عبد الرحمٰن مئی 21، 2017 کب تک دامن تھام سکیں گے جھوٹے آنسو میٹھے بول دور کی سوچیں سوچ کے راہی، اٹھ اور اپنی راہ ٹٹول ابن انشاء
کب تک دامن تھام سکیں گے جھوٹے آنسو میٹھے بول دور کی سوچیں سوچ کے راہی، اٹھ اور اپنی راہ ٹٹول ابن انشاء
محمد تابش صدیقی مئی 19، 2017 کوئی سمجھائے بُلبُل کو, چمن سے فاصلہ رکھے - گُلُوں کے بھیس میں صَیّاد نے پھندے لگائے ہیں - عاطف ملک
محمد تابش صدیقی مئی 19، 2017 غمِ دنیا، غمِ عقبیٰ، غمِ فردا پالے - دل تو اپنے ہی لہو کا یہ پیاسا نکلا - نظر لکھنوی
محمد تابش صدیقی مئی 17، 2017 جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ - آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے بھی ہیں - سرور بارہ بنکوی
محمد تابش صدیقی مئی 16، 2017 اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے چھنا ہوا موبائل واپس مل گیا. بہت سی دعائیں موٹر سائیکل والے دو بھائیوں کے لیے
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے چھنا ہوا موبائل واپس مل گیا. بہت سی دعائیں موٹر سائیکل والے دو بھائیوں کے لیے
محمد تابش صدیقی مئی 16، 2017 اب تک بھٹک رہے ہیں سرابوں کے بیچ میں - منزل کے پُرفریب اشاروں کے آس پاس - ظہیر احمد ظہیر
محمد تابش صدیقی مئی 12، 2017 طمعِ خام سے پھیلے جو کسی کے آگے - یا رب! ایسا تو مجھے ہو نہ میسر دامن - ناسخ
محمد تابش صدیقی مئی 12، 2017 ایک ہی جملہ اگر شرطِ ثنا ہو تو کہوں - مبتدا سرورِ کونین، ہے کونین خبر - نظر لکھنوی
محمد تابش صدیقی مئی 10، 2017 کیا کہیں اس سے، جو ہے ہم سے زیادہ جانتا - وہ ارادہ ہے ہمارا بے ارادہ جانتا - ذوق
محمد تابش صدیقی مئی 9، 2017 ظہیر عباس ورک سے کسی کا رابطہ ہو پایا ہے؟ صحت کی شدید خرابی کی اطلاع دی تھی. اللہ تعالیٰ اپنی حفظ و امان میں رکھے. آمین
ظہیر عباس ورک سے کسی کا رابطہ ہو پایا ہے؟ صحت کی شدید خرابی کی اطلاع دی تھی. اللہ تعالیٰ اپنی حفظ و امان میں رکھے. آمین
محمد تابش صدیقی مئی 9، 2017 کمالِ حسن سے ، حسنِ کمال سے گاہے - وہ دل کی مشکلیں آسان کر گیا ہے میاں - ناز خیالوی
محمد تابش صدیقی مئی 8، 2017 ہے بھلا کس کو دوام اس گردشِ افلاک میں - خاک کے پتلے ہزاروں مل گئے ہیں خاک میں - ناسخؔ
محمد تابش صدیقی مئی 5، 2017 غافل آپؐ کی طاعت سے، عشق برائے نام - مسلم ہے یہ ظاہراً، باطن اس کا خام - تابشیں (نعتیہ دوہا)
محمد تابش صدیقی مئی 2، 2017 یہ تار تار سا دامن، یہ آبلہ پائی - بتا رہے ہیں کہ راہی بہ راہِ حق ہوں میں - تابشیں
محمد تابش صدیقی مئی 2، 2017 یہ فکر کر کہ ان آسودگی کے دھوکوں میں - تری خودی کو بھی موت آ گئی تو کیا ہوگا؟ - احسان دانش
محمد تابش صدیقی مئی 1، 2017 بزعمِ ہوش تجلی کی جستجو بے سود - جنوں کی زد پہ خرد آ گئی تو کیا ہوگا؟ - احسان دانش