مبارکباد فاتح بھائی کو دس ہزار پورے ہونے کی مبارکباد دیں ۔۔جلدی جلدی :)

فاتح

لائبریرین
عینی بیٹا ۔۔۔ یہ آپ کس چیز کی مبارکباد دے رہی ہیں ۔۔دس ہزار روپوں کی جو کہیں سے انہیں پڑے ہوئے ملے ہیں۔۔ یا انہوں نے کرکٹ میں دس ہزار رنز کا ہدف مکمل کیا ہے جس کے اعزاز میں آپ نے یہ خصوصی دھاگا بنایا ہے۔۔۔ آخر یہ دس ہزار ہیں کیا ؟؟؟
اوہ کہیں آپ دس ہزار مراسلوں کی بات تو نہیں کر رہیں؟ :)
مجھے بھی یہی لگ رہا ہے کہ شاید مراسلے ہی ہیں یہ۔۔۔ :laughing:
 

فاتح

لائبریرین

فاتح

لائبریرین
بڑے ویہلے ہیں جی آپ :grin:
مبارکباد قبول کریں۔
شکریہ۔۔۔ اب کچھ بات ہو جائے ویہلے کے خطاب پر۔۔۔ ذیل میں چشم کشا و ہوش ربا گوشوارہ ملاحظہ کیجیے:
طالوت
تاریخ رکنیت: 30 جولائی 2008
کُل ایام: 1771
کُل مراسلے: 8،165
اوسط یومیہ مراسلے: 4.6

فاتح
تاریخ رکنیت: 27 اگست 2006
کُل ایام: 2474
کُل مراسلے: 10023
اوسط یومیہ مراسلے: 4

اب آپ خود دیکھ لیں کون ویہلا ہے اور کون ویہلا ترین ;)
 

فاتح

لائبریرین

فاتح

لائبریرین
اس مین شکریہ کی تو کوئی بات نہی فاتح بھائی :) بس مجھے اچھا لگا اپ کے لیے یہ تھریڈ بنانا ۔۔بلکہ ابھی تو میں نے بہت سے فلاورز اور کارڈز کے ذریعے سے بھی وش کرنا تھا اپکو لیکن وہ مجھے پوسٹ نہی کرنے آتے تھے ۔۔سعود بھائی کو میسج بھی کیا تھا ۔۔لیکن انہوں نے بھی نیلی پیلی ہری جھنڈی دکھا دی تھی :pآپ تھوڑی ایزی لینگویج ہی یوز کر لیتے سمجھ تو آ جاتی مجھے :p
شکریہ بیٹا!
ویسے سعود بھائی اور ہمارے لیے تمھاری مدد کرتے! سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔ وہ تو ہمارے اولین دشمنوں میں سے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
جی ہمیں کوئی شک نہیں آپ کے دس نمبری ہونے پر اس لئے ہماری طرف سے "خصوصی" دس ہزاری مبارک باد قبول فرمائیں۔:)
مولانا موصوف نہ جانے آج کل کہاں غائب ہیں ، ہمیں بھی کچھ "فتوے" لینے ہیں اُن سے۔
کبوتر با کبوتر باز با باز۔۔۔ یوں ہمارے دس نمبری ہونے میں کسی کو بھی کوئی شک نہیں ہو سکتا :rollingonthefloor:
مولانا نے کل عندیّہ دیا تھا کہ آج "سہ پہر" کو تشریف لائیں گے اور آج فون پر وہ سہ پہر شام میں تبدیل ہوئی اور فوراً ہی "رات" میں بدل گئی۔۔۔ اب دیکھیے کب آتے ہیں
 

فاتح

لائبریرین
فاتح دس ہزار کی مبارکباد سے پہلے اس "تباہ کن" مراسلہ پر مبارکباد لو۔ قسم سے "ٹکا" کر خیر مبارک کہا ہے۔

ویسے یہ دھاگہ تازہ ترین دھاگوں میں کیوں نظر نہیں آ رہا۔
چلو تمہارے بھی زخموں پر کچھ پھاہا تو رکھا گیا۔۔۔ ٹھنڈ پے گئی ہونی اے تہانوں؟ :rollingonthefloor:
 

فاتح

لائبریرین
بہت خوب اور دس ہزاری کے گروہ میں شمولیت کی مبارک ہو ویسے مجھے تو ابھی تک کوئی اضافی مراعات نہیں ملیں اس ہدف کے بعد، تمہیں ملیں تو ضرور بتانا۔

ویسے اس وقت دس ہزار اور گیارہ ہزار مراسلوں کے درمیان ہم دونوں کے علاوہ بھی کوئی اور ہے یا یہ اس وقت ایک امتیازی کلب ہے۔ :LOL:
مراعات کہاں یار۔۔۔ امتیازی گروپ میں ہیں تبھی ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ ابن سعید نے تو باقاعدہ ٹھان رکھی ہے ہم دو معصوموں کے خلاف جنگ کی۔۔۔ ہے نا! :laughing:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت
آپ کے مراسلوں کی تعداد دیکھ کر دل کو کچھ حوصلہ ملتا ہے کہ آپ تو مجھ سے بھی پرانی ہیں لیکن مراسلے اب تک ساڑھے آٹھ ہزار ہیں۔۔۔ یعنی ہم اکیلے ہی کم تعداد والے نہیں ہیں یہاں :laughing:


:jokingly: جی بالکل۔ ویسے میرے دس ہزار مراسلے ہونے تک آپ کے پندرہ ہزار تو ہو ہی جائیں گے (y)۔
مجھے لگتا ہے میرے سست ہونے میں میرے سکول کا بڑا ہاتھ ہے۔ پورے دس سال ہر کلاس میں 'slow and steady wins the race' اور 'سہج پکے سو میٹھا ہو' اتنا پڑھا ہے کہ اب فاسٹ ٹریک پر بھی کچھوے کی رفتار سے ہی چلا جاتا ہے۔ :jokingly:
 
مراعات کہاں یار۔۔۔ امتیازی گروپ میں ہیں تبھی ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ ابن سعید نے تو باقاعدہ ٹھان رکھی ہے ہم دو معصوموں کے خلاف جنگ کی۔۔۔ ہے نا! :laughing:
شکر ہے دو معصوموں کو ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی آزادی میسر ہے ورنہ تم جانو ابن سعید نے کوئی کسر روا نہ رکھی ہے۔ :LOL:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
Top