نگار ف
محفلین
تو فرما دیجئے کیا ہے؟یہ دانشگاہ نہیں ہے۔
تو فرما دیجئے کیا ہے؟یہ دانشگاہ نہیں ہے۔
تمام احباب کہاں ہیں؟ دوسرا سبق حاضر ہے ۔ اسے یاد کر لیں۔
شمشاد ، ابن سعید ، نبیل ، arifkarim ، عثمان ، محمد شعیب ، انتہا ، زحال مرزا ، ناعمہ عزیز ، عائشہ عزیز ، مقدس ، سارہ خان ، تبسم ، ام نور العين ، برگ حنا ، نگار ف ،
اس کے علاوہ جو بھی احباب آپ کے خیال میں ٹیگ کرنے رہ گئے ہیں انہیں آپ ٹیگ کر لیں۔
حاضر جناب ۔ ۔۔ ۔
دیکھا میں نے کہا تھا کہ میں آپ کی بہت اچھی اور فرمانبردار سٹوڈنٹ ثابت ہوں گی
بہت بہت شکریہ جناب بہت آسان سبق ہے
میں آئی
میں نے پڑھا
اور میں نے سیکھ لیا
اب داد بھی تو دیجئیے ناں کلاس میں سب سے پہلے آنے والی اور سیکھ لینے والی سٹودنٹ کو سر
جی بہت آسان سبق ہے اور میں نے پلک جھپکتے ہی سیکھ بھی لیا ہےکلاس میں آنے کا بہت شکریہ۔واقعی جی ماننا پڑے گا اب ۔ آپ تو بہت ہی ہونہار طالبہ ہیں۔
یہ بتائیے کہ سبق آپ کو یاد ہو گیا۔ خاص کر الفاظ کی اشکال کے بارے میں بتائیے؟
ویت والے واؤ میں انگریزی حرف وی کا تلفظ ہوگا اور اس (و = ו واو) میں ڈبلیو کا۔بہت شكريہ ، ايك بات سمجھا ديں ۔ شروع ميں جب حروف ابجد سكھائے گئے تو اس ميں ايك واو (و = ו واو)الگ سے ہے ۔ يعنى واو اور ويت الگ الگ حرف ہيں ؟
احباب تبدیلی ملاحظہ فرمالیں۔دوسرا سبق اس سبق میں ہم عبرانی زبان کا دوسرا لفظ بیت( ב) سیکھیں گے۔ بیت ( ב) اردو کے ب اور و کا متبادل ہے۔ آئيے سمجھیں کہ ایسا کیسا ہے۔ عبرانی زبان میں نقطہ سسٹم اور والولز(آوازوں) کا استعمال بھی ہوتا ہے۔ مگر جدید عبرانی زبان والے اسے بہت کم استعمال کرتے ہیں۔آج ہم اس سبق میں ایک واول بھی سیکھیں گے۔ جو کہ (آ ) کی آواز نکالتا ہے۔ اور عبرانی میں اسے قمص کہتے ہیں۔ بیت کے اندر نقطہ ہوتا ہے تب یہ ب کی آواز نکالتا ہے۔بیت =بغیر نقطے کا بیت و کی آواز نکالتا ہے۔ویت =واول آ =واول کا استعمال آبا =بابا =باوا =وابا =بہت ہی مختصر سا سبق ہے ۔ امید کرتا ہوں کہ احباب کو پسند آئے گا ۔
شكريہ برادر محترم ۔ يعنى يہ دو مستقل (الگ الگ )حروف ہيں ؟ جنہيں الگ گنا جاتا ہے ؟ آپ نے ابجد هوز حطى والے جو مجموعے ذكر كيے تھے ان ميں يہ الگ الگ نہيں تھے ؟ویت والے واؤ میں انگریزی حرف وی کا تلفظ ہوگا اور اس (و = ו واو) میں ڈبلیو کا۔
نہیں۔ایک ہی حرف کی دو شکل سمجھ لیں۔ یہ علیحدہ علیحدہ شمار نہیں کیے جاتے۔شكريہ برادر محترم ۔ يعنى يہ دو مستقل (الگ الگ )حروف ہيں ؟ جنہيں الگ گنا جاتا ہے ؟ آپ نے ابجد هوز حطى والے جو مجموعے ذكر كيے تھے ان ميں يہ الگ الگ نہيں تھے ؟
ليں جی عائشہ ہم كلاس ميٹس ہو گئے ۔ امتحان ميں خيال ركھنا ميرا۔تھینک یو اشتیاق بھیا
میں حاضر ہوں۔
میں بہت نالائق ہوں اپیا آپ کو پتا ہی ہےليں جی عائشہ ہم كلاس ميٹس ہو گئے ۔ امتحان ميں خيال ركھنا ميرا۔
آپ كو عبرانى كى بورڈ پر يہ كم بخت نيقود (נִיקּוּד)ملے ؟ ميرى تلاش ابھی جارى ہے۔