میں آپ سے پورے طور پر متفق ہوں۔۔۔ ۔
نذیر ناجی جیسے بکاؤ مال اور زرد صحافت کے علمبردار شخص کی ہزلیات اور اس پر تالیاں پیٹنے والے لوگوں کی تھرڈ کلاس بازاری ذہنیت سے قطع نظر، اس دھاگئے میں پیش کی گئی ویڈیوز کو دیکھ کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ انہوں نے واضح طور پر اس بات کا اظہار کیا ہے کہ :
1- ہر قانون کے دو Aspects ہوتے ہیں ۔ ایک تو اصولی اور دوسرا انتظامی۔
2- اصولی بات تو یہ ہے کہ توہینِ رسالت کے جرم کی سزا قتل ہے۔ اور پاکستان کی عدالتوں کو انہوں نے اسی اصولی بات کے حق میں دلائل دئیے اور توہینِ رسالت کے جرم کیلئے موت کی سزا پر انہوں نے شرعی دلائل دئیے جن سے متاثر ہوکر اور جن سے استفادہ کرتے ہوئے ضیاء الحق نے اس حوالے سے قانون سازی کروائی۔
3- جب یہ اصول تسلیم کرلیا گیا کہ توہینِ رسالت کی سزا موت ہے تو اب اس پر عملدرآمد کروانے کیلئے اور اسکی Implementationکیلئے جو قانون بنایا گیا اس کے انتظامی پہلو اور Procedural & Administrative Aspect پر انہیں شدید تحفظات ہیں۔کیونکہ اس حوالے سے اس میں بہت زیادہ سقم موجود ہیں جنکی وجہ سے کوئی بھی شخص اٹھ کر کسی بھی بیگناہ پر الزام لگا کر اسے پھنسا سکتا ہے۔ چنانچہ وہ (یعنی طاہر القادری) اس قانون کی اس Structural & Administrative Form کے حق میں نہیں ہیں، جسکی وجہ سے آئے روز ایک تماشا لگا رہتا ہے ۔۔ اور اس قانون کی اس موجودہ شکل کے بنوانے میں انکا قطعاّ کوئی کردار نہیں ہےکیونکہ نہ تو وہ ضیاء الحق کی اسمبلی کے ممبر تھے اور نہ ہی کوئی وزیر مشیر۔
4- لیکن قانون میں موجود اس انتظامی سقم کے باوجود وہ پاکستان کی عدالتوں اور انکے ججز کو Apreciate کرتے ہیں جنہوں نے اس انتظامی سقم کا ادراک کرتے ہوئے27 سال سے پاکستان میں کسی بھی شخص کو اس قانون کی زد میں لاکرموت کی سزا نہیں دی ۔
میرے خیال میں تو اس میں ایسی کوئی بات نہیں جس پر واویلا مچایا جائے۔ بالکل ٹھیک بات کہی ہے انہوں نے۔
باقی جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جوبعض مسلکی وجوہات کی بناء پر ان سے اختلاف رکھتے ہیں۔ ان میں سے جو باشعور ہیں اور شخصیات کے ردّ و قبول کی بحث میں پڑنے کی بجائے خیالات و افکار سے وابستگی رکھتے ہیں، میرا نہیں خیال کہ وہ تھرڈ کلاس قسم کے کالم نگاروں اور انکے کالموں پر یوں بغلیں بجاتے ہونگے۔ ورنہ سطحی نظر رکھنے والے سفلہ مزاج لوگوں کی زبانوں اور ٹھٹھہ بازیوں سے تو انبیاء و اولیاء بھی کبھی محفوظ نہیں رہے، یہ بیچارہ طاہر القادری کیا ہے۔