مبارکباد فاتح بھائی کو دس ہزار پورے ہونے کی مبارکباد دیں ۔۔جلدی جلدی :)

فاتح

لائبریرین
:jokingly: جی بالکل۔ ویسے میرے دس ہزار مراسلے ہونے تک آپ کے پندرہ ہزار تو ہو ہی جائیں گے (y)۔
اب تو شاید ہمارے پندرہ ہزار ہو ہی جائیں کیونکہ 2012 والی قیامت کا وقت تو گزر گیا اور اگلی کا کوئی الٹی میٹم نہیں ملا فی الحال :laughing:
مجھے لگتا ہے میرے سست ہونے میں میرے سکول کا بڑا ہاتھ ہے۔ پورے دس سال ہر کلاس میں 'slow and steady wins the race' اور 'سہج پکے سو میٹھا ہو' اتنا پڑھا ہے کہ اب فاسٹ ٹریک پر بھی کچھوے کی رفتار سے ہی چلا جاتا ہے۔ :jokingly:
یہ صرف ہائی سکول کا ہی ذکر ہے نا؟ :jokingly:
 
فاتح

لائبریرین
فاتح آپ نے محب علوی کے پاکستان الیکشن کے دھاگے پڑھے ہیں؟ :thinking:
محب میری اگنور لسٹ پر ہے جب سے اس نے مجھے وارننگ بھیجی ہے اور تب تک رہے گا جب تک اس کی شادی نہیں ہو جاتی۔۔۔ کیونکہ شادی کے بعد تو اسے روزانہ وارننگز ملا کریں گی اور ہمارے دل کو سکون پہنچتا رہے گا۔ :rollingonthefloor:
ویسے مجھے اندازہ ہے کہ کس قدر جذباتی مراسلے ہو سکتے ہیں۔۔۔ میں تو شش و پنج میں ہوں کہ زرقا مفتی اور محب علوی میں سے پی ٹی آئی کا میڈیا ایڈوائزر کسے منتخب کرواؤں (کیا پتا بھئی عمران خان مشورہ کر ہی لے مجھ سے) :rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
افسوس! وہ خود کو وارننگ نہیں دے سکتے۔ ویسے یہ کام ہمارے لیے ممکن ہونا چاہیے۔ :) :) :)
میں تو کہتا ہوں بھئی یہ سروس پیڈ کر دیں۔۔۔ یعنی وارننگ بھجوانے والی۔۔۔ جو کسی کو وارننگ بھجوانا چاہے وہ 1000 روپے بھجوا دے اور اس کے حریف کو وارننگ بھیج دی جائے۔۔۔ اس سے دو فوائد تو براہ راست ہوں گے؛ اول تو محفل کے کئی دھاگوں پر دھینگا مشتی نہیں ہوا کرے گی کہ دل کی بھڑاس وہ وارننگ دلوا کر نکال لیں گے اور دوم یہ کہ نہ صرف محفل کی سالانہ فیس کے لیے درخواست نہیں دینی پڑے گی بلکہ اچھا خاص منافع بخش کاروبار بن جائے گی محفل :laughing:
 
ایسے لوگ موجود ہیں جو پیشگی دس ہزار روپے جمع کروا کے دس حریفوں کے ساتھ دھینگا مشتی کا پری پید لائسنس حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ :) :) :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اب تو شاید ہمارے پندرہ ہزار ہو ہی جائیں کیونکہ 2012 والی قیامت کا وقت تو گزر گیا اور اگلی کا کوئی الٹی میٹم نہیں ملا فی الحال :laughing:

یہ صرف ہائی سکول کا ہی ذکر ہے نا؟ :jokingly:

ضرور ہو جائیں گے ۔ پیوستہ رہ شجر سے ۔۔
جی ہائی سکول کو آپ نویں دسویں سمجھ رہے ہیں :shock:؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
محب میری اگنور لسٹ پر ہے جب سے اس نے مجھے وارننگ بھیجی ہے اور تب تک رہے گا جب تک اس کی شادی نہیں ہو جاتی۔۔۔ کیونکہ شادی کے بعد تو اسے روزانہ وارننگز ملا کریں گی اور ہمارے دل کو سکون پہنچتا رہے گا۔ :rollingonthefloor:
ویسے مجھے اندازہ ہے کہ کس قدر جذباتی مراسلے ہو سکتے ہیں۔۔۔ میں تو شش و پنج میں ہوں کہ زرقا مفتی اور محب علوی میں سے پی ٹی آئی کا میڈیا ایڈوائزر کسے منتخب کرواؤں (کیا پتا بھئی عمران خان مشورہ کر ہی لے مجھ سے) :rollingonthefloor:

یہ اچھی حکمتِ عملی ہے :jokingly:۔
کابینہ کی طرح سیاسی پارٹی کے اندر کیا کوئی 'دفاع' اور 'حرب وضرب' والی سیٹ ہوا کرتی ہے؟ :thinking2:
 
فاتح

لائبریرین
ضرور ہو جائیں گے ۔ پیوستہ رہ شجر سے ۔۔
جی ہائی سکول کو آپ نویں دسویں سمجھ رہے ہیں :shock:؟
آپ کے مراسلے سے یہ تو معلوم ہو ہی گیا تھا کہ دس سال ہر کلاس میں لگائے ہیں۔۔۔
پورے دس سال ہر کلاس میں
اس لیے پوچھا کہ آپ کی عمر معلوم ہو سکے۔۔۔ اگر تو پرائمری سکول کے پانچ سال بھی شامل کر لیتا تو دسویں تک پہنچتے پہنچتے ہی آپ سو سال کی ہو چکی ہوتیں اس لیے حسنِ ظن کی بنیاد پر پوچھا تھا کہ صرف ہائی سکول میں ہی یہ معاملہ رہا ہے نا تا کہ پچاس سالوں میں ہی بات ٹل جائے۔ :rollingonthefloor:
 
ساجد

محفلین
کبوتر با کبوتر باز با باز۔۔۔ یوں ہمارے دس نمبری ہونے میں کسی کو بھی کوئی شک نہیں ہو سکتا :rollingonthefloor:
قبلہ یہ کبوتر اور باز یکجا نہ کیجئے کہ اول الذکر تر نوالہ ثابت ہو گا مؤخر الذکر" دس نمبری"کے لئے۔:)
ویسے بھی آپ کے پیش کردہ شعر کا پہلا "غیبی"مصرعہ ایک ایسے لفظ سے مزین ہے جو ہم جیسے "شرفاء" کے لئےاپنے شرمناک صوتی اثرات کےسبب سماعتوں پر ناگوار اثرات چھوڑتا ہے :grin:
 
Top