صابرہ امین

لائبریرین
اصل میں یہ وہ باتیں ہیں جو ہمیں مغرب سے سیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں تو نام کا بگاڑا جانا بہت عام ہے۔ بچے تو رہے ایک طرف، بڑوں کے نام بھی بگاڑ کر لیے جاتے ہیں۔ صد شکر کہ میں کبھی اس جہالت کا حصہ نہ رہا، اور اس حوالے سے میں اپنے والدین اور اساتذہ کو ہی کریڈٹ دوں گا۔
آپ کا اتنا اچھا ہونے میں کافی کچھ آپ کا اپنا قصور بھی ہے۔ 😁
 
سید عمران

محفلین
ہماری چھوٹی بیٹی کو ہمیشہ شکایت رہی ۔۔اسکول میں سب تنگ کرتے رباب ۔۔کباب کہتے تو ہمارے یہاں اچھے بھلے ناموں کا مذاق بناتے ہئں کہ بچے پریشان ہوتے ہیں ۔۔ہمارے صارم کا نام اتنا اچھا ہے وین والے صاحب ا نہیں سالن بلاتے تو بیچارے روز تصیح کر رہے ہوتے انکل میرا نام صارم ہے سالن نہیں ۔۔😊😊
ہمارے یہاں ویسے ہی ناموں کو بگاڑنے کا بڑا رواج ہے ۔نام جاوید ہے تو جیدی ۔۔۔پرویز ہے توپیجہ ۔۔شگفتہ ہے تو گوگی۔۔
سچ میں مزہ کتنا آتا ہے ناں یہ سب کرنےمیں!!!
:heehee::heehee::heehee:
اگرچہ کرنا نہیں چاہیے!!!
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کچھ پختون نام کے ساتھ "حضرت" کا سابقہ بھی لگا دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے نام کہیں سے کہیں چلا جاتا ہے۔
ایسے ہی سابقے لگانے والے مجھے ملے جن میں ایک کا نام "عمر" ایک کا "علی" تھا۔۔۔۔
 
مدرسہ کا ایک طالب علم اپنے دوست سے دکھڑا رو رہا تھا کہ آج پھر حضرت علی نے مارا...
ہم نے دخل در معقولات کرتے ہوئے کہا واہ کیا مبارک ہستی اور کیا بابرکت تھپڑ. گال آگے کرو کہ ہم بوسہ دیں جہاں حضرت علی کا دست مبارک لگا...
تس پہ تنک کے بولا ہمارے استاد جی کا پورا نام حضرت علی ہے. عربی نہیں پٹھان ہیں. یہ وہاں والے نہیں یہاں والے ہیں...
بعد میں ہم غلط بوسہ دینےسے بچنے پر خدا کا بار بار شکر ادا کرتے رہے!!!
:praying::praying::praying:
 
سید عمران

محفلین
ہماری پھپھو کو بہاولپور جانا تھا. ہمیں پٹاتے ہوئے بولیں جا میرے چاند بھاگ کے ذرا ریل کے ٹکٹ تو پکڑ لا...
ہمیں ریل کے ذرا سے ٹکٹ پکڑنے کے لیے پندرہ کلومیٹر بھاگنا پڑا (گاڑی پر)...
وہاں ٹکٹ والے بابو نے فون ملاتے ہوئے کہا ان صاحب سے بات کرلیں شاید ٹکٹ مل جائیں...
ہم نے فون کان سے لگایا. بھاری بھرکم آواز والے صاحب سے علیک سلیک ہوئی. سلسلہ آگے بڑھا تو نوبت گفت و شنید تک جا پہنچی. بعدہٗ انہوں نے کچھ تردد کے بعد ہمارا کام کردیا...
آخر میں ہم نے شکریہ ادا کرکے پوچھا جناب کا اسم شریف؟؟؟
ارشاد ہوا ناہید!!!
جی!!!
ہم کھسیا سے گئے.
کیا نام ہے آپ کا؟؟؟
دوبارہ پو چھا وہی جواب آیا. ہم نے کہا آج یا تو کان خراب ہوگیا یا دماغ...
سہ بارہ استفسار کیا تو اخلاق کے کئی سگنلز توڑتے ہوئے جھنجھلا کر چیخیے:
ناہید... ناہید... ناہید.... پاگل آدمی ناہید...
اب بتائیے اس میں پاگل پن کا مظاہرہ کرنے کی کیا بات تھی؟؟؟
 
سوڈان میں ایک دفعہ ڈینٹسٹ کے پاس جانا پڑا ... رسیپشنسٹ نے کہا کہ ابھی ڈاکٹر ایمن دستیاب ہیں ... ہم نے جھٹ استفسار کیا کہ کوئی میل ڈاکٹر دستیاب نہیں، تس پہ وہ مرد قلندر بولا دکتور أیمن رجل اور ہم دوران دندان سازی اس صدمے سے جوجتے رہے :)
اسی طرح ایک بار ہمارے باس کی نئی سیکرٹری کی طرف سے ای میل جس سے ہماری ملاقات نہیں ہوئی تھی سو ہم جواب کی ابتدا "ڈیئر مسٹر ابرار" سے کردی :)
 
سید عمران

محفلین
ہم کمپیوٹر رپئیرنگ کی دوکان میں تھے سامنے ایک کسٹمر کی اسکرین پر ایک نام چل رہا تھا Linta( لِنتا)...
پوچھا یہ کیا لکھا ہے؟؟؟
بولے میری بچی کا نام ہے قرآن سے لیا ہے...
پوچھا قرآن میں لنتا بی بی کا نام کہاں سے آگیا؟؟؟
بولے "لن تنالوا" کے شروع کے دو دو الفاظ لے لیے اور لِن تا بنا لیا...
ہم نے کہا شیطان نے تمہیں صحیح کا الو بنالیا!!!
 
وجی

لائبریرین
سوڈان میں ایک دفعہ ڈینٹسٹ کے پاس جانا پڑا ... رسیپشنسٹ نے کہا کہ ابھی ڈاکٹر ایمن دستیاب ہیں ... ہم نے جھٹ استفسار کیا کہ کوئی میل ڈاکٹر دستیاب نہیں، تس پہ وہ مرد قلندر بولا دکتور أیمن رجل اور ہم دوران دندان سازی اس صدمے سے جوجتے رہے :)
اسی طرح ایک بار ہمارے باس کی نئی سیکرٹری کی طرف سے ای میل جس سے ہماری ملاقات نہیں ہوئی تھی سو ہم جواب کی ابتدا "ڈیئر مسٹر ابرار" سے کردی :)
اسی طرح ہمیں یاد آرہا ہے کہ مشرف دور میں پاکستان میں ولڈ اوپن اسکواش ٹورنمنٹ ہوا تھا
اس کا فاتح مصر کا امر شبانہ نامی کھلاڑی بنا
 
علی وقار

محفلین
جی ہاں، ایسا ہی ہے۔ ہمارے ہاں اس کے الٹ بھی ہوتا ہے۔ نام عموماًمردوں کا ہوتا ہے اور ساتھ بی بی یا بیگم لگا کر اس کی جملہ ہیئت ہی بدل دی جاتی ہے۔ مثالیں ملاحظہ ہوں۔
ارشاد بی بی، فضل بی، نثار بیگم، وغیرہ۔آج کل ویسے ایسے نام نہیں رکھے جاتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہماری پھپھو کو بہاولپور جانا تھا. ہمیں پٹاتے ہوئے بولیں جا میرے چاند بھاگ کے ذرا ریل کے ٹکٹ تو پکڑ لا...
ہمیں ریل کے ذرا سے ٹکٹ پکڑنے کے لیے پندرہ کلومیٹر بھاگنا پڑا (گاڑی پر)...
وہاں ٹکٹ والے بابو نے فون ملاتے ہوئے کہا ان صاحب سے بات کرلیں شاید ٹکٹ مل جائیں...
ہم نے فون کان سے لگایا. بھاری بھرکم آواز والے صاحب سے علیک سلیک ہوئی. سلسلہ آگے بڑھا تو نوبت گفت و شنید تک جا پہنچی. بعدہٗ انہوں نے کچھ تردد کے بعد ہمارا کام کردیا...
آخر میں ہم نے شکریہ ادا کرکے پوچھا جناب کا اسم شریف؟؟؟
ارشاد ہوا ناہید!!!
جی!!!
ہم کھسیا سے گئے.
کیا نام ہے آپ کا؟؟؟
دوبارہ پو چھا وہی جواب آیا. ہم نے کہا آج یا تو کان خراب ہوگیا یا دماغ...
سہ بارہ استفسار کیا تو اخلاق کے کئی سگنلز توڑتے ہوئے جھنجھلا کر چیخیے:
ناہید... ناہید... ناہید.... پاگل آدمی ناہید...
اب بتائیے اس میں پاگل پن کا مظاہرہ کرنے کی کیا بات تھی؟؟؟

شکر ہے کہ تعارف شروع میں نہیں ہوا۔ ورنہ آپ کو بات کرنا بھی مشکل ہو جاتی۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
سوڈان میں ایک دفعہ ڈینٹسٹ کے پاس جانا پڑا ... رسیپشنسٹ نے کہا کہ ابھی ڈاکٹر ایمن دستیاب ہیں ... ہم نے جھٹ استفسار کیا کہ کوئی میل ڈاکٹر دستیاب نہیں، تس پہ وہ مرد قلندر بولا دکتور أیمن رجل اور ہم دوران دندان سازی اس صدمے سے جوجتے رہے :)

اسی طرح کچھ لوگ ثناء اللہ کو مختصر کرکے ثناء کہہ دیتے ہیں اور نیا سننے والا الجھن میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ :) :) :)
 
سید عمران

محفلین
شکر ہے کہ تعارف شروع میں نہیں ہوا۔ ورنہ آپ کو بات کرنا بھی مشکل ہو جاتی۔ :) :) :)
اگر تعارف سے پہلے نام پتا چل جاتا تو دماغ ایسے گھوم جاتا....
آنکھ اٹھی محبت نے انگڑائی لی دل کا سودا ہوا چاندنی رات میں
اور اگر اسم با مسمی نکلتیں تو....
ان کی نظروں نے کچھ ایسا جادو کیا لٹ گئے ہم تو پہلی ملاقات میں
حد ہوگئی آپ نے بھی ہمیں کن دھندوں سے لگادیا!!!
😍😍😍
 
سید عمران

محفلین
اور مفتی صاحب کہہ رہے ہوتے
؀
بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی ۔😊😊😊
ہمارے اس وقت کے تاثرات جدید و قدیم اشعار کے آئینہ میں...

وہی قدیم شعر...
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا

اور نئے زمانہ کا شعر...
زور کا جھٹکا ہائے زوروں سے لگا!!!
 
Top