میرے گھر والے میری شادی نہیں کروا رہے

فا ر و ق

محفلین
ان کو کہیں باہر گھومانے پھرانے لے جاؤ۔ بھلے ہی واٹر پارک لے جاؤ، بڑی والی کشتی میں بٹھاؤ اور جھولے شولے دلواؤ پھر مناسب موقع دیکھ کر اپنے دل کی بات کہہ دو۔

یہ اپ والدین کو پٹانے کی بات کر رہیں ہیں کہ کسی حسینا کو ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیا اپ نے پانی والا پارک دیکہا ہے بحرین میں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
ابو حسان

محفلین
یہ وہی شاعر ہے نا جو ہاف انگلش ہاف اردو ہاف پنجابی میں شعر بولتا ہے ۔ اس میں وہ یہ بھی کہتا ہے سکے ددھ کا ڈبا تھا ۔
 
خرم

محفلین
میثال کے طور پر شمشاد بھائی نے سبق سیکھا ہے ویسے سبق میں کیا سیکہا ہے اپ نے شمشاد بہائی ؟

یہی کہ اگلی شادی اب پینتیس برس کے بعد کرنی ہے (شمشاد بھائی پینتیس برس بعد کے برس کے ہوں گے یہ آپ کے تخیل کی پرواز پر چھوڑے دیتے ہیں):battingeyelashes:
 
شمشاد

لائبریرین
ویسے تو ان کا پورا پیغام ہی سبق ہے لیکن :

سچ کہوں ۔ جب تک آپ کی زندگی میں کوئی چیز موجود نہیں ہوتی تو آپ کو احساس نہیں ہوتا کہ کیا کم ہے لیکن ہماری ذات کی تکمیل ایک اچھے جیون ساتھی سے ہی ممکن ہے جو ہمیں سمجھے ۔ ہماری ناز برداری کرے ۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہو اور ہم اسے منائیں ۔ ہم ناراض ہوں تو وہ ہمیں منائے ۔ خوشیوں میں دکھوں میں ساتھی ہوں ۔

کیا سمجھے ;)
 
شمشاد

لائبریرین
یہ اپ والدین کو پٹانے کی بات کر رہیں ہیں کہ کسی حسینا کو ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیا اپ نے پانی والا پارک دیکہا ہے بحرین میں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

ارے بھائی پہلے والدین کو پٹا لو، لڑکیاں تو اپنے آپ پٹ جائیں گی۔

پانی والا پارک میں نے دیکھا ہوا ہے۔ دو تین دفعہ گیا ہوں وہاں پر اور سارے جھولے لیے ہوئے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہی کہ اگلی شادی اب پینتیس برس کے بعد کرنی ہے (شمشاد بھائی پینتیس برس بعد کے برس کے ہوں گے یہ آپ کے تخیل کی پرواز پر چھوڑے دیتے ہیں):battingeyelashes:

خرم بھائی مرد کی زبان ایک ہوتی ہے۔ جو کہہ دیا سو کہہ دیا۔ پھر پیچھے نہیں ہٹنے کا۔

میں کل بھی 25 کا تھا، آج بھی 25 کا ہوں اور برسوں بعد بھی 25 کا ہی رہوں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ وہی شاعر ہے نا جو ہاف انگلش ہاف اردو ہاف پنجابی میں شعر بولتا ہے ۔ اس میں وہ یہ بھی کہتا ہے سکے ددھ کا ڈبا تھا ۔

جی وہی ہیں۔ ان کا نام خالد مسعود ہے۔ ملتان سے تعلق رکھتے ہیں۔

اور یہ ہاف انگلش، ہاف اردو اور ہاف پنجابی کہیں گے تو یہ تو تین ہاف ہو گئے جبکہ ایک میں زیادہ سے زیادہ دو ہاف ہو سکتے ہیں۔

چلیے اگلا شعر پڑھ لیں۔

اور وہ اپنی بتی تھاریں کس سے بخشوائے
کہ اس کی ماں تو فیڈر تھی اور سُکےُدد کا ڈبہ تھا
 
Top