چائے، کافی کا موسم ہے! سردیاں ہیں ...شروع ہوا چاہتی ہیں ... ساتھ میں پِزا بہت اچھا لگتا ہے ..کچھ خشک میوہ جات بھی ساتھ لیتے ہیں ...مونگ پھلی ہے پیکٹ والی، ساتھ بھاپ اڑاتی چائے ہے اور کچھ سوالات ..
خیال خوانی اگر عطیہ خداوندی ہے تو اسکو کیسے جانا ہہچانا جانا جائے.
ارتکاز کی مشقوں میں تسبیح کا پڑھنا بھی شامل ہے؟
خود تنویمی کیسے کی جائے؟ کچھ خود تنویمی عادات لاشعوری ہوتی ہیں مگر شعوری خود تنویمی کیسے کی جائے. سنا ہے خود تنویمی سے بیماری دور ہوجاتی ہے اگر آپ کو کینسر ہے اور خود کو بار بار کہو کہ کینسر ٹھیک ہو رہا ہے یا دو ماہ میں ختم تو وہ ہو جائے گا ... اگر کسی نے جسم کو منظم و فٹ کرنا ہے تو وہ بھی کرسکتا ہے ...
خود تنویمی سے آگے خیال خوانی. اک تو اپنے خیالات پڑھنا اک غیر انسان سمجھ کے ...یہ کیسے ممکن ہے؟ اسکو خود شناسی کہتے ...یا کہیے اپنے لاشعور سے رسائی غنود میں ممکن ہے تو غنود میں خود کو کیسے کمانڈ دی جائے. غنودگی کا حال بھی اختیاری نہیں ہے تو کیا کیا جائے ...
محترم
فیصل عظیم فیصل سین خے فرقان احمد جاسمن نوید ناظم نایاب حسن نظامی محمود احمد غزنوی