ہم سب کا گوالمنڈیلا!!! بقلم خود باباکوڈا
میری طرف سے چاہے نواز شریف ہو یا زرداری کا کھلاڑ$ی نام کا مداری سب کو سو چھتر مارو، کیونکہ میں نے قائد نام کا کوئی بت نہیں پالا ہوا، الحمدللہ غیر جانبدار ہوں اسی لیے کبھی شرمندگی نہیں اٹھانا پڑی، مشکل تو تم جیسو کو ہوتی ہے کہ جن کے بت پوجتے رہتے ہو ان کے بت ٹوٹتے دیکھ کر شرمندہ ہوتے ہو تو افسوس ہوتا ہے کہ کاش تم لوگ وقت سے پہلے سمجھ جاؤ کہ ایوانِ اقتدار میں نہ تو کوئی اصول ہے نہ سچائی کا وہاں سے گزر ہوتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top