محمد تابش صدیقی اکتوبر 10، 2017 صدقۂ تیرگیِ شب سے گلہ سنج نہ ہو ۔ کہ نئے چاند اسی شب سے فروزاں ہوں گے ۔ رئیس امروہوی
محمد تابش صدیقی اکتوبر 9، 2017 کتنی حقیقتیں ہیں توجہ کی منتظر ۔ منزل سے بے نیاز ہے ذوقِ سفر ابھی ۔ قابلؔ اجمیری
محمد تابش صدیقی اکتوبر 5، 2017 یہ مناظر کچھ نہیں ہیں، جب نظر ہے مستعار ۔ اپنی آنکھوں سے کسی دن بزم امکاں دیکھئے ۔ اصغر گونڈوی
محمد تابش صدیقی اکتوبر 4، 2017 اسے ذرا بھی تصنع کا فن نہیں آتا - کرے گا کیسے بھلا مجھ سے پیار، آئینہ - عظیم خواجہ
محمد تابش صدیقی اکتوبر 3، 2017 کم فہم ہیں تو کم ہیں پریشانیوں میں ہم ۔ دانائیوں سے اچھے ہیں نادانیوں میں ہم ۔ شیفتہ
محمد تابش صدیقی اکتوبر 3، 2017 بڑھے ہو تم مری جانب تو ڈر یہ لگتا ہے ۔ مرے قریب سے آ کر گزر نہ جاؤ تم ۔ ظہیر احمد ظہیر
محمد تابش صدیقی اکتوبر 1، 2017 ثبات و صبر، رضائے خدا، وفا کیشی ۔ نظرؔ یہ چار ہیں اجزائے ارمغانِ حسینؓ ۔ نظرؔ لکھنوی
محمد تابش صدیقی ستمبر 29، 2017 عالمِ تخلیق کے حیرت کدہ میں اے عدمؔ - جس کو جتنی آگہی تھی اس قدر خاموش تھا - عدمؔ
محمد تابش صدیقی ستمبر 28، 2017 وہ جس کے زور پہ چلتے ہیں کاروبارِ حیات - عجیب سلسلۂ اعتبار ہوتا ہے - عدمؔ
محمد تابش صدیقی ستمبر 27، 2017 جستجو ہے زندگی، ذوقِ طلب ہے زندگی - زندگی کا راز لیکن دوریِ منزل میں ہے - اصغر گونڈوی
عبدالباسط قادری ستمبر 27، 2017 السلام علیکم تابش صاحب! معافی چاہتا ہوں ایک بات پوچھنی تھی۔ عارف کریم صاحب فورم پر نظر نہیں آ رہے اور ان کے مراسلوں کے ساتھ معطل لکھا ہوا آ رہا ہے، جناب وجہ جان سکتا ہوں؟
السلام علیکم تابش صاحب! معافی چاہتا ہوں ایک بات پوچھنی تھی۔ عارف کریم صاحب فورم پر نظر نہیں آ رہے اور ان کے مراسلوں کے ساتھ معطل لکھا ہوا آ رہا ہے، جناب وجہ جان سکتا ہوں؟
محمد تابش صدیقی ستمبر 22، 2017 الحمد للہ. اللہ کے فضل سے کمپنی کی عمرہ بیلیٹنگ میں میرا نام نکل آیا ہے۔
محمد تابش صدیقی ستمبر 21، 2017 اے ذوق کس کو چشمِ حقارت سے دیکھیے - سب ہم سے ہیں زیادہ کوئی ہم سے کم نہیں - ذوقؔ
محمد تابش صدیقی ستمبر 20، 2017 سمجھائے کون بلبلِ غفلت شعار کو - محدود کر لیا ہے چمن تک بہار کو - جگرؔ
محمد تابش صدیقی ستمبر 19، 2017 آنسوؤں کی کمی نہیں، لیکن - کچھ سبب تھا کہ آنکھ تر نہ ہوئی - جگرؔ مرادآبادی
محمد تابش صدیقی ستمبر 19، 2017 توڑ کر دستِ طلب محوِ رضا ہو جائے - سر سے پا تک ہمہ تن آپ دعا ہو جائے - اصغر گونڈوی
محمد تابش صدیقی ستمبر 16، 2017 لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام ۔ آفاق کی اس کار گہِ شیشہ گری کا ۔ میرؔ