جاسمن

لائبریرین
کچھ پختون نام کے ساتھ "حضرت" کا سابقہ بھی لگا دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے نام کہیں سے کہیں چلا جاتا ہے۔
ایسے ہی سابقے لگانے والے مجھے ملے جن میں ایک کا نام "عمر" ایک کا "علی" تھا۔۔۔۔
میں نے بھی کہیں پڑھا تھا کہ کسی کا نام صحابی رض کے نام پہ تھا لیکن ساتھ میں حضرت بھی لگا ہوا تھا۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہماری پھپھو کو بہاولپور جانا تھا. ہمیں پٹاتے ہوئے بولیں جا میرے چاند بھاگ کے ذرا ریل کے ٹکٹ تو پکڑ لا...
ہمیں ریل کے ذرا سے ٹکٹ پکڑنے کے لیے پندرہ کلومیٹر بھاگنا پڑا (گاڑی پر)...
وہاں ٹکٹ والے بابو نے فون ملاتے ہوئے کہا ان صاحب سے بات کرلیں شاید ٹکٹ مل جائیں...
ہم نے فون کان سے لگایا. بھاری بھرکم آواز والے صاحب سے علیک سلیک ہوئی. سلسلہ آگے بڑھا تو نوبت گفت و شنید تک جا پہنچی. بعدہٗ انہوں نے کچھ تردد کے بعد ہمارا کام کردیا...
آخر میں ہم نے شکریہ ادا کرکے پوچھا جناب کا اسم شریف؟؟؟
ارشاد ہوا ناہید!!!
جی!!!
ہم کھسیا سے گئے.
کیا نام ہے آپ کا؟؟؟
دوبارہ پو چھا وہی جواب آیا. ہم نے کہا آج یا تو کان خراب ہوگیا یا دماغ...
سہ بارہ استفسار کیا تو اخلاق کے کئی سگنلز توڑتے ہوئے جھنجھلا کر چیخیے:
ناہید... ناہید... ناہید.... پاگل آدمی ناہید...
اب بتائیے اس میں پاگل پن کا مظاہرہ کرنے کی کیا بات تھی؟؟؟
اشفاق احمد کی نقل کرتے ہیں قسم سے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
سوڈان میں ایک دفعہ ڈینٹسٹ کے پاس جانا پڑا ... رسیپشنسٹ نے کہا کہ ابھی ڈاکٹر ایمن دستیاب ہیں ... ہم نے جھٹ استفسار کیا کہ کوئی میل ڈاکٹر دستیاب نہیں، تس پہ وہ مرد قلندر بولا دکتور أیمن رجل اور ہم دوران دندان سازی اس صدمے سے جوجتے رہے :)
اسی طرح ایک بار ہمارے باس کی نئی سیکرٹری کی طرف سے ای میل جس سے ہماری ملاقات نہیں ہوئی تھی سو ہم جواب کی ابتدا "ڈیئر مسٹر ابرار" سے کردی :)
جدہ میں جہاز کا انتظار کرتے ہماری ملاقات چند نوجوان انجینیئرز سے ہوئی۔ تعارف ہوا تو انھوں نے بتایا کہ ان کے ہاں ایمن نام لڑکوں کا ہوتا ہے۔
 
سید عاطف علی

ایمن کا مونث ہے۔ یمنی۔
تلفظ ۔ یمنا۔ ی پر پیش۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سوڈان میں ایک دفعہ ڈینٹسٹ کے پاس جانا پڑا ... رسیپشنسٹ نے کہا کہ ابھی ڈاکٹر ایمن دستیاب ہیں ... ہم نے جھٹ استفسار کیا کہ کوئی میل ڈاکٹر دستیاب نہیں، تس پہ وہ مرد قلندر بولا دکتور أیمن رجل اور ہم دوران دندان سازی اس صدمے سے جوجتے رہے :)
یہ تو آپ انکل سام سے پوچھیں کہ یہ نام مردانہ ہے یا زنانہ 🤣🤣🤣
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اللہ اکبر!
چوبِ سوختنی!
:hypnotized:
ماضی میں ہال نہیں ہوا کرتے تھے ۔ہال تو مستقبل بعید میں پیدا ہوئے ۔ چنانچہ جب کبھی کوئی تقریب وغیرہ ہوتی تھی تو گلی میں شامیانہ لگا کر لوہے کے بڑے سے چولھے پر دیگیں پکائی جاتی تھیں ۔ اور لکڑیاں لانے کے لیے اس خاکسار کو بھیجا جاتا تھا کہ موٹر سائیکل پر اس قسم کی حرکت میرے دائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔
بائیں ہاتھ سے لکڑیاں سنبھالی ہوئی ہوتی تھیں ۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
پچھلی صدی کے وسط میں اردو شعرا اور ادیبوں میں ایک دلچسپ فیشن چلا تھا جو کچھ زیادہ مقبول نہیں ہوسکا اور کچھ ہی عرصے میں ختم ہوگیا۔ انگریزی کی نقل میں کچھ لوگوں نے نام کے مخففات استعمال کرنا شروع کردیے تھے ۔ ن۔م۔ راشد اس کی مشہور مثال ہیں ۔ ابنِ انشا نے اپنے ایک مضمون میں اس فیشن کا خاکہ اڑایا تھا اور کئی دلچسپ جملے لکھے تھے ۔ یہ بھی لکھا تھا کہ یہ اندازِ تسمیہ ہر نام کے ساتھ نہیں چل سکتا ۔ مثلاً بختیارجان کو "ب۔ جان" اور بدر دین کو " ب ۔دین "کہنا فسادِ خلق کا باعث ہوسکتا ہے۔:):):)

یادش بخیر ، چھٹی یا ساتویں جماعت کے دنوں میں ایک دفعہ ہم اسکول کے کچھ بچے سنیچر کے دن ریڈیو پاکستان حیدرآباد ایک پروگرام میں شرکت کرنے گئے تھے ۔ پروگرام ختم ہونے کے بعد ایک افسر نے بچوں کو ریڈیو اسٹیشن کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا۔ ریڈیو کے ایک ڈائریکٹر طاہر حسین برنی تھے۔ ان کے دفتر کے باہر ایک تختی پر انگریزی میں ٹی ۔ ایچ ۔ برنی لکھا ہوا تھا ۔" کچھ"شرارتی بچوں نے چاک سے اس کے نیچے ٹوٹی ہوئی برنی لکھ دیا ۔ :) :) :)
 
صابرہ امین

اور ہمیں اس بچے کا نام معلوم ہے!! :LOL::LOL::LOL:
 
شفیق الرحمٰن نے بھی اس سے ملتا جلتا لکھا تھا۔ مجھے اب مکمل تو یاد نہیں۔ کچھ کچھ اس سے ملتا جلتا تھا۔
ایم آئی مرزا
مرزا کو شبہ ہے کہ کیا وہ مرزا ہیں؟
وائی آئی مرزا
مرزامتعجب ہیں کہ وہ کیوں مرزا ہیں؟
آئی ایم مرزا
مرزا کو اطمینان ہے کہ وہ مرزا ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
پرسوں میری ایک شاگرد اپنی دو ہم جماعت لڑکیوں کے نام بتا رہی تھی۔ ایک کا مجھے یاد ہے۔
شہباز نذیر
 
سید عمران

محفلین
ہم اوریکل کی کلاس لے رہے تھے. ساتھ والی سیٹ پر ایک کلاس فیلو بیٹھنے لگے. ہماری عادت ہے کہ ہر جگہ اپنی پسند کی جگہ مقرر کرلیتے ہیں. پھر وہیں بیٹھتے ہیں. ہر وقت کمفرٹ زون سے نکلنے کا وقت نہیں ہوتا...
جب تعارف کا سلسلہ شروع ہوا اور ہم نے نام پوچھا تو بتایا عبد التعمیر...
سماعت کے سلامت ہونے کی یقین دہانی کے لیے کئی دفعہ پوچھا. جواب سر مو تبدیل نہ ہوا...
تب ہم نے کہا کیا واہیات نام ہے...
یہاں" کیا" استعجاب یا استحباب یا استفہام کے لیے نہیں تھا...
پس ناراض ہوگئے.. .
اب بھی ہیں!!!
 
وجی

لائبریرین
ہمیں یاد آرہا ہے سکول میں ایک نیا لڑکے کا ایڈمیشن ہوا
تو اسکا نام دل پزیر تھا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میٹرک میں ہمارے ساتھ دو بھائی پڑھتے تھے، بڑے کا نام عاشق حسین اور چھوٹے کا نام معشوق حسین تھا۔ اس "معشوق " کا جو حشر ہم سب کرتے تھے وہ اللہ ہی جانتا ہے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20230913-080940.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
یہاں بہت سی باتیں ہو گئیں، چلیے میں بھی ایک بات بتا دوں۔ میری زندگی بھی کچھ ایسے ہی ناموں میں بسر ہوئی ہے یعنی دو خواتین کے نام، ایک نام "سلیم اختر" تھا اور دوسرا نام "ارشد خانم"۔ ایک میری والدہ مرحومہ تھیں اور ایک ساس صاحبہ مرحومہ۔ اللہ دونوں شفیق خواتین کی مغفرت فرمائے، آمین۔
 
Top