ہماری جڑواں بہن کی مقدس برسی ۔ ایک نظم

فرحت کیانی

لائبریرین
محفل پر سالگرہ اور ایک بہترین تحفہ دونوں مبارک ہوں مقدس ۔ :) خوش رہیں اور یوں ہی خوشیاں بکھیرتی رہیں۔
فاتح آپ دونوں بہن بھائی تو سب کو واقعی حیران کر دیتے ہیں۔ :)۔ بہت اچھا لکھا :)
 
کاشفی

محفلین
ہوا اک برس آج محفل میں اس کا​
مگر سب سے واقف ہے صدیوں سے گویا​
سبھی کے مزاجوں سے ہے آشنائی​
یہ سوتا ہے کب اور وہ کب جاگتا ہے​
مجھے کیا پریشانیاں ہیں جہاں میں​
تجھے کس خوشی کی تمنا رہی ہے​
اِسے سب خبر ہے اسے سب پتا ہے​
ہر اک کی محبت سمیٹی ہے اس نے​
سبھی کی زباں پر وظیفہ ہے اس کا​
کبھی اردو لکھنی نہیں جانتی تھی​
زبانِ فرنگی تھی ڈھال اس کی خاطر​
کبھی تین چوتھائی انگریزی لکھتی​
ذرا لفظ اردو کا مشکل سا آیا​
تو "مطلب بتائیں" کا نعرہ لگاتی​
سراسیمگی کا ہے عالم سبھی پر​
کہ اک سال میں ایسی اردو کہ واللہ​
ہمارے بھی کُترے ہے یہ کان اب تو​
اچنبھا نہیں گر اٹکتی ہوں سانسیں​
ڈرے سہمے ہیں کیوں سعود اور شمشاد
ذرا اک نظر پوسٹس پر ڈالیے تو​
یہاں بھی یہ ششدر کیے جا رہی ہے​
ارے پونے بارہ ہزار آ چکی ہیں​
کوئی اس کو روکو، کوئی تو سنبھالو​
کمالات کی کوئی فہرس طویل ہے​
نہ یہ کہ لیاقت میں اپنی مثیل ہے​
مؤلّف گنِس بک کے حیراں پریشاں​
کہ نام اس کا کیونکر لکھا جا رہا ہے​
کھلا عقدہ آخر، معما ہوا حل​
کسی اور کے اتنے بھیا نہ ہوں گے​
ہزاروں کی تعداد میں اس کے "بھیاز"​
ہر اک رکنِ محفل کو بھائی بنایا​
الف عین بھی اس کے بھیا ہی ہوں گے​
مقدس کو یہ سنگِ میل ہو مبارک​
مبارک مقدس، مقدس مبارک​

بہت ہی عمدہ۔ بہت ہی عمدہ۔ ۔
مبارک ہو بہت بہت۔
 
فاتح

لائبریرین
ہی ہی ہی ہی ہی فاتح بھیا
آپ نے اتنا چھا کیسے لکھا
یہ بتائیں ذرا
میں اچھی ہوں تو اچھا لکھا گیا ناں۔۔ تو کس کی تعریف ہونی چاہیے۔۔ میری ناں۔۔۔
اب بس شششش:ROFLMAO:
سوال بھی پوچھے اور آخر میں شششش بھی۔۔۔ چلو تو ہم خاموش رہ لیتے ہیں۔۔۔ (چند سیکنڈز تک۔۔۔ اور اس کے جواب جواب لکھیں گے)
 
فاتح

لائبریرین
:rollingonthefloor: آپ کو کیسے پتا چلا۔۔۔ ۔۔ ہی ہی ہی ہی،۔۔۔ میں نے ابھی آپ کی یہ پوسٹ دیکھی بھیا اور میں نے جواب میں یہی لکھا تھا۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی ہی
اس لیے کہ مجھے تمھارا بھی پتا ہے اور امیداورمحبت کا بھی اور اپنا بھی پتا ہے کہ کاااااااااش یہ آفر مجھے کی ہوتی۔۔۔ ابن سعید بھائی نے بھی کی تھی لیکن لمحاتی آفر تھی اور وہ لمحات میرے جواب دینے سے قبل ہی ختم ہو چکے تھے۔ ہاہاہاہا
 
فاتح

لائبریرین
محفل پر سالگرہ اور ایک بہترین تحفہ دونوں مبارک ہوں مقدس ۔ :) خوش رہیں اور یوں ہی خوشیاں بکھیرتی رہیں۔
فاتح آپ دونوں بہن بھائی تو سب کو واقعی حیران کر دیتے ہیں۔ :)۔ بہت اچھا لکھا :)
شکریہ فرحت۔ امید ہے آپ کی یہ حیرت وہ والی حیرت نہیں تھی کہ "ہا ہائے نی ایہہ وی بندی ای اے!" :laughing:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ سیدہ شگفتہ بہن
ساتھ ہی مقدس "بے چاری" کو مبارک باد بھی دے دیتیں تو اس کا رونا سٹارٹ نہ ہوتا۔۔۔ ہاہاہا

مقدس کو بہت مبارک باد ، فاتح بھائی عنوان میں برسی کا متبادل تلاش کر لائیں اور یہاں بچاری بھی نہیں لکھنا تھا آپ خود ہی رلانا چاہ رہے ہیں ناں کہیں دیکھیے تو :happy:
 
فاتح

لائبریرین
مقدس کو بہت مبارک باد ، فاتح بھائی عنوان میں برسی کا متبادل تلاش کر لائیں اور یہاں بچاری بھی نہیں لکھنا تھا آپ خود ہی رلانا چاہ رہے ہیں ناں کہیں دیکھیے تو :happy:
اگر ہم نے یہ بھانڈا پھوڑ دیا کہ یہ "برسی" کا لفظ کس کے کہنے پر لگایا ہے تو۔۔۔۔۔ :)
بے چاری تو وہ یوں ہوئی کہ آپ نے اسے مبارک باد ہی نہیں دی تھی اور صرف ہماری نظم کی تعریف کی تھی لیکن اب بے چاری نہیں رہی۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگر ہم نے یہ بھانڈا پھوڑ دیا کہ یہ "برسی" کا لفظ کس کے کہنے پر لگایا ہے تو۔۔۔ ۔۔ :)
بے چاری تو وہ یوں ہوئی کہ آپ نے اسے مبارک باد ہی نہیں دی تھی اور صرف ہماری نظم کی تعریف کی تھی لیکن اب بے چاری نہیں رہی۔ :)

پھر تو ضرور ہے کہ بھانڈا پھوڑ دیں ۔

برسی کا لفظ دیکھ کر مبارک لکھنے کو دل نہیں تھا !
کسی کے کہنے یا اپنے سمجھنے سے انسان بچارہ نہیں ہوتا بلکہ صرف اپنے عمل کی کمزوری سے ہو سکتا ہے ، ویسے اگر آپ بی جمالو بننا چاہ رہے ہیں تو پھر دوسری بات ہے :happy:
 
بی جمالو تو آپ نے بنا ہی دیا اتنی تفصیلی وضاحت دے کر۔۔۔ :laughing:
ارے او برسی کا لفظ عنایت فرمانے والے میرے دوست! اگر آپ یہ اشتہار پڑھ رہے ہیں تو واپس آ جائیں۔۔۔ کچھ نہیں کہا جائے گا۔
 
بی جمالو تو آپ نے بنا ہی دیا اتنی تفصیلی وضاحت دے کر۔۔۔ :laughing:
ارے او برسی کا لفظ عنایت فرمانے والے میرے دوست! اگر آپ یہ اشتہار پڑھ رہے ہیں تو واپس آ جائیں۔۔۔ کچھ نہیں کہا جائے گا۔

ہم نے تو اشتہار نہیں پڑھا۔ لیکن احباب تحریف کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
ہم نے تو اشتہار نہیں پڑھا۔ لیکن احباب تحریف کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ :) :) :)
مجھے معلوم تھا آپ اشتہار نہیں پڑھ سکتے۔۔۔ اور دیکھیں ہم نے آپ کا نام بھی نہیں لیا کہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ کبھی کسی کو نہیں بتائیں گے کہ یہ برسی کا لفظ آپ کا دیا ہوا ہے۔ دیکھیں شگفتہ صاحبہ کتنی مرتبہ پوچھ چکی ہیں مگر مجال ہے جو ہم نے آپ کا نام لیا ہو ارو آیندہ بھی نہیں لیں گے۔
 
Top