لاريب اخلاص
لائبریرین
149
سے سن کر جوانا کو لیونارڈ کے حالات دریافت کرنے کی اور زیادہ آرزو ہوئی اور اس نے دل میں کہا کہ اگر موقع ملے تو خود لیونارڈ ہی سے اس کے حالات دریافت کرنے چاہیں۔
یہ موقع جوانا کو سفر کے ختم ہونے سے ایک تمدن پہلے ملا۔ دریا کی منزلیں کشتی میں طے کرتے ہوئے وہ بخیر و خوبی برباد شدہ نو آبادی کے قریب پہنچ گئے تھے اور سفر اگلی صبح ختم ہونے کو تھا۔ اب تک لیونارڈ اور جوانا میں بہت کم بات چیت ہوئی تھی کیوں کہ رستہ میں انہیں ایک دوسرے سے ملنے کا بہت کم اتفاق ہوا تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ لیونارڈ اور آٹر ایک کشتی میں آگے آگے سفر کرتے تھے اور جوانا اور پادری فرانسسکو دوسری کشتی میں ان کے پیچھے پیچھے۔ فرانسسکو کی طبیعت میں کسی قدر زنانہ پن تھا اور اس کے اوصناع و اطوار عورتوں کے سے تھے۔ شکل و شباہت میں وہ جوانا سے ملتا جلتا تھا اور ان میں باہمی مشابہت اس قدر جو تھی کہ شام کے وقت اگر فرانسسکو کو عورتوں کا لباس پہنا کر جوانا کے برابر کھڑا کر دیا جاتا تو بمشکل دونوں میں امتیاز ہو سکتا۔ جوانا اور فرانسسکو کا اتحاد و ارتباط بتدریج بڑھتا چلا اور جوانا نے اسے اس لیے جائز رکھا کہ فرانسسکو پادری تھا اگر اس کا پیشہ رہبانیت نہ ہوتا تو شاید جوانا اس سے اس قدر زیادہ ملنے سے احتراز کرتی مگر اس کے نزدیک فرانسسکو ایک لحاظ سے گویا عورت تھا اگر اسے زیادہ تجربہ ہوتا تو وہ یہ سمجھتی کہ رہبانیت کی۔۔۔(غیر واضح لفظ) کے تلے ایسا دل چھپا ہوا رہ سکتا ہے جس میں۔۔۔(غیر واضح لفظ) کے جذبات موجزن ہوں۔۔۔(غیر واضح لفظ) کے کرشموں سے مسحور ہونے کی استعداد رکھتا ہو۔ مگر افسوس کہ وہ یہ نہ سمجھی اور سمجھی بھی تو۔۔۔(غیر واضح لفظ) وقت تک سمجھتی جب کہ اس کے حسن و خوبی ناز و ادا اور سلیقہ و۔۔۔(غیر واضح لفظ) جادو کی برچھیوں سے بیچارے پادری کے دل کو چھلنی کر ڈالا تھا۔ غرضکہ ان میں خوب۔۔۔(غیر واضح لفظ) تھی اور جوانا لیونارڈ کو جلانے کی غرض سے فرانسسکو کے ساتھ مزے مزے کی باتیں کرتی تھی تاکہ لیونارڈ کو یہ معلوم ہو کہ وہ۔۔۔(غیر واضح لفظ) کج خلق نہیں ہے اور جب چاہے خوش خلق بن سکتی ہے۔
۔۔۔(غیر واضح لفظ) جس کی اگلی صبح کو۔۔۔(غیر واضح لفظ) ختم ہونے والا تھا بخلاف قاعدہ۔۔۔(غیر واضح لفظ) لیونارڈ اور جوانا ایک کشتی میں بیٹھے نظر آئے کچھ دیر تک خاموش رہے۔ لیونارڈ کے دل میں جوانا کی طرف سے ملال تھا جوانا اور فرانسسکو کی صحبت روز گرم ہوتے دیکھ کر وہ خون کے گھونٹ پی پی کر رہ جاتا تھا اور اب وہ اپنے دل میں کہنے لگا کہ یہ ”یہاں کیوں آئی ہے؟ شاید پادری سے اس کی طبیعت اکتا گئی ہے جو یہاں چلی آئی جاتی کیوں نہیں یہاں سے؟“ لیکن اگر وہ چلی جاتی تو اس میں شک نہیں کہ لیونارڈ کو بے حد افسوس ہوتا۔
جوانا کی آرزو تھی کہ لیونارڈ اس مہر خاموشی کو توڑے مگر حیران تھی کہ ”کیا بات ایسی کروں جس سے لیونارڈ