کون ھے جو محفل میں آیا (13)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی آج کچھ نہیں پکایا۔ آج موسم ابرآلود ہے نا تو اس موسم میں چپلی کباب مزا دیتے ہیں۔ بازار سے منگوائے اور خوب کھائے
 

شمشاد

لائبریرین
محنت کرنے سے جان بچی، ادھر بھی تمہاری بھابھی نے برگر بنا کر کھلا دیا ہے کہ کون سالن بنائے۔
 

فہیم

لائبریرین
آج تو یہاں بڑے کباب اور برگر کھائے جارہے ہیں

اور ایک ہم ہیں کہ ابھی تک لنچ بھی نہیں کرسکا
 
بخدمت جناب ایڈمن صاحب
اردو محفل
جناب عالٰی!
مؤدبانہ گزارش ہے کہ فدوی بھی آ ج حاضر ہے۔ برائے مہربانی فدوی کی حاضری قبول کی جائے۔
آپ کا فرمانبردار شاگرد
رولنمبر Xxx

مؤرخہ: 3 ذالحجہ الحرام 1428 ہجری بطابق 13 دسمبر 2007 عیسویں
 

شمشاد

لائبریرین
بخدمت جناب ایڈمن صاحب
اردو محفل
جناب عالٰی!
مؤدبانہ گزارش ہے کہ فدوی بھی آ ج حاضر ہے۔ برائے مہربانی فدوی کی حاضری قبول کی جائے۔
آپ کا فرمانبردار شاگرد
رولنمبر Xxx

مؤرخہ: 3 ذالحجہ الحرام 1428 ہجری بطابق 13 دسمبر 2007 عیسویں

آئیں جی بالکل آئیں۔ بلکہ آتے رہا کریں۔ بس اپنا رولنمبر بدل لیں۔
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم ۔ظفری بھائی۔
وعلیکم السلام عباس بھائی ۔۔۔ معافی چاہتا ہوں کہ جواب دینے میں تاخیر ہوگئی کہ اس وقت جاب پر ہوتا ہوں ۔ موقع ملتا ہے تو محفل پر بھی جھانک لیتا ہوں ۔ بس کبھی کبھی اس موقع کی طوالت میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
مفت ہے جی بالکل مفت، ویسے یہ آپ اردو میں انگریزی الفاظ کا تڑکا کیوں لگاتی ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top