شمشاد
لائبریرین
ہاں میں خود کو بھی مس کر رہی ہوں کہ محفل میں کھو گئی ہوں۔
مبارک ہو، بہت جلد اس جگہ پہنچ گئیں۔ بس اب باہر نکلنے کی کوشش نہیں کرنی۔
ہاں میں خود کو بھی مس کر رہی ہوں کہ محفل میں کھو گئی ہوں۔
گھر کے کام بھی ادھر محفل میں ہی لے آیا کریں، سب مل جل کر کر لیا کریں گے۔
محفل والے گھر آ کر ہی تھوڑی مدد کر دیا کریں
پھر آپ کہیں گی اتنے سارے لوگ آ گئے اب ان کی خاطر مدارت کیسے کروں۔
نہیں وہ تو کام کرنے آئیں گے نا بنانے کے ساتھ ساتھ کھاتے بھی جائیں گے جو دل چاہے گا۔۔۔
بس ٹھیک ہے، ویزوں کا بندوبست آپ کریں، ٹکٹ ہر کوئی اپنی اپنی خرید لے گا۔ اور ہاں کام کی تھوڑی بہت نوعیت ہی بتا دیں۔
ویزوں کے لیے تو ہمارے اپنے کتنے ہی لائن میں لگے بیٹھے ہیں۔۔
کام بہت ہو جاتے ہیں۔۔ہمارے گھر کے باہر لان میں ہم نے اچھی خاصی سبزیاں اگائی ہوئی ہیں ان کی دیکھ بھال۔۔گھاس کی کانٹ چھانٹ۔۔اور گھر کے اندر کچن کے ڈھیروں کام۔۔۔لانڈری استری۔۔۔
یہ تو ہماری ہی ہمت ہے کہ یہاں سب کام خود ہی کرنے پڑتے ہیں۔۔