شکریہ!
مقصود یہی جواب تھا۔ سیاست دانوں کی کوتاہیاں اپنی جگہ، تاہم عسکریوں کی بھی غلطیاں رہی ہیں جن کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ امید ہے، معاملات بہتری کی طرف جائیں گے، اگر
سول معاملات میں زیادہ دخل اندازی نہ ہو۔ اس وقت عساکر پاکستان ملک میں بہتری لانے کے خواہش مند معلوم ہوتے ہیں، تاہم، وہ یہ تاثر پہلے بھی دیتے رہے اور بالآخر یوں ہوتا ہے کہ ان کی غیر ضروری مداخلت اور ایک حد سے زیادہ بڑھی ہوئی خود اعتمادی حالات کو پہلے سے زیادہ خراب کرنے کا باعث بنتی ہے اور یہ بات بھی پیش نظر رہے کہ خاکیان کو بھی بالآخر ان سیاست دانوں میں سے ہی 'ہیرے' تلاشنے پڑتے ہیں۔