معلوماتِ عامہ کے سوالات

یوسف سلطان

محفلین
درست
کچھ مزید حضرت زید بن حارثہ رضی الله عنہ کے بارے میں
سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ وہ واحد صحابی ہیں جن کا نام قرآن مجیدمیں آیا ہے۔ آپ کو بچپن میں اغوا کر کے غلام بنا لیا گیا تھا۔ کئی ہاتھوں سے بکتے ہوئے آپ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پہنچے۔ اس دوران آپ کے والد کو بھی آپ کی خبر پہنچ گئی۔ انہوں نےحضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو منہ مانگی رقم کی آفر کر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا، "اگر زید تمہارے ساتھ جانا چاہے تو میں کوئی رقم نہ لوں گا۔" زید نے اپنے والدین کی بجائے حضور صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا برتاؤ اپنے ملازموں کے ساتھ بھی کیسا ہوتا ہوگا۔ اس موقع پر حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے زید رضی اللہ عنہ کو اپنا منہ بولا بیٹا بنا لیا۔
ربط
 
یاز

محفلین
نیٹ سے جام شورو کی تاریخ بنیاد نہیں ملی۔ آپکے خیال میں اسکی بنیاد کب پڑی؟
مسئلہ یہی کہ نیٹ سے پاکستان کے چند ایک شہروں کو چھوڑ کے باقی کسی کی بھی تاریخ نہیں ملے گی۔
جام شورو کے ضمن میں میں نے تکا ہی لگایا تھا کہ یہ بھی کافی حد تک پلان کر کے بنایا شہر ہے شاید۔
تاہم قوی امکان ہے کہ جواب یہ نہ ہو۔
 
arifkarim

معطل

جبھی تو لینڈ ریکارڈ اس ملک کا دائمی مسئلہ ہے۔ ایک ہی پلاٹ کئی کئی بار فروخت ہو جاتے ہیں :)
 
یاز

محفلین
جبھی تو لینڈ ریکارڈ اس ملک کا دائمی مسئلہ ہے۔ ایک ہی پلاٹ کئی کئی بار فروخت ہو جاتے ہیں :)
پلاٹ چھوڑیں جناب، یہاں ہزاروں لاکھوں فائلیں لاکھوں روپوں میں بک جاتی ہیں، جبکہ حقیقت میں زمین کا نام و نشاں ہی نہیں ہوتا۔
 
اس میں سب سے مشہور نام تو مادام کیوری کا ہے جس نے ریڈیو ایکٹویٹی دریافت کی تھی۔ دیگر کچھ نام بھی لکھ دیتا ہوں جن کے بارے میں مزید تفصیل اس ویب پیج اور کچھ کے بارے میں اس ویب پیج پہ دستیاب ہے۔
مادام کیوری
نینسی جانسن
ماریہ ٹیکیز
این سوکا موٹو
گریس ہاپر
ایلزبتھ میگی
روزالینڈ فرینکلن
ماریہ بیسلے
سٹیفنی والیک
شرلے جیکسن
وغیرہ وغیرہ
اس میں اگر ایجاد شدہ اشیا کے نام بھی ہوتے تو بہتر ہوتا ۔ میں نے ابھی کچھ عالمی یوم خاتون پر ایک دستاویزی فلم سے کچھ نقل کی تھیں جلد ہی پیش کروں گا اس میں بہت کچھ دیا تھا ۔
 
یوسف سلطان

محفلین
قیام پاکستان کے بعد بسنے والے پہلے شہر یا قصبے کا نام بتائیں۔
اگلا تکا۔۔ والٹن :thinking:۔
گوگل تصاویر کے مطابق یہ کنٹونمنٹ ۱۹۵۰ کی دہائی میں آباد ہوا
کیا یہ جواب ٹھیک ہے عارف بھائی ؟ والٹن ۔
 
arifkarim

معطل
کیا یہ جواب ٹھیک ہے عارف بھائی ؟ والٹن ۔
آن لائن لینڈ ریکارڈز نہ ہونے کی وجہ سے قیام پاکستان کے بعد بننے والی نو آبادیوں کا تقابل کرنا مشکل ہے۔ بہرحال میں نے مختلف ذرائع سے چیک کیا ہے اور چناب نگر نامی قصبہ یا شہر پاکستان کا پہلا پلینڈ کمیونٹی بیسڈ ڈویلپمینٹ پراجیکٹ قرار پایا۔
یہ علاقہ قیام پاکستان سے قبل چک ڈجیاں کے نام سے جانا جاتا تھا۔ پارٹیشن کے بعد قادیان بھارت سے آنے والے مہاجرین کیلئے حکومت پاکستان نے جون ۱۹۴۷ میں ۱۰۰۰ ایکڑ زمین الاٹ کی۔ اور ۲۰ ستمبر ۱۹۴۷ کو شہر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ آج اسکی آبادی ۷۰ سے ۸۰ ہزار ہے اور یہ ارد گرد کے دیہات تک میں پھیل چکا ہے۔
 
آخری تدوین:

شکریہ عارف بھائی۔ واقعی معلوماتی سوال تھا۔ ربوہ کے بارے میں اس بات کا پہلے علم نہیں تھا۔ سرگودھا ۔ فیصل آباد روڈ پہ سفر کرتے ہوئے ربوہ سے کافی دفعہ گزرنا ہوا۔ واقعی پلان شدہ شہر لگتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
شکریہ عارف بھائی۔ واقعی معلوماتی سوال تھا۔ ربوہ کے بارے میں اس بات کا پہلے علم نہیں تھا۔ سرگودھا ۔ فیصل آباد روڈ پہ سفر کرتے ہوئے ربوہ سے کافی دفعہ گزرنا ہوا۔ واقعی پلان شدہ شہر لگتا ہے۔
اندرون چناب نگر پلین ڈویلپمنٹ ٹاؤن ہے۔ بیرون شہر کچی آبادیاں بعد میں بنیں اور دیگر پاکستان جیسی ہیں۔
 
Top