گرینڈ کینین رم سے دریا ہائک

زیک

مسافر
ٹریل کے اس آخری حصے میں کافی رش تھا۔ کچھ لوگ جنہوں نے عام جوتے پہنے ہوئے تھے وہ برف پر پھسل بھی رہے تھے۔ ہمارے ہائکنگ بوٹ اور ٹریکنگ پول کام آئے اور آئس ٹریکرز پہننے کی ضرورت ہی نہ پڑی۔
 

زیک

مسافر
ہماری خوشی کی انتہا نہ رہی جب ہم نے 7 گھنٹے میں 12.8 کلومیٹر ہائک میں 1428 میٹر چڑھائی کے ساتھ مکمل کی۔

چونکہ ابھی صرف ایک بجے تھے اس لئے ہم نے ہوٹل جانے کی بجائے کچھ مزید جگہیں دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

یاکی پوائنٹ کی تصویر
 

زیک

مسافر
پھر ہم نے بارن سے اپنے ڈفل لئے اور ہوٹل ریسپشن سے سوٹ کیس اور ہوٹل کے کمرے میں نہا دھو کر پاس ہی ریستوران سے پیزا کھایا۔

اگلے دن صبح ناشتے کے بعد چیک آؤٹ کیا اور گرینڈ کینین نیشنل پارک کی مشرقی اینٹرینس کی طرف روانہ ہوئے۔ راستے میں کئی اچھے مناظر تھے۔ ان کی تصاویر:

 
Top