کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مرک

محفلین
مجھے نہیں پتہ اپنے گھر میں ہونگے مزاج شریف:laugh:
مزاک کر رہی ہوں:)
میں ٹھیک ہو اللہ کا کرم ہے مجھہ نا چیز پر آپ سنائیں:):):)
 
جنابہ ہماری خاتون اول بھی واپس آچکی ہیں۔ اب یہ انکی مرضی پر منحصر ہے کہ کب محفل کےلئے وقت نکالتی ہیں۔
اصل میں انکے کرنے کو بھی تو بہت سے کام ہوتے ہیں۔ گھر میں ۔ خاتون خانہ جو ٹھہریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو آپ کے ہاں بھی جولائی اگست اور ستمبر چھٹیوں کا سیزن چل رہا ہوتا ہے۔

یہاں بھی یہی حال ہے۔ لگتا ہے پورا شہر خالی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
الحمداللہ حجاب صاحبہ ۔۔۔ آپ سنائیں ! آپ کیسی ہیں ۔ اور میرے شہر کراچی کا کیا حال ہے ۔ سنا ہے لوڈ شینڈنگ نہ صرف بدستور ہو رہی ہے بلکہ اس کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔ ؟
 

حجاب

محفلین
ہمارا شہر کراچی ہر 2 گھنٹے بعد اندھیرے میں ڈوبتا ہے آج کل بڑا برا حال ہے سنا ہے کہ رمضان میں بھی یہی حال رہے گا ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام ظفری بھائی

لوڈ شیڈنگ بھی ایک شعبہ ہے جس میں حکومت مسلسل ترقی دکھا رہی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
حجاب : یہ تو بڑی مصبیت ہوجائے گی ۔ رمضان میں تو گرمی برقرار رہنی ہے ۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ سب کو اس مصبیت سمیت ہر اس آفت سے محفوظ رکھے جس کا آج کل میری قوم شکار ہے ۔ آمین

شمشاد بھائی : ۔اس حکومت سے یہی تو قع تھی ۔قوم آگ و خون کا شکار تو تھی ہی اب قوم عام آسائشوں سے بھی محروم ہوتی جا رہی ہے جبکہ حکومت اور سیاستدانوں کو صرف صدارتی انتخابات اور نام نہاد عدلیہ کی بحالی کا صرف مسئلہ نظر آرہا ہے ۔ اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارا شہر کراچی ہر 2 گھنٹے بعد اندھیرے میں ڈوبتا ہے آج کل بڑا برا حال ہے سنا ہے کہ رمضان میں بھی یہی حال رہے گا ۔۔

ہمارا شہر نہ کہیں، ہاں ہمارا علاقہ یا ہمارے علاقے کہہ لیں۔

کراچی کے کئی ایک ایسے علاقے ہیں جہاں لوڈ شیڈنگ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ وہاں حکومت کے خرچے پر چوبیس گھنٹے بجلی بھی موجود رہتی ہے، ائیر کنڈیشن بھی چلتے ہیں اور وہاں کے مکین چین کی نیند سوتے ہیں۔ یقین نہ آئے تووزراء اور حکومت کے اعلٰی افسران کی رہائش گاہیں دیکھ لیں جہاں اب بھی چراغاں کا سماں ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم اگر فرصت ہے تو عمران سیریز پروجیکٹ میں آتشدان کا بُت، اس کے صرف آٹھ صفحے رہ گئے ہیں، وہ لکھ دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top