ویلنٹائن ڈے منانے کا اسلامی طریقہ

چاکلیٹس کے بجائے چھواروں کے دیدہ زیب پیکٹ تیار کیے جائیں.
چھوہارے نہایت مناسب خوارک برائے یوم عشاق ہے۔:LOL: ان کے ساتھ اگر مکھانوں اور بتاشوں کو بھی فروغ دیا جائے تو کیا ہی بات ہو کہ ہر دو لال اور ہرے رنگ میں بھی دستیاب ہوتے ہیں۔
 

آوازِ دوست

محفلین
اسلام آباد کو یار لوگ ازراہِ تفنن اسلام برباد بھی کہتے ہیں یہاں جو مخصوص طبقہ ہے اُن کا تو ہر دن ویلنٹائن ڈے ہے سو اچھا ہے کہ" کمی کمین " لوگ اُن کی نقل میں اپنی چال بھولنے کی غلطی سے بچ جائیں گے :)
 

زیک

مسافر
اسلام آباد کو یار لوگ ازراہِ تفنن اسلام برباد بھی کہتے ہیں یہاں جو مخصوص طبقہ ہے اُن کا تو ہر دن ویلنٹائن ڈے ہے سو اچھا ہے کہ" کمی کمین " لوگ اُن کی نقل میں اپنی چال بھولنے کی غلطی سے بچ جائیں گے :)
اعتراض ہمیشہ کمی کمین لوگوں پر ہی ہوتا آیا ہے
 

arifkarim

معطل
پس ثابت ہوا کہ اسلام آباد کے علاوہ دیگر پاکستان میں ویلائنٹائن منانے پر مسلمانوں کے جذبات مجروح نہیں ہوتے
 
پس ثابت ہوا کہ اسلام آباد کے علاوہ دیگر پاکستان میں ویلائنٹائن منانے پر مسلمانوں کے جذبات مجروح نہیں ہوتے
معاملہ اس سے بالکل الٹ ہے کہ باقی جگہوں پر شباب بریگیڈ کافی ایکٹو ہے اور وہ بقدر ضرورت ڈنڈا سوٹا بھی پھیر لیتے ہیں۔ جبکہ اسلام آباد میں موم بتی مافیا والی ماسیاں اور ان کے پسران و دختران یہ کام بخوبی سرانجام دے لیتے تھے سو ان پر قانونی بندش کروانا ہی بہتر جانا گیا۔
 

La Alma

لائبریرین
سوتیلی بیوی تو چلو سابقہ بیوی کو کہا جا سکتا ہے یہ منہ بولی بیوی کیسی ہوتی ہے ؟
 
سوتیلی بیوی تو چلو سابقہ بیوی کو کہا جا سکتا ہے یہ منہ بولی بیوی کیسی ہوتی ہے ؟
منہ بولی بیوی یا بیویاں وہ فلمی و شوبز دوشیزائیں ہوتی ہیں جن کو چھوٹی اور بڑی سکرین اور اخبار جرائد کے اوراق پر دیکھ دیکھ کر نوجوانان ملت کمرے کے درجہ حرارت کو گاہے بگاہے مزید کم کرنے کی سعی فرماتے رہتے ہیں۔ :battingeyelashes:
 

آورکزئی

محفلین
Top