محمد تابش صدیقی ستمبر 15، 2017 ہمیں اس کا کوئی بھی حق نہیں کہ شریکِ بزمِ خلوص ہوں ۔ نہ ہمارے پاس نقاب ہے نہ کچھ آستیں میں چھپا ہوا ۔ اقبال عظیم
ہمیں اس کا کوئی بھی حق نہیں کہ شریکِ بزمِ خلوص ہوں ۔ نہ ہمارے پاس نقاب ہے نہ کچھ آستیں میں چھپا ہوا ۔ اقبال عظیم
محمد تابش صدیقی ستمبر 14، 2017 بلبل و گل میں جو گزری، ہم کو اس سے کیا غرض ۔ ہم تو گلشن میں فقط رنگِ چمن دیکھا کیے ۔ اصغر گونڈوی
محمد تابش صدیقی ستمبر 11، 2017 چمک دمک پہ نہ جاؤ کھری نہیں کوئی شے ۔ سوائے شاخِ تمنّا ہری نہیں کوئی شے ۔ احمد مشتاق
محمد تابش صدیقی ستمبر 9، 2017 جی چاہتا ہے جینا جذبات کے مطابق ۔ حالات کر رہے ہیں حالات کے مطابق ۔ افتخار راغب
محمد تابش صدیقی ستمبر 8، 2017 جو ہو للّٰہیت تو دین بن جاتی ہے یہ دنیا ۔ اگر اغراض ہوں تو دین بھی بدتر زِ دنیا ہے ۔ اصغر گونڈوی
محمد تابش صدیقی ستمبر 1، 2017 چچا غالب سے معذرت کے ساتھ: "جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت، کہ رات دن" ۔ رہتے تھے پُرسکون بہت، فیس بک نہ تھی
چچا غالب سے معذرت کے ساتھ: "جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت، کہ رات دن" ۔ رہتے تھے پُرسکون بہت، فیس بک نہ تھی
محمد تابش صدیقی اگست 31، 2017 ہائے اُس طائرِ مجبور کی حسرت جس کو - شوقِ پرواز تو ہو، رخصتِ پرواز نہ ہو - ملک نصر اللہ خان عزیزؔ
محمد تابش صدیقی اگست 29، 2017 انہیں آنسو نہ سمجھو، بحرِ الفت کے یہ موتی ہیں - کسی کے ہاتھ یہ دولت بلا ہجراں نہیں آتی = نصر اللہ خان عزیزؔ
انہیں آنسو نہ سمجھو، بحرِ الفت کے یہ موتی ہیں - کسی کے ہاتھ یہ دولت بلا ہجراں نہیں آتی = نصر اللہ خان عزیزؔ
محمد تابش صدیقی اگست 28، 2017 جنونِ پختہ کاراں کو نہیں تحریک کم ظرفو! جنونِ خام کو دکھلاؤ تم سونے کی زنجیریں ۔ نظرؔ لکھنوی
محمد تابش صدیقی اگست 27، 2017 مرے پاؤں میں جو لغزش ہے اسے معاف کرنا ۔ کہ تری مئے محبت کی ہے یہ بھی اک نشانی ۔ نصر اللہ خان عزیزؔ
محمد تابش صدیقی اگست 26، 2017 عجب نہیں ہے کہ ایک آنسو اُنہیں مرا دلنواز کر دے ۔ کہ اُن کی رحمت تو ڈھونڈتی ہے نوازشوں کے لیے بہانہ ۔ ملک نصر اللہ خان عزیزؔ
عجب نہیں ہے کہ ایک آنسو اُنہیں مرا دلنواز کر دے ۔ کہ اُن کی رحمت تو ڈھونڈتی ہے نوازشوں کے لیے بہانہ ۔ ملک نصر اللہ خان عزیزؔ
محمد تابش صدیقی اگست 25، 2017 جو لوگ بے وزن اشعار اقبال، غالب، فراز سے منسوب کرتے ہیں، انہوں نے دراصل ان شعراء کو پڑھا ہی نہیں ہے، ورنہ اتنا کور ذوق نہ ہوتے۔
جو لوگ بے وزن اشعار اقبال، غالب، فراز سے منسوب کرتے ہیں، انہوں نے دراصل ان شعراء کو پڑھا ہی نہیں ہے، ورنہ اتنا کور ذوق نہ ہوتے۔
محمد تابش صدیقی اگست 23، 2017 کون سے دیپ نمائش کے لیے چھوڑنے ہیں ۔ کِن چراغوں کو بُجھانا ہے ہَوا جانتی ہے ۔ ظہیر احمد ظہیرؔ
محمد تابش صدیقی اگست 22، 2017 صاحبِ تاج و بخت بھی، موت سے یاں نہ بچ سکے ۔ جاہ و حشم سے کیا ہوا، کثرتِ زر نے کیا کیا ۔ اکبر الٰہ آبادی
صاحبِ تاج و بخت بھی، موت سے یاں نہ بچ سکے ۔ جاہ و حشم سے کیا ہوا، کثرتِ زر نے کیا کیا ۔ اکبر الٰہ آبادی
محمد تابش صدیقی اگست 17، 2017 بچ کے رہ جائے، وہ غنچہ ہی کہاں؟ گھُٹ کے رہ جائے، وہ نکہت ہی نہیں ۔ جگرؔ