”آئی ایم ملالہ“ کے اقتباسات ۔ ۔ ۔ پڑھتا جا شرماتا جا

آبی ٹوکول

محفلین
بجا فرماتے ہیں آپ پڑھے لکھے بندے دلیل اور منطق سے بات کرتے ہیں اندھا دھند کسی کالم کی پیروی نہیں کرتے اور جہاں تک میرا سوال ہے اگر آپ میرے جوابات پڑھنے کی زحمت فرماتے ( یا پھر سمجھنے کی ) تو آپ کو یہ سوال بھی پوچھنا نہیں پڑتا لیکن پھر بھی اگر آپ سننا ہی چاہتے ہیں تو مجھے اوریا مقبول جان تو کیا ان جیسا کوئی بھی صحافی انسپائر نہیں کرتا اور ظاہر ہے کہ یہ فیصلہ ایسے لوگوں کی تصنیفات پڑھے بغیر نہیں کیا جاسکتا اور اس راے کا اظہار میں نے کچھ دن پہلے قیصرانی صاحب کے شروع کردہ ایک دھاگے میں بھی کیا تھا اس لیے اب آپ کو میری راے کی کڑیاں ملالہ کے ملال سے ملانے کی زحمت نہیں کرنی پڑے گی :)
بس اینی جئی گل سی سو مُک گئی تُسی دس دتا اسیں تواہڈےا تے اعتماد کرکے من لیتا کہ تُسی آپنے اصولاں دی پاسداری آپ وی کردے اوہ ۔ ۔ ۔ ویسے میں نے مطلقا پڑھے لکخھے نہیں بلکہ بوہتے پڑھے لخے کہیا سی سمجھ تے تُسی گئے ہی ہووگے آہو ۔۔۔لولز
 

فاتح

لائبریرین
فاتح صاحب! یہ لاکھوں معصوم کون سے ہیں ، جن کو افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر نے قتل کیا ہے؟
اور بربریت شاید آپ افغان روایات کو کہہ رہے ہیں
میرے پاس ان مقتولین کے ناموں کی فہرست تو سرِ دست موجود نہیں لیکن نیٹ پر تلاش کیجیے کچھ نہ کچھ مل ہی جائے گا۔
یا آپ کی رائے میں اس ملا عمر نے کسی کو قتل نہیں کروایا؟
اور مجھے انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ امریکہ بہادر ، جس نے ایک آزد ملک پہ سراسر بدمعاشی کرتے ہوئے حملہ کیا اور بلاشبہ ہزاروں بے گناہوں کو قتل کیا، اس کے بارے میں آپ کا لہجہ اتنا سخت نہیں ہوا۔
پہلی بات تو یہ کہ یہاں امریکا بہادر کا ذکر کہاں سے آیا؟ اگر امریکا کے ساتھ رویہ سخت رکھنا ہی ضروری ہے تو اوریا ہلیری کے آگے مریدوں کی طرح کیوں کھڑا نظر آ رہا ہے؟
دوسری بات یہ اگر آپ محفل کے دھاگوں پر امریکا کے متعلق میری آرا پڑھنے کی زحمت کر لیتے تو یہ ہر گز نہ لکھتے کہ میرا لہجہ امریکا کے متعلق اتنا سخت نہیں ہوا۔ امریکا کے متعلق میرا لہجہ اس سے کہیں زیادہ سخت ہے۔
اور کیا کسی کو کانا کہہ کر ہمارے دل کو تسکین مل جائے گی۔
آپ کو ان صاحب سے اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن کیا گالی دینے سے یہ اختلاف زیادہ واضح ہو جائے گا۔
ظالم کو برا کہنا بھی عین اسلامی تعلیم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بھی ایسے ذلیلوں کو کردۃً خاسئین (ذلیل بندر) ہی کہا ہے۔
یوں بھی بہرے کو بہرا، گونگے کو گونگا، اندھے کو اندھا اور کانے کو کانا کہناکہاں کی گالی ہے؟
اور آپ کو علم ہونا چاہیے کہ امت مسلمہ (محمدصلی اللہ علیہ و سلم کی پیروکار) کی ایک بڑی اکثریت افغانیوں کا ھق سمجھتی ہے کہ وہ اپنی روایات اور مذہب کے مطابق اپنے ملک میں نظام حکومت مرتب کریں۔ اور اگر کسی کو پردے سے تکلیف ہے تو وہ نہ کرے، لیکن حجاب اسلام کی تعلیمات میں سے ایسی تعلیم ہے، جس پہ فخر کیا جا سکتا ہے۔عصمت،حیا اور عفت سے عاری معاشرے ، جہاں ازلی و ابدی محرمات تک کو ہوس کی بھینٹ چرھایا جاتا ہے، انہین اگراس کی سمجھ نہین تو اس کا مطلب ہر گز نہیں کہ ہم اس کو ترک کر دیں۔
آپ کا جوش خطابت پنی جگہ لیکن اس خطبے کا یہاں میرے مراسلے کے جواب میں قطعاً کوئی محل نہیں۔
"کانا ملا"سے لگتا ہے، کہ آپ کو ملا لفظ سے شدید مسئلہ ہے۔ حیرت ہے کہ آپ جیسے پڑھے لکھے صاحب دلیل سے بات کرنے کی بجائے ذاتی تحقیر و تضحیک پہ اتر آئے ہیں۔
حد ہو گئی۔۔۔ کیا سفاک قاتلوں کے ٹولے کے اس عمر نامی سرغنے کو کانا ملا میں نے کہا ہے؟ میں نے تو اس کالم نگار اوریا کی بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
 

فلک شیر

محفلین
میرے پاس ان مقتولین کے ناموں کی فہرست تو سرِ دست موجود نہیں لیکن نیٹ پر تلاش کیجیے کچھ نہ کچھ مل ہی جائے گا۔
یا آپ کی رائے میں اس ملا عمر نے کسی کو قتل نہیں کروایا؟

پہلی بات تو یہ کہ یہاں امریکا بہادر کا ذکر کہاں سے آیا؟ اگر امریکا کے ساتھ رویہ سخت رکھنا ہی ضروری ہے تو اوریا ہلیری کے آگے مریدوں کی طرح کیوں کھڑا نظر آ رہا ہے؟
دوسری بات یہ اگر آپ محفل کے دھاگوں پر امریکا کے متعلق میری آرا پڑھنے کی زحمت کر لیتے تو یہ ہر گز نہ لکھتے کہ میرا لہجہ امریکا کے متعلق اتنا سخت نہیں ہوا۔ امریکا کے متعلق میرا لہجہ اس سے کہیں زیادہ سخت ہے۔

ظالم کو برا کہنا بھی عین اسلامی تعلیم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بھی ایسے ذلیلوں کو کردۃً خاسئین (ذلیل بندر) ہی کہا ہے۔
یوں بھی بہرے کو بہرا، گونگے کو گونگا، اندھے کو اندھا اور کانے کو کانا کہناکہاں کی گالی ہے؟

آپ کا جوش خطابت پنی جگہ لیکن اس خطبے کا یہاں میرے مراسلے کے جواب میں قطعاً کوئی محل نہیں۔
"کانا ملا"سے لگتا ہے، کہ آپ کو ملا لفظ سے شدید مسئلہ ہے۔ حیرت ہے کہ آپ جیسے پڑھے لکھے صاحب دلیل سے بات کرنے کی بجائے ذاتی تحقیر و تضحیک پہ اتر آئے ہیں۔
اگر یہ بات ہے تو پھر شمال کے ازبکوں اور احمد شاہ مسعود سے لے کر دوستم تک کے لوگوں نے جو قتل عام کیے ہیں، کیا وہ افگانستان کی تاریخ کا حصہ نہیں۔اور کیا ان کی باہمی لڑائیوں میں بے شمار لوگ قتل نہین ہوئے، کاص ملا عمر سے ہی لاکھوں قتل کی نسبت ......اور اس پہ اتنا غصہ۔
قردۃ خاسئین اللہ تعالیٰ نے یہود کے لیے استعمال کیا ہے ، جنہوں نے یوم سبت کی حرمت کا خیال نہ رکھا۔اس میں مسلمان کہاں سے آن پڑے۔ یا آپ کے خیال مین افغان طالبان مسلمان ہی نہیں؟
جوش خطابت بالکل نہین محترم۔ شریعت محمدی جن معاملات میں واضح ہے،ان پہ ہہم بالکل بھی ، ایک لمحے کے لیے بھی نادم و خائف نہیں ہیں۔ کسی کو اس ضمن میں کوئی خوش فہمی یا غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ اور رہی بات میرے خطبے کی،تو یہ آپ کے نیچے کسی قاضی صاحب والے مراسلہ کے جواب مین تھا......اور معذرت کے ساتھ ، آپ کی ٹون کافی offensive ہے........لگتا ہے ، آپ بات سننے کی تاب سرے سے نہین رکھتے........ویسے اطلاعاً عرض ہے کہ ایسے رویے سے لوگ ڈرتے بالکل بھی نہیں .....اگر آپ کو یہ غلط فہمی ہے تو پہلے یہ دور فرما لین۔
ہمیں علم ہے کہ یار لوگوں کو ملا سے بھی تکلیف ہوتی ہے اور عمر سے بھی۔ اور بعضوں کو تو "مسلمان " کی آئینی تعریف سے بھی ۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
بات سننے کی تاب تو آپ میں عنقا ہے کہ سوال چنا جواب گندم
میں نے اوریا کے کالم میں کانے ملا کو کانا نہ کہنے پر حیرت کا اظہار کیا تھا محترم
خیر آپ اپنے دہشت گرد ساتھیوں کی بصد شوق وکالت کرتے رہیں ۔۔۔ میری جانب سے سلاما
 

آبی ٹوکول

محفلین
آبی صاحب رگڑا کسی کو نہیں لگایا حقیقت بیان کی ہے آپ اس سے متفق نہیں ہیں تو اڑے رہیے میں نہ مانوں کے اصول پر مگر آپ نے مجھے ایک بھی دلیل نہیں دی اوریا صاحب کے تجزیات یا تحقیقات کے پس منظر میں ۔ اگر ایسا ہی ہے تو میں تو کھلے دل سے اسے قبول کرنے کو تیار ہوں ورنہ آپ اپنا اور میرا وقت برباد کر رہے ہیں ۔
اُتے توہاڈی وضاحت توں بعد میرا توہاڈا تنازعہ مک چکن۔ہ ملالہ میری پھپھی دی تی اے تے ناں ای اوریا میرے مامے دا پتر میری تے اس لڑی وچ ایک مخصوص گل اتے رائے سی اوہ میں دے دتی بس
 

فلک شیر

محفلین
بات سننے کی تاب تو آپ میں عنقا ہے کہ سوال چنا جواب گندم
میں نے اوریا کے کالم میں کانے ملا کو کانا نہ کہنے پر حیرت کا اظہار کیا تھا محترم
خیر آپ اپنے دہشت گرد ساتھیوں کی بصد شوق وکالت کرتے رہیں ۔۔۔ میری جانب سے سلاما
جواب میں آپ کو میں بھی صاف صاف جاہل کہہ دیتا، کہ آپ نے تو چھپے لفظوں میں کہا........لیکن چھوڑیں جی......
:):):):):):)
 

سویدا

محفلین
اللہ میاں ہماری قوم کی تمام بچیوں لڑکیوں کے لیے بھی ترقی کے ایسے ہی مواقع فراہم کرے جو ملالہ کو نصیب ہوئے
 

ظفری

لائبریرین
ملالہ کی پشت پناہی یہود و نصاریٰ کر رہے ہیں۔ اس حقیقت سے تو کوئی آنکھوں کا اندھا بھی انکار نہیں کرسکتا اور قرآن یہود و نصاریٰ کے بارے میں صاف صاف کہتا ہے کہ یہ مسلمانوں کے کبھی دوست اور خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ عراق اور افغانستان میں لاکھوں مسلمانوں کا خون ناحق بہانے والے ایک ملالہ کے کیسے خیر خواہ ہوسکتے ہیں۔ یہ حقیقت میں ملالہ کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ملالہ تو کیا اس کے باپ کو بھی نہیں معلوم ہوگا کہ یہ قادیانیت کیا بلا ہے اور ملعون رشدی نے شیطانی آیات نامی کتاب میں کیا کیا مغلظات بک چکے ہیں لیکن یہ معصوم ملالہ کی زبان سے کہلوارہے ہیں کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو کیوں غیر مسلم قرار دیا۔ (بلی تھیلے سے باہر آہی گئی) اب تو ملالہ نامی کٹھ پتلی کے حامیوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئے (اگر وہ آنکھیں کھولنا چاہیں تو) کہ وہ کن کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔

ملالہ سے اب قرآن مجید کی آیات کی Interpretation ملاحظہ فرمایئے ۔ یعنی فتویٰ صادر کردیا کہ یہ یہود نصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ۔ یعنی اگر صرف اس فتویٰ کی یہی توجیہہ سامنے رکھی جائے تو آپ کس طرح اپنا دین، یہود و نصاری ٰ پر وضع کرسکتے ہیں کہ آپ ان سے دوستی پر روا نہیں ہیں ۔ جب آپ ان سے صرف اس بنیاد پر نفرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ یہود و نصاریٰ ہیں ۔ تو اپنا دین ان کے سامنے کیسے پیش کریں گے ۔ یہ سوال پیدا ہوتا ہے ناں ۔۔۔۔ یعنی یہ منطق عقلی بنیادوں پر ہی پوری نہیں اترتی ۔
اب آجایئے ۔قرآن کی اس آیت کی طرف ۔ جسے سارے سیاق و سباق سے نکال کر ایک الگ مفہوم میں پیش کیا گیاہے ۔ اس کا بھی آپ کو اندازہ ہوجائے گا جب آپ اس آیت کے سیاق وسباق پر غور کریں گے ۔ قرآن مجید میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ وہ ایک خاص موقع سے منسلک ہے ۔ یعنی جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے مدینے میں اتمامِ حجت کرلیا ۔ اور بار بار توجہ دلانے کے باوجود وہاں کے یہود اور نصاری سازشوں سے باز نہیں آئے ۔ اور اس موقع پر مسلمانوں کیساتھ ان کے روابط بھی تھے ۔ کاروباری مراسم تھے ، پڑوسی تھے ، ایک ساتھ اٹھتے بیٹھتے تھے ۔ اس موقع پر اللہ نے حکم دیا کہ ان کیساتھ اب تعلقات قطع کرلو کہ اب یہ عذاب کی زد میں آنے والے ہیں ۔ کیونکہ ان پر اتمامِ حجت پوری ہوچکی تھی ۔ یہ بات اس خاص موقع پر کہی گئی تھی ۔ اس کے بعد کے لوگوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اگر آپ اس سورہ کو وہاں سے پڑھیں جہاں اتمام حجت پوری ہو رہی ہے اور پھر اس آیات پر آئیں تو یہ بات بلکل واضع ہوجاتی ہے کہ یہ حکم ایک خاص موقع کے لیئے تھا ۔ اور وہ موقع اتمامِ حجت کا تھا ۔
اب رہی یہ با ت کہ آپ یہ روابط مسلمانوں کے مفادات کے خلاف کرتے ہیں تو یہود و نصاریٰ سے کیا ، کسی بھی کریں گے تو یہ ایک جرم بن جائیگی ۔دنیا میں تعلقات اور روابط کا ایک پرانا سلسلہ ہے ۔ ایک تعلق دوستی اور اعتماد کی بنیاد پر ہوتا ہے ۔ ایک تعلق ورکنگ ریلیشن سے بھی پیدا ہوتا ہے ۔ کاروباری تقاضے ہوتے ہیں ۔ پڑوسیوں کے حقوق ہوتے ہیں ۔ ان سب کو مدنظر رکھ کر تعلقات رکھے جاتے ہیں ۔ مگر اس آیات کو جس طرح Interpreted کیا جاتا ہے ۔ میری سمجھ نہیں آتا کہ اس سے لوگ کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
اوریا کاہاتھ باندھے مودبانہ انداز میں کھڑا ہونے کے ساتھ ساتھ ہیلری کی شانِ بے نیازی بھی قابل دید ہے۔۔ :)
یہ کیفیت دیکھ کر تو محسوس ہوتا ہے کہ اگر ہیلری کچھ دیر وہاں ٹہرتی تو موصوف سجدے میں گرے ہوئے ہوتے ۔ :thinking:
 

ظفری

لائبریرین
یہ کس قبیل کے لوگ اردو محفل میں وارد ہونا شروع ہو گئے ہیں؟
آپ کو علم نہیں ہے یہ سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے ۔ ایک مخصوص گروپ ہے ۔ ایک دوسرے کو میلز اور دیگر ذرائع سے باخبر کرتے ہیں کہ کہاں کہاں جا کر اچھل کود مچانی ہے ۔ جہاد سے لیکر مختلف مذہبی اور سیاسی زمروں میں جاکر بے سروپا باتیں کرتے ہیں ۔ پھر کچھ دن بعد غائب ہوجاتے ہیں ۔ ;)
 

ظفری

لائبریرین
بس اینی جئی گل سی سو مُک گئی تُسی دس دتا اسیں تواہڈےا تے اعتماد کرکے من لیتا کہ تُسی آپنے اصولاں دی پاسداری آپ وی کردے اوہ ۔ ۔ ۔ ویسے میں نے مطلقا پڑھے لکخھے نہیں بلکہ بوہتے پڑھے لخے کہیا سی سمجھ تے تُسی گئے ہی ہووگے آہو ۔۔۔ لولز
عابد بھائی پہلے آپ کی بات سمجھنی پڑتی تھی ۔ اور اب ساتھ ، آپ کی باتوں کے لیئے " ترجمہ درکار ہے " کا بھی نعرہ لگانا پڑتا ہے ۔ ;)
 

یوسف-2

محفلین
1843.gif

http://e.jang.com.pk/10-22-2013/karachi/pic.asp?picname=1843.gif
 
Top