کون ھے جو محفل میں آیا (16)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
تو اور کیا انوسٹمینٹ کم اور منافع زیادہ یاد رکھئے گا اگلے الیکشن تک سیاہی نہ اترے;)

ارے "ناٹ فکر۔ ۔ ۔ بی خوش"
ہمارا اکلوتا ووٹ صرف آپکے لیئے ہے

ویسے بڑا افسوس ہو یہ سن کر کہ "صدر" صاحب کی حالات زندگی پر لکھی گئی کتاب کا ٹائٹل کاتب کی غلطی سے بڑا عجیب سا ہو گیا ہے
"ابلیس کی سوانح عمری"
ہے نہ غلط بات ؟;)
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام شعیب بھائی

زونی جی میرے دو ووٹ بھی آپ کے لیے پکے۔ آپ کا انتخابی نشان کیا ہو گا؟
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم !
کیا حال چال ہیں‌ سب دوست و احباب کے ۔
بھئی مجھے تو پاکستان گئے بغیر جتوا دیا گیا ہے ۔ اب جلد ہی اپنا حلف اٹھانے پاکستان جاؤں گا ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
اس دھاگے پر خوش آمدید۔

وہ کیا ہے کہ الیکشن کا زمانہ اور پھر اب نئی حکومت بننے کا زمانہ، اس لیے "سیاہ ست" پر باتیں ہوتی رہتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آئیے جناب ظفری بھائی صاحب
کیسے ہیں؟ کون سے حلقے سے آپ کامیاب ہوئے ہیں اور کس پارٹی کی جانب سے حلف اٹھانے جا رہے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم !
کیا حال چال ہیں‌ سب دوست و احباب کے ۔
بھئی مجھے تو پاکستان گئے بغیر جتوا دیا گیا ہے ۔ اب جلد ہی اپنا حلف اٹھانے پاکستان جاؤں گا ۔ ;)

کامیاب کیسے نہ ہوتے، امریکی امداد جو حاصل ہے۔

میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ بس پہلی فرصت میں میرا ایک کام کر دیجئے گا حلف اٹھانے کے بعد، اسلام آباد میں دس بارہ پلاٹ الاٹ ہو جائیں۔ اگر آپ نے دیر کر دی تو میری باری نہیں آئے گی۔
 

ظفری

لائبریرین
آئیے جناب ظفری بھائی صاحب
کیسے ہیں؟ کون سے حلقے سے آپ کامیاب ہوئے ہیں اور کس پارٹی کی جانب سے حلف اٹھانے جا رہے ہیں؟
الحمداللہ ۔۔۔۔ آپ سنائیں ۔ میں اپنے علاقے سے کامیاب ہوا ہوں ۔ اور کسی پارٹی کی طرف ابھی نہیں‌ ہوں ۔ بس تیل اور تیل کی دھار کا مشاہدہ کررہا ہوں ۔ :grin:
 

ظفری

لائبریرین
کامیاب کیسے نہ ہوتے، امریکی امداد جو حاصل ہے۔

میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ بس پہلی فرصت میں میرا ایک کام کر دیجئے گا حلف اٹھانے کے بعد، اسلام آباد میں دس بارہ پلاٹ الاٹ ہو جائیں۔ اگر آپ نے دیر کر دی تو میری باری نہیں آئے گی۔

دعاؤں کا شکریہ شمشاد بھائی ۔۔ الیکشن پر اتنا پیسہ لگا ہے پہلے تو میں اپنا حساب پورا کروں گا ۔ پھر دوستوں کی باری آئے گی ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو ٹھیک ہے، بس دوسرا کام میرا کرنا ہے۔
آپ نے بھی تو ضرورت سے زیادہ پیسے لگا دیئے۔ خیر پورے کرتے کرتے پھر بھی چار چھ ماہ تو لگ ہی جائیں گے۔ باقی کے ساڑھے چار سال منافع ہی منافع ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
ارے چار چھ ماہ تو بہت ہوتے ہیں ۔۔۔۔ میں ‌تو چار ، چھ ہفتوں کا سوچ کر بیٹھا ہوا ہوں ۔ ;)
بس میرا منصوبہ پورا ہوتے ہی آپ کی فائل اوپر آجائے گی ۔ آپ بے فکر رہیں ۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
میرا مشورہ مانیں تو چار چھ ماہ کا ہی پروگرام بنائیں نہیں تو عوام کی نظروں میں آ جائیں گے۔ بونس کے لیے ساڑھے چار سال کا عرصہ کافی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام ڈاکٹر صاحب
میں بھی اہلیان محفل میں ہی شامل ہوں۔ :)

کہیے کیسے مزاج ہیں؟ موسم کیسا ہے آپ کی جانب؟ یہاں تو سردی پلٹ کر آ گئی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
لو میں تو کمپیوٹر پر ہی بیٹھا رہ گیا اور یہاں ارکان پاکستانی الیکشن کے منافعے لوٹنے میں لگے ہیں۔
اب کسے بلاؤں۔ شاید عمار پہلے آ جائے شمشاد سے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی آپ نے گھبرائیں۔ آپ کو الگ سے شامل کر لیں گے۔

عمار ہو سکتا اب آتے ہی ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top