کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بھائی اس دھاگے پر اپنا نہیں تو اپنی پڑوسن کا حال لکھ کر ہی لفظوں کی تعداد بڑھا لیا کریں۔
 

سارا

محفلین
ہماری کبھی بھی اپنی پڑوسنوں سے میل ملاقات نہیں ہوئی کہ اس کی تفصیل آپ کو بتائی جائے۔۔یہاں تک کہ ہمیں یہ بھی نہیں پتا کہ ہماری دائیں طرف کون رہتا ہے کبھی انہیں دیکھا نہیں۔۔بائیں طرف والی خاتون جب ہم یہاں شفٹ ہوئے تھے تو آئی تھی کیک کے ساتھ اس کے بعد ایک دفعہ ہم ان کے گھر گئے تھے اس کے بعد ملاقات کا شرف حاصل نہ ہو سکا۔۔آتے جاتے کہیں نظر آ جائیں تو سمائیل کا تبادلہ ہو جاتا ہے۔۔بالکل سامنے ایک انکل اور آنٹی رہتی ہیں جنہیں بس دور سے ہی دیکھا تھا اور بھی بہت سے گھر ہیں لیکن کسی کو بھی نہیں جانتے۔۔۔
کوئی اور طریقہ بتائیں لفظوں کی تعداد بڑھانے کا۔۔۔:rolleyes:
 

زونی

محفلین


السلام علیکم یا اہل محفل ،آج میرا نیٹ بہت سستی کا شکار ھے اور میں انتہائی کوفت میں مبتلا ہوں:(
 

شمشاد

لائبریرین
یا اللہ خیر، ابھی کسی پڑوسی کو نہیں جانتیں اور الفاظ کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی ہے، اگر جانتی ہوتیں تو کیا ہوتا۔ :confused:
 

سارا

محفلین
جس کمرے میں کمپیوٹر ہے اور جہاں زیادہ وقت میں پائی جاتی ہوں(بلکہ سب گھر والے پائے جاتے ہیں)۔۔دائیں طرف کتابوں کی الماری ہے کبھی گنتی نہیں کی ہے کہ کتنی ہیں۔۔البتہ تعداد 200 سے کافی اوپر ہی ہو گی۔۔ اس کے ساتھ ہی کمپیوٹر ہے ساتھ 2 کرسیاں رکھی ہیں۔۔نیچے کچھ کاغذات اور پرنٹر وغیرہ پڑے ہیں۔۔پیچھے 2 بیڈ ہیں جو ایک میرے چھوٹے بھائی کا اور ایک میرا ہے۔۔۔کتابوں کی الماری کے ساتھ ہی لکڑی کی مدد سے بہت اچھا سا ڈیزائن بنا ہے اور اندر کی طرف اوپن الماری سی بنی ہوئی ہے جو میرے رسالوں سے بھری ہوئی ہے ساتھ ونڈو ہے پردہ لٹک رہا ہے۔۔دیواروں پر کچھ قرآنی دعائیں اور بیت اللہ کی تصویر اور 3 پینٹنگ لگی ہیں۔۔اور بالکل پیچھے لانڈری کا دروازہ ہے اور چھوٹا سا کمرہ بنا ہے۔۔۔۔
کمپیوٹر کی دوسری طرف ذرا آگے گیراج کا دروازہ ہے اور دوسری طرف کمرے کا دروازہ۔۔(ہمارے گھر کے کمروں میں یہ سب سے بڑا کمرہ)lol
بس یا کچھ اور تفصیل ؟؟؟;) :rolleyes:
 

زینب

محفلین
اب میں آتو گئی ہوں پر فلحال یہاں چکر لاگانے والوں میں سے کوئی بھی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
ارے نہیں جیہ آپ نہیں تھیں اس وت ابھی ابھی تو اپ ائی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اتنی سی بارشیں ہم پاکستانیوں کا بھلا کیا بگاڑینں گی۔۔۔۔۔۔۔:p
 

شمشاد

لائبریرین
سارا آپ کے کمرے سے ملتا جلتا میرا کمرہ ہے۔ تقریباً 70 فیصد ایک جیسا ہی ہے۔

اب آپ کے کسی دوسرے کمرے کی تفصیل کا انتظار رہے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top