جس کمرے میں کمپیوٹر ہے اور جہاں زیادہ وقت میں پائی جاتی ہوں(بلکہ سب گھر والے پائے جاتے ہیں)۔۔دائیں طرف کتابوں کی الماری ہے کبھی گنتی نہیں کی ہے کہ کتنی ہیں۔۔البتہ تعداد 200 سے کافی اوپر ہی ہو گی۔۔ اس کے ساتھ ہی کمپیوٹر ہے ساتھ 2 کرسیاں رکھی ہیں۔۔نیچے کچھ کاغذات اور پرنٹر وغیرہ پڑے ہیں۔۔پیچھے 2 بیڈ ہیں جو ایک میرے چھوٹے بھائی کا اور ایک میرا ہے۔۔۔کتابوں کی الماری کے ساتھ ہی لکڑی کی مدد سے بہت اچھا سا ڈیزائن بنا ہے اور اندر کی طرف اوپن الماری سی بنی ہوئی ہے جو میرے رسالوں سے بھری ہوئی ہے ساتھ ونڈو ہے پردہ لٹک رہا ہے۔۔دیواروں پر کچھ قرآنی دعائیں اور بیت اللہ کی تصویر اور 3 پینٹنگ لگی ہیں۔۔اور بالکل پیچھے لانڈری کا دروازہ ہے اور چھوٹا سا کمرہ بنا ہے۔۔۔۔
کمپیوٹر کی دوسری طرف ذرا آگے گیراج کا دروازہ ہے اور دوسری طرف کمرے کا دروازہ۔۔(ہمارے گھر کے کمروں میں یہ سب سے بڑا کمرہ)lol
بس یا کچھ اور تفصیل ؟؟؟