کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ میم میم مغل صاحب کہاں رہ گئے؟ بہت دیر ہو گئی ان کو غیر حاضر ہوئے۔ ہے کوئی جو ان کو اطلاع دے۔
 

حجاب

محفلین
میں ماوراء کو بھی مِس کر رہی ہوں ، طبعیت خراب تھی ماوراء کی ، نہیں آئی 3 دن سے ۔۔
میرے وارنٹ ۔۔ شکر کہ بچت ہوگئی۔
 

ماوراء

محفلین
حجاب، میں ابھی ایم ایس این پر آئی ہوں۔ کچھ دیر پہلے سارہ سے بات ہوئی تھی۔ ابھی وقت ملا تو سوچا شاید تم آن لائن ہو۔۔بات کر لوں۔۔ لیکن تم مسنجر پر نہیں ہو۔ کل اگر کوئی کام نہ ہوا تو انشاءاللہ ضرور آؤں گی۔
 

فرذوق احمد

محفلین
میں جس وقت محفل پہ آتا ہوں اُس وقت میں سبھی کو بہت مس کرتا ہوں


رات کو تین چار بجے کوئی بھی نہیں ہوتا ۔۔بہت کم کم ممبر ہوتے ہیں


اس وجہ سے میں سب کو مس کرتا ہوں
 

سارا

محفلین
بس ٹھیک ہے، ویزوں کا بندوبست آپ کریں، ٹکٹ ہر کوئی اپنی اپنی خرید لے گا۔ اور ہاں کام کی تھوڑی بہت نوعیت ہی بتا دیں۔

ویزوں کے لیے تو ہمارے اپنے کتنے ہی لائن میں لگے بیٹھے ہیں۔۔:rolleyes:
کام بہت ہو جاتے ہیں۔۔ہمارے گھر کے باہر لان میں ہم نے اچھی خاصی سبزیاں اگائی ہوئی ہیں ان کی دیکھ بھال۔۔گھاس کی کانٹ چھانٹ۔۔اور گھر کے اندر کچن کے ڈھیروں کام۔۔۔لانڈری استری۔۔۔;):grin:
یہ تو ہماری ہی ہمت ہے کہ یہاں سب کام خود ہی کرنے پڑتے ہیں۔۔:(
 

سارہ خان

محفلین
ویزوں کے لیے تو ہمارے اپنے کتنے ہی لائن میں لگے بیٹھے ہیں۔۔:rolleyes:
کام بہت ہو جاتے ہیں۔۔ہمارے گھر کے باہر لان میں ہم نے اچھی خاصی سبزیاں اگائی ہوئی ہیں ان کی دیکھ بھال۔۔گھاس کی کانٹ چھانٹ۔۔اور گھر کے اندر کچن کے ڈھیروں کام۔۔۔لانڈری استری۔۔۔;):grin:
یہ تو ہماری ہی ہمت ہے کہ یہاں سب کام خود ہی کرنے پڑتے ہیں۔۔:(

سارا یہ ہمت ہے کہ مجبوری کا نام شکریہ ۔۔:tounge: اگر وہاں بھی سروینٹس مل جاتے تو کیا پھر بھی یہ ہمت رہتی ۔۔:grin:
 

سارا

محفلین
نہیں سارہ ایسی بھی بات نہیں۔۔پاکستان میں جہاں بہت آسانی سے سرونٹس مل جاتے ہیں ہم نے وہاں بھی کبھی کسی کو نہیں رکھا۔۔۔پاکستان میں ہمارے گھر کا صحن بہت بڑا ہے تو آس پڑوس کی بھی کتنی ہی شادیاں ہمارے گھر میں ہوتی تھی۔۔اس موقعے پر اگر 1 '2 دن کے لیے کسی کو رکھ لیں تو الگ بات ہے۔۔ایسے گھر کے سب کام خود ہی کرتے تھے
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی بھائی (منیر بھائی) بہت ہی دنوں سے غایب ہیں۔ جس کسی کو ملیں پکڑ کر اردو محفل میں لے آئیں۔ مناسب انعام و اکرام سے نوازہ جائے گا۔ اگر خود پڑھیں تو واپس آ جائیں، انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔
 
یہی بات میں تینوں خواتین کے لیے بھی کہوںگا کہ خود اجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا ۔۔۔۔۔
کیوں شمشاد بھای ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top