پسندیدہ محفلین کے آٹو گراف

نور وجدان

لائبریرین
ہم اپنی بہن محترمہ نور سعدیہ شیخ صاحبہ کے حضور درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں اپنے یادگاری آٹوگراف سے نوازیں ۔
شرف بخشنے کا بُہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معذرت کچھ تاخیر پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں آٹو گراف دوں تو یہ آٹو سے زیادہ آئی ٹی گراف ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


عجب زمانے کا چلن ، اسیر سب مکان کے
مری ہی روح لامکان کے پلٹ میں رہ گئی

یہ جذب ، شوق بے قرار رکھتا ہے بہت مجھے
کہ ہستی رازِ کن فکاں کی ہی طرب میں رہ گئی
 
شرف بخشنے کا بُہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معذرت کچھ تاخیر پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں آٹو گراف دوں تو یہ آٹو سے زیادہ آئی ٹی گراف ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


عجب زمانے کا چلن ، اسیر سب مکان کے
مری ہی روح لامکان کے پلٹ میں رہ گئی

یہ جذب ، شوق بے قرار رکھتا ہے بہت مجھے
کہ ہستی رازِ کن فکاں کی ہی طرب میں رہ گئی
ماشاءاللہ ،
نور بہن آپ کا بہت شکریہ ،
اللہ کریم دو جہانوں کی آسانیاں عطا فرمائیں ۔آمین
 
ہم محترم جناب امجد علی راجا بھائی سے گذارش کرتے ہیں کہ ہمیں اپنے قیمتی آٹوگراف سے نوازیں ۔
عدنان بھائی محبت کے لئے شکریہ

میں چونکہ سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں طرح کی شاعری کرتا ہوں اس لئے مجھے دو آٹوگراف کی اجازت دی جائے :sneaky:
 
"وہ" نہیں ہے تو اس کا ذکر نہ کر
اور اگر ہے تو کوئی فکر نہ کر​
ذکر کی فکر کرو، فکر کا مت ذکر کرو
سر سے گزری ہے مگر بات ہے گہرائی کی

:):):)
بہت شکریہ امجد بھائی ،
اللہ آپ شاد و آباد اور خوش رکھے ۔آمین
 

فہد اشرف

محفلین
دستخط:
کوئی پائے تو مجھے کیا پائے
کھوئے رہنا ہے نشانی میری
خالد احمد
فہد اشرف بھائی آٹو گراف کیلیے تشریف لائیں۔۔
محبتیں ہیں آپ کی
تاخیر کے لیے معذرت۔ ٹیگ تو اسی دن موصول ہو گیا تھا لیکن اس وقت موڈ بہت غیر شاعرانہ تھا :)
 
دستخط:
کوئی پائے تو مجھے کیا پائے
کھوئے رہنا ہے نشانی میری
خالد احمد

محبتوں ہیں آپ کی

تاخیر کے لیے معذرت۔ ٹیگ تو اسی دن موصول ہو گیا تھا لیکن اس وقت موڈ بہت غیر شاعرانہ تھا :)
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ،
اللہ آپ کو دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائیں ۔ آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت دیر بعد ہماری یاد آئی!!!
:angry2::angry2::angry2:

خیر، آپ کی یاد میں یہ شعر آپ کی نذر۔۔۔
تم میرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
یہ آٹو گراف ہے؟ سنجیدگی سے۔۔ واقعی؟ آپ اس قائم ہیں؟

تفنن برطرف۔۔۔ بہت اچھا آٹو گراف ہے۔۔۔ میں رکھ لوں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اور ایک ہم ہیں کہ خواہ مخواہ ہی اتنی دیر سے قلم ہاتھ میں لیے مٹرگشت میں مصروف ہیں۔اور ہاں، دل ہی دل میں ہم 'مجید امجد' کی خوب صورت نظم 'آٹوگراف' کا ورد بھی کیے چلے جا رہے ہیں۔

نظم کی محض آخری چند سطروں کا ورد
لو آیا پھر کوئی آٹوگراف لینے۔۔۔ راہرو ہوگا کہیں اور چلا جائے گا۔۔۔۔
 
Top